دلی این سی آر
پالوشن کو ختم کرنے کے لیے 3 ماہ میں تیار کیا جائے جامع ایکشن پلان :ایل جی
(پی این این)
نئی دہلی :دہلی میں پرانی گاڑیوں کو ایندھن پر پابندی سے راحت کے لیے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے حکومت کو پانچ تجاویز دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو لکھے ایک خط میں ایل جی نے کہا کہ آلودگی کی روک تھام ہر ایک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، لیکن اس کے لیے قواعد کی درستگی اور متعلقہ لوگوں کی حساسیت کو بھی دھیان میں رکھنا چاہیے۔
خط میں لیفٹیننٹ گورنر نے اس حقیقت پر بھی دکھ کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت نے لوگوں کو کوئی متبادل دیئے بغیر صرف ان گاڑیوں کو اسکریپ کرنے پر توجہ مرکوز کی جنہوں نے اپنی زندگی مکمل کر لی۔لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کہا کہ یہ سوچنا منطقی نہیں لگتا کہ دس سال سے پرانی ڈیزل گاڑی، جس نے دہلی میں اپنی زندگی مکمل کر لی ہے، قانونی طور پر چنئی، ممبئی اور احمد آباد جیسے شہروں کی سڑکوں پر چلنے کی اہل ہے۔ کسی خاص علاقے کی بنیاد پر گاڑیوں میں اس طرح کی تفریق کو مناسب نہیں کہا جا سکتا۔
یہ مسئلہ ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن کے سربراہ کے سامنے مکمل حقائق کے ساتھ رکھا جائے۔ 1. گاڑیوں پر ایندھن کی پابندی جن کی میعاد ختم ہوچکی ہے اس پر کم از کم اس وقت تک دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی جانی چاہئے جب تک کہ اسے پورے این سی آر میں نافذ نہیں کیا جاتا ہے۔گاڑیوں کو سکریپ کرنے کے اصول کو لاگو کرنے کے چیلنجوں اور منطق کے بارے میں روڈ ٹرانسپورٹ کی وزارت سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا تھاکہ ان کی حکومت سپریم کورٹ سے درخواست کرے گی کہ قومی راجدھانی میں اووریج گاڑیوں پر وہی قوانین لاگو کرنے کی اجازت دی جائے، جیسا کہ ملک کے باقی حصوں میں لاگو ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں دہلی کی ریکھا گپتا حکومت نے مرکز کے ایئر کوالٹی پینل سے زیادہ عمر والی گاڑیوں پر ایندھن کی پابندی کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔
دہلی حکومت نے کہا تھا کہ وہ قومی راجدھانی کی سڑکوں پر زائد عمر کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام ضروری کوششیں کرے گی۔ تب دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) کے چیئرمین راجیش ورما کو لکھے اپنے خط میں کہا تھا کہ تمام زیادہ عمر کی گاڑیوں کے لیے ایندھن پر پابندی عملی نہیں ہے۔
سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی جائے، جس میں حکومت کی جانب سے آلودگی کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات دی جائیں اور ان گاڑیوں کے بارے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی جائے جن کی مدت ختم ہو چکی ہے۔آلودگی کو روکنے کے لیے تین ماہ کے اندر ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا جائے۔
ایک بھرپور آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے، تاکہ لوگ اپنی پرانی گاڑیوں کو دوبارہ تیار کر کے صاف ایندھن کے اختیارات کی طرف بڑھیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ آلودگی کے حوالے سے متوازن رویہ اپنانا چاہیے۔ دہلی حکومت آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کے بارے میں سپریم کورٹ کو مطلع کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ تین ماہ میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے جو ایکشن پلان کیا جائے گا، اس کا بھی واضح اور درست بیان کیا جائے۔ گاڑیوں کا اخراج آلودگی کے بہت سے عوامل میں سے ایک ہے، اس لیے آلودگی کے تمام عوامل کے لیے ایک متوازن ایکشن پلان تیار کیا جانا چاہیے۔