Khabar Mantra
اترپردیش

گرلز پی جی کالج کے زیراہتمام سہ روزہ فنّ خطاطی

رام پور:گورنمنٹ گرلز پی جی کالج کے شعبہ اردوکے تحت سہ روزہ اردو خطاطی ورکشاپ کا افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اتل شرما نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔ شعبہ اردو کی صدررضیہ پروین نے اس موقع پر شعبہ اردو اور سہ روزہ خطاطی ورکشاپ میں تمام مہمانوں کا ا ستقبال کیااور پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ شعبہ اردو کی دیگرسرگرمیوں کے ساتھ ساتھ گذشتہ برسوں میں منعقدہ کیلی گرافی ورکشاپ کی تصاویرپاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعہ سے پروجیکٹر پر طالبات اور مہمانوں کو دکھائیں اور تمام مہمانوں کا استقبال کیااور طالبات میں سیکھنے کی دل چسپی پیدا کی۔

ڈاکٹر اتل شرما نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شعبہ اردو کے سبھی پروگراموں میں سلیقہ اور نفاست نظر آتی ہے۔طالبات کی تعدادِ سے ظاہر ہے کہ ان میں خوشنویسی کو سیکھنے کی دل چسپی ہے۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر افتخار احمد قادری نے انجام دیئے۔انھوں نے خوشنویسی کی تاریخ اور اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

 پہلے روزمعروف خطاّط راحت خاںاور طیبہ پرویز خان نے ورکشاپ میں طالبات کو خوشنویسی کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پرڈاکٹر نشاط بانو، ڈاکٹر سنیتا ،ڈاکٹر نگیندر پال، ڈاکٹر پریتی لتا سنگھ، شری شتروجیت سنگھ،کنال دکشت، وندنا راٹھور، ڈاکٹر آلوک گپتا، ڈاکٹر انکتا، ڈاکٹر گریما یادو،یوگیش چندر،کہکشاں مہک،نجمی خان موجود رہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close