Khabar Mantra
اترپردیش

کانگریس کا چنائو نہیںبلکہ پریوارکاہورہاہے سلیکشن :نقوی

رام پور:سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی سابق ضلع پنچایت رکن جتیندر شرما کی موت پر ٹانڈہ بادلی پہنچے اور ان کے پریوار کے غم میں شامل ہوکران کو تسلی بخشی۔نقوی نے کہاکہ جتیندرشرماکی موت کی خبرہمیںملی تھی تب ہم باہرتھے اس لئے اب آئے ہیں۔ وہ ایک بہترین انسان اور اچھے سیاست داںتھے۔
اخبارنویسیوںسے بات کرتے ہوئے نقوی نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی اپنی کامیابیوںکی منزلیںطے کرتی جارہی ہے۔ نگرپالیکاپریشدکے چنائوکولیکر مختار عباس نقوی نے کہاہے کہ ہماری بھارتیہ جنتاپارٹی اپنے امیدواروںکو اتارے گی اور وارڈوںکے ساتھ ہر نشست پر امیدوار اتارے جائےں گے۔ وقت پرنگر پالیکاپریشدکے چنائوہوںگے۔ اس کے لئے کارکنان اورذمہ داران نے اپنی کمر کس لی ہے۔
جموںکشمیرمیں اترپردیش کے دو مزدوروںکی آتنگ وادیوںکے ذریعے ہلاک کئے جانے پر مختارعباس نقوی نے کہاکہ کسی بھی طرح کی دہشت گردی والی واردات برداشت نہیںہے۔
آتنگ وادی مذہب اورسماج دونوں کے دشمن ہیں۔ کانگریس بھارت جوڑویاترا پرکہاہے کہ اچھاہے اس بہانے وہ خود جڑجائیں۔ کہیں ایکسرسائزکررہے ہیں کہیںسیرکررہے ہیں۔ کہاکہ جو کانگریس کا چنائو ہو رہا ہے وہ چنائو نہیںبلکہ پریوار کاسلیکشن ہے۔کانگریس کا صفایہ ہورہاہے باوجوداس کے وہ سدھرنے کانام نہیںلے رہی ہے تواب ہم اس کے بارے میںکیاکرسکتے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close