دلی این سی آر

ملک امن وامان اورپیارومحبت سے چلے گانہ کہ فرقہ پرستی سے:مولانا ارشد مدنی

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی :جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کااجلاس عام میٹنگ ہال جمعیۃعلماء ہند مسجدجھیل پیاؤآئی ٹی او نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں دہلی کے علماء ائمہ مدارس کے ذمہ داران نیز عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس کی صدارت مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے کی نظامت کے فرائض مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے انجام دیے قاری محمد ساجد فیضی کی تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا مفتی اشفاق اعظمی رکن عاملہ جمعیۃعلماء ہند نے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیۃ علماء سے وابسطہ ہوکر خدمت کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی مہمان خصوصی کی حیثیت سے کلیدی اور تفصیلی خطاب مولانا ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کا ہوا جس میں انہوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے موجودہ حالات پر فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے بطور خاص آسام کے وزیر اعلی کی فرقہ پرست ذہنیت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طرح سے ہندو اور مسلمان کے درمیان تفریق برتی جارہی ہے یہ جمہوری اور سیکولر ملک کے لیے نقصان دہ ہے آسام کا وزیر اعلی نے سیاسی مفاد کی خاطر مسلمانوں کو پریشان کرنے کا ہر حربہ استعمال کر رہا ہے کبھی آسام کی شہریت کی بنیاد 1971 کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے جس میں جمعیۃعلماء ہند کو سپریم کورٹ سے کامیابی ملی کبھی انکے مکانوں کو بلڈوز کراکر انکو بے گھر کردیا جاتا ہے جسکے خلاف جمعیۃ علماء ہند سپریم کورٹ جارہی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے ہی یہ کہتے آئے ہیں کہ ملک میں امن و امان کی بقا اور خوش حالی کے لیے ضروری ہے کہ ہندومسلم یکجہتی کے ایجنڈے پر چلاجائے۔فرقہ پرستی سے ہمیشہ ملک کو نقصان پہونچا ہے ہمارے اسلاف نے ہمیشہ دو قومی نظریہ کی مخالفت کرتے ہوئے متحدہ قومیت کی تائید کی اور ملک کی تقسیم کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے ہندوستان میں ہی رہنے کو ترجیح دی۔فرقہ پرستوں کو منھ توڑ جواب دیتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ اس ملک میں بسنے والے تمام مسلمان یہیں کے رہنے والے ہیں کہیں باہر سے آئے ہوئے نہیں ہیں بلکہ ہمارے آباواجداد نے یہیں اسلام قبول کیا اسی لیے جو برادریاں ہندوؤں میں ہیں وہی مسلمانوں میں بھی ہیں۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند۔مفتی اشفاق اعظمی نائب صدر جمعیۃ علماء اترپردیش۔مفتی محمد اسماعیل صدر جمعیۃ علماء مالیگاؤں ورکن عاملہ جمعیۃ علماء ہند۔مولانا عبدالرشید ناظم اعلی جمعیۃ علماء آسام۔مولانا محمد عباس ناظم اعلی جمعیۃ علماء بہار کے علاوہ قاری اسرارالحق قاسمی۔قاری دلشاد قمر مظاہری۔مفتی نظام الدین۔مفتی اسرارالحق مظاہری۔مفتی کفیل الرحمن۔مولانا عبداللہ۔وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں جبکہ دہلی کے تمام علاقوں سے بھاری تعداد میں علماء نے شرکت کی، اجلاس کا اختتام مولانا مدنی کی دعاپر دس بجے رات کو ہوا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network