Khabar Mantra
اترپردیش

سمادھان دیوس کے موقع پر ڈی ایم نے شکایت کنندہ کی سنی فریاد

(پی این این)
امروہہ:ضلع مجسٹریٹ بال کرشن ترپاٹھی کی صدارت میں تحصیل آڈیٹوریم دھنورا میں سمپورن سما دھان دیوس (یوم تحصیل ) کا انعقاد کیا گیا آج تیس شکایات دیکھ کر ڈی ایم کا پارہ چڑھ گیا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو جم کر لتاڑ لگائی اور سدھرنے کی تنبیہ کی۔ ضلع مجسٹریٹ نے تحصیل میں آنے والی شکایات سے متعلق رجسٹر کا مشاہدہ کیا اور ضروری نکات میں ایس ڈی ایم سے معلومات لینے کے بعد ہدایات دیں۔
اس موقعہ پرایک دیہی خاتون انگوری دیوی بیوہ  مرحوم رام سنگھ ساکن محی الدین ماجرہ تحصیل دھنورا نے ضلع مجسٹریٹ کو روتے ہوئے درخواست دی کہ اس نے کئی بارحلقہ لیکھ پال شنکر سینی کو اپنے شوہر کی جگہ نام درج کرانے کی درخواست دی ، لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی اور سرکاری فیس بتا کر درخواست دہندہ سے دو ہزار روپے بھی لیے لیکن ابھی تک نام درج نہیں کرایا۔
اس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ لیکھ پال کو بلایا اور ناراضگی کے ساتھ اس کی سرزنش کی اور ایس ڈی ایم کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ لیکھ پال پر معطلی کی کارروائی کرتے ہوئے برطرفی کی تجویز پیش کریں۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ سامنے آیا تو متعلقہ افراد کی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جائے گی ۔اس سلسلے میںکسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہیلپ لائن اور آئی جی آر ایس پورٹل پر کوئی شکایت زیر التوا نہیں رہنی چاہیے سبھی کو فوری طور پر حل کیا جائے ضلع مجسٹریٹ نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ آج جو شکایات آئی ہیں، ان کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close