Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

روٹی بینک کے یوم تاسیس کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

 چھپرہ :یووا کرانتی روٹی بینک کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ضلع بلڈ بینک میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔صدر نیتو گپتا نے کہا کہ خون کے عطیہ جیسا کوئی دوسرا عظیم عطیہ نہیں ہے ۔روٹی بینک کے بانی انجنئیر وجے راج نے درجنوں عوارض سے خون کا عطیہ دلانے میں مدد کی۔نائب صدر ارون کمار،بندیا جیسوال،راگنی سنگھ نے کہا کہ خون کا عطیہ ڈونر میں دل کے امراض اور فالج کے خطرہ کو کم کرتا ہے ۔
خون میں آئرن کی زیادہ مقدار ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھا سکتی ہے ۔خون کا باقاعدگی سے عطیہ کرنے سے آئرن کی اضافی مقدار کنٹرول ہو جاتا ہے ۔جو دل کی صحت کے لیے اچھا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کئی بار مریضوں کے جسم میں خون کی مقدار اتنی کم ہو جاتی ہے کہ انہیں کسی دوسرے سے خون لینا پڑتا ہے ۔ایسے ہنگامی حالات میں خون کی فراہمی کے لیے لوگوں کو خون کا عطیہ کے لیے آگے آنا چاہیے ۔اس سے ضرورت مندوں کی مدد ہوگی۔وہیں میڈیا انچارج ارجن سنگھ نے کہا کہ خون کا ایک یونٹ کسی کی جان بچا سکتا ہے ۔
اس سے بڑھ کر کوئی نیکی نہیں ہو سکتی۔بلڈ ڈونر انجینئر چاندنی پرکاش شراف نے کہا کہ کئی بار ایسی صورتحال آتی ہے جس میں خاص طور پر حاملہ خواتین شامل ہوتی ہیں جن میں خون کی شدید کمی ہوتی ہے اور انہیں ڈیلیوری کے وقت خون کی ضرورت ہوتی ہے ۔ایسے میں ہر ایک ڈونر اہم ہو جاتا ہے ۔نائب صدر بندیا جیسوال نے کہا کہ نوجوانوں کو کسی بھی خوشی کے موقع پر فضول خرچی کرنے کے بجائے خون کا عطیہ دینے جیسے سماجی کام کرنا چاہئے ۔جس سے دوسرے لوگ بھی مستفید ہوسکیں اور یہ سب کا فرض ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ نہ صرف ایک شخص کی زندگی بچاتا ہے بلکہ اس سے وابستہ خاندان کے دیگر افراد کی امیدوں کو بھی زندہ رکھتا ہے ۔موقع پر نشانت گپتا،معین احمد،سنتوش سنگھ،کرشنا مراری،سورو سریواستو،سنتوش سریواستو، کندن کمار وغیرہ نے خون کا عطیہ دیا۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close