Khabar Mantra
اترپردیش

ہندی زبان کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری

امروہہ:نایاب عباسی ڈگری کالج امروہہ میں شعبہ ہندی کی جانب سے عالمی یوم ہندی پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ حامد اور چیف پراکٹر ڈاکٹر مہتاب امروہوی نے کہا کہ ہندی نہ صرف ہندوستان کی بلکہ دنیا کی تیسری بڑی زبان اور ہندوستان کا فخر ہے ۔

 ہمیں اپنی زبان بولنے اور اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر خضر حیات نے کہا کہ آج بھی بعض انگلش میڈیم اسکولوں میں ہندی بولنے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جو بیحد شرم کی بات ہے ۔

 ہندی شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر انجلی پاٹھک نے کہا کہ اپنی زبان کا تحفظ اور احترام ہم سب ہندوستانیوں کی یکساں قومی ذمہ داری ہے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی منیجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری ایم اسلم فاروقی نے کہا کہ ہمیں اپنی قومی زبان کو روزمرہ کے استعمال میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے ہندی زبان کی بقا اور فلاح ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر نسیم احمد، ڈاکٹر سریتا رانی، ڈاکٹر مہتاب عالم، ارمان صدیقی، ڈاکٹر ریشمہ زیدی، ڈاکٹر تشکیل حیدر، ڈاکٹر مبارک علی، ڈاکٹر سنگیتا رانی گپتا، ڈاکٹر ایم اطہر کمال، ڈاکٹر طارق عظیم،  عزت علی، ڈاکٹر روچی اگروال، ڈاکٹر نکہت نقوی، دردانہ اکرم فاروقی، رومانہ عابدی، عظمیٰ سیفی، ڈاکٹر فرح صدیقی، ارچنا شرما، جنید عالم، امان اور دیگر شعبہ جات کے ترجمان اور دیگر اسٹاف ممبران موجود تھے پروگرام کی نظامت پروفیسر مہتاب علی نے کی ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close