Khabar Mantra
اترپردیش

سیرت رسول ؐاور نوجوانان ملت سمپوزیم کا انعقاد

دیوبند: میسکو کے زیر اہتمام ’’سیرت رسول اور نوجوانان ملت‘‘کے عنوان پر ایک سمپوزیم کا اہتمام مدرسہ مدینۃ العلوم ددھیڑو خورد میں کیا گیا۔جس کی صدارت محمد عثمان نے کی۔مہمان خصوصی مفتی نسیم احمد مہتمم مدرسہ اشاعت العلوم کلہیڑی ، مہمان ذی وقار ڈاکٹر مسعود عالم ہاشمی ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی میرٹھ رہے اور نظامت حاجی اوصاف احمد انصاری مینیجر اقرائ پبلک اسکول مظفرنگر نے کی۔

مسلم ایجوکیشنل شوسل وکلچر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 31نومبر 22 کو مقابلہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں دو امتحان مراکز پر 700 طلبائ وطالبات شریک ہوئے آج جس کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔

کامیاب ہونے والے طلبہ کے لیے تقریب تقسیم انعامات بعنوان سیرت رسول اور نوجوانان ملت عمل میں آیا۔پروگرام کا تعارف کراتے ہوئے شہزاد علی نگراں،سیرت النبی مقابلہ نے بتایا کہ اس مقابلے میں تین گروپ بنائے گئے تھے درجہ 5تا 8 اور9 تا گریجویشن تیسرا جو بچے پڑھائی چھوڑ چکے ہیں۔پہلے گروپ میں صالحہ اول دوم زرین سوم شاریہ خانم دوسرے گروپ اول محمد شاہویز،دوم منتشیٰ سلمانی، سوم محمد ذکوان، ان کو بطور انعام اول 11000 روپے اور میڈل دینی کتب کا سیٹ پیش کیا گیا دوسرے انعام میں 5100 روپے،میڈل تیسرے انعام میں 2500 روپے،میڈل دیا گیا اس کے بعد دونوں گروپوں کے 10-10بچوں کو توصیفی میڈل و 1100 روپے پیش کے گیے۔ تیسرے گروپ کے 10 بچوں کو ٹرافی پیش کی گئی۔

ایک محض 9 سال کی بچی رقیہ جو درس گاہ اسلامی مظفرنگر میں درجہ دوم میں زیر تعلیم ہے،کو بھی مقابلہ میں شریک خصوصی ٹرافی پیش کی گئی۔سبھی اسکول ٹیچر کو جنہوں نے مقابلے میں تعاون کیا اعزازی سند پیش کی گئی۔ اقرأ پبلک اسکول کی جانب سےMESCO تنظیم کے عہدے داروں کو اعزازای ٹرافی پیش کی گئی۔

پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مفتی نسیم احمد ،ڈاکٹر مسعود عالم ہاشمی نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلم و غیر مسلم تمام لوگوں کی رہنمائی کی اسلام بھی، سب کے لئے رحمت بتایا مگر مسلم سماج کے افراد آج اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے سے قاصر ہیں جو ملت کے ہر فرد کے لئے سوچنے کا مقام ہے۔

علاوہ ازیی مفتی شاہنواز امام مسجد مکہ ددہیڑو نے بچوں کو نصیحت کی۔پروگرام کے اختتام پر سرپرست عبد الغفور ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں صدر تنظیم محمد عابد،کنوینر نعیم احمد،ریاست علی، محمد صابر کا تعاون خاص رہا ان کے علاوہ ما سٹر عرفان۔افضال احمد،مشرف علی ،امید قاسمی،امیر احمد،ڈاکٹر ریاض علی ،ڈاکٹر سلیم سلمانی،حاجی محمد شعیب،رئس الدین رانا نایب صدر اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن انجینیئر محمد شاہ نواز،اردو ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر کلیم تیاگی،تحسین علی اساروی،محمد رضوان،محمد عثمان،سریندر سنگھ،ماسٹر جاوید،بابو مہتاب،محمد راغب ایڈووکیٹ،نسیم اختر وغیرہ شامل رہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close