Khabar Mantra
اپنا دیشسیاست نامہ

ایک دن پی ایم ہاؤس میں گھس جائیں گے لوگ

(پی این این)
نئی دہلی:آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اور ایم پی اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ عوام کو اب لیڈروں پر بھروسہ نہیں رہا ہے ۔اپنے مسائل کے حل کےلئے نوجوان اور عام لوگ خود ہی سڑکوں پر اتر رہے ہیں ۔انھوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگنی ویر پر احتجاج جاری ہے ۔کسان اندولن بھی ہوا۔سی اے اے پر مظاہرہ سب لوگ اپنے آپ کررہے ہیں ایسے میں اب میر ماننا ہے کہ ایک وقت ایسا آئیگاکہ لوگ سری لنکا کی طرح پرائم منسٹر ہاؤس میں گھس جائیں گے کہ ہمیں نوکری نہیں ملی ۔میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔ورنہ مجھ پر UAPAکے تحت غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کا استعمال ہوجائے گا۔اویسی نے کہا کہ ہم سب شیشے کی گھروں میں رہ رہے ہیں ۔لوگ میرے گھر بھی آسکتے ہیں ۔آج کی حالت یہ ہے کہ لوگ خود سڑکوں پر اتر رہے ہیں وہ لیڈروں کا انتظار نہیں کرتے ۔انھیں لگتا ہے کہ لیڈر آپس میں مل جائیں گے ۔اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ جے پور میںمنعقد ایک سمینار میں بول رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ جب راستھان میں انتخاب ہوںگے تو پوری طاق سے لڑوں گا۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close