Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی: ’شاہین باغ‘ کے منتظمین کو دفعہ 149کے تحت نوٹس، کارروائی کا اندیشہ

ممبئی پولیس نے آج یہاں سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا، جس کے تحت پولیس لاء اینڈ آرڈر اور ناخوشگوار وواقعہ کی روک تھام کے لیے کارروائی کرسکتی ہے، ویسے دہلی میں فائرنگ کی وارداتوں کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس نے جگہ جگہ مارچ کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے ناگپاڑہ کے مورلینڈ روڈ، ٹھنڈی سڑک پر دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر واقع ممبئی باغ‘ کے منتظمین کو دفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے لیے منتظمین ذمہ دار ہوں گے اور پولیس ان احتجاج کو لاءاینڈ آرڈرکی بند پر کبھی بھی ختم کرسکتی ہے۔

دریں اثناء بی جے پی کے سابق ایم پی کریٹ سومیا بھی سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑگئے ہیں۔ انہوں نے پولیس میں آزاد میدان میں یکم فروری کو دیئے جانے والے دھرنے کے منتظمین کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ دھرنے میں ملک دشمن نعرے لگائے گئے اور شرجیل امام کی حمایت بھی کی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ادھوٹھاکرے حکومت نے آزاد میدان میں احتجاج کرنے والوں اور ملک دشمن نعرے لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے کے لیے پولیس پر دباﺅ ڈال رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی سمیت پڑوسی شہر تھانے، میراروڈ، ممبرا اور مہاراشٹر کے بڑے بڑے شہروں میں سی اے اے کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، بھیونڈی، مالیگاﺅں، ناندیڑ اور ناگپورو، پونے اتوار کو ہزاروں افراد نے احتجاج میں حصہ لیا جن میں غیرمسلم تنظیموں سے وابستہ افراد بھی شامل رہے۔ وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے نے بھی این آرسی کو ریاست میں نافذ کرنے کی مخالفت کی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close