Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے ٹیم میں پرشدھ کرشنا اور کرونال پانڈیا کا ہوسکتا ہے انتخاب

نئی دہلی:ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی20-سیریز کا اختتام 20مارچ کو ہوگا،جس کے بعد دونوں ٹیموں کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔جس کا پہلا میچ پنے میں 23مارچ کو کھیلا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ کا انتخاب کیا جائیگا۔ اس سیریز کے لئے کچھ نئے کھلاڑیوں کی ٹیم انڈیا میں شمولیت متوقع ہے۔خبرکے مطابق ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بڑے بھائی کرونال پانڈیااور کرناٹک کے تیز گیندبازپرسدھ کرشناکو انگلینڈ کیخلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا جاسکتا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے وجے ہزارے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کرونال پانڈیا نے وجے ہزارے ٹرافی میں بڑودہ کی ٹیم کپتانی کرتے ہوئے بلے اور گیند سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کرونال نے اس ٹورنامنٹ میں 129.33کی اوسط سے388رنز بنائے، جس میں انہوں نے دوسنچری اور 2 نصف سنچری بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لیگ کے پانچ میچوں میں پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔وہیں دوسری طرف پرشدھ کرشنانے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 14وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close