Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

مسجد بنگالی مارکیٹ اور مدرسہ تحفیظ القرآن پر چلا بلڈوزر

 فجرمیں جے سی بی بلڈوزر چلا دیا گیا اس کاروائی میں مسجد کی دیوار اور مدرسہ ہذا کے دو کمروں کو منہدم کر دیا گیا ہے۔یہ کاروائی محکمہ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے انجام دی گئی ہے۔ اس موقع پر کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں دہلی پولس کے جوان اور پیرامیلیٹری فورس کے جوان تعنات کئے گئے تھے ۔

مدرسہ کے جن دو بڑے کمروں کو منہدم کیا گیا ہے اس میں طالب علم اور اساتذہ قیام پزیر تھے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ جس مدرسہ و مسجد کو نقصان پہونچایا ہے وہ اوقاف کی ملکیت ہے اور یہ دہلی وقف بورڈ کی 123 جائدادوں میں سے ایک ہے جس کا مقدمہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ،ابھی ہائی کورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں آیا ہے اس کے باوجود محکمہ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اس کاروائی کو انجام دے دیا۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے تو آخر یہ تمام کاروائی کس کے حکم سے کی جا رہی ہے۔اطلاع کے مطابق نئی دہلی بنگالی مارکیٹ میں واقع بنگالی مسجد کی دعوار اور و مدرسہ تحفیظ القرآن کے تعمیر شدہ دو کمروں کو محکمہ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ نے جے سی بی بلڈوزر کے زریعہ انہدامی کاروائی میں زمین دوز کر دیا۔اس سلسلے میں مسجد و مدرسہ کے ذمہ دارحافظ مطلوب کریم سکریٹری اور حاجی ادریس خازن نے بتایا کہ آج صبح 6;30بجے محکمہ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ پولس فورس و جے سی بی مشین (بلڈوزر) لیکر آئی اور انہدامی کاروائی شروع کر دی جب ہم نے اعتراض کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آرڈر ہے ہم نے جس ان سے آڈر طلب کیا تو انہوں ہمیں آڈر کاپی دکھانے سے انکا ر کر دیا اور اپنی منمانی کرتے ہوئے مسجد کی دیوار اور مدرسہ کے دو کمروں کو مسمار کر دیا ۔

ذمہ داران نے دعوی کیا ہے کہ مسجد و مدرسہ یا اس کے ذمہ داران کو کوئی اطلاع و نوٹس دیئے بغیر یہ کار وائی کی گئی ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسجد و مدرسہ اوقاف کی زمین پر ہے اور یہ جائداددہلی وقف بورڈ کی 123 جائدادوں میں ہے اور اس کا مقدمہ ہائی کورٹ میں چل رہا ہے ۔واضح ہو کہ اس مسجد کی تعمیر 18ویں صدی میں ہوئی تھی جس کی تاریخی حیثیت تقریبا  250 سالہ بتائی جا تی ہے۔قابل غور بات یہ ہے کہ مسجد و مدرسہ کے جن حصوں کو آج منہدم کیا گیا ہے اس کی مرمت چند ماہ قبل ہی کی گئی تھی ،جسے محکمہ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ نے زمین دوز کر دیا جس میں مسجد کی دیوار اور دو نئے تعمیر شدہ کمرے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close