Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

مآب لنچنگ میں ہوسکتی ہے عمرقید

رانچی:جھارکھنڈاسمبلی میں سرمائی اجلاس کے چوتھے دن ریاست میں مآب لنچنگ روکنے کیلئے جھارکھنڈ ہجوم تشدد و انسداد لنچنگ بل 2021 پاس ہوگیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر عالمگیر عالم نے بل کو ایوان میں رکھا جس پر اسپیکر نے ووٹنگ کرائی اور سبھی نے اپنا اپنا ووٹ دیا۔

 غورطلب ہےکہ اس بل کے مسودہ کے مطابق مآب لنچنگ سے کسی کی موت ہوجاتی ہے تو ملزمین کو عمرقید بامشقت کی سزا ملے گی،اس کے ساتھ ہی 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ لنچنگ میں کسی کو چوٹ آتی ہے تو ملزمین کو تین سال تک کی سزا اور ایک لاکھ روپے سے تین لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگ سکتا ہے۔ وہیں اس مسودہ کے مطابق اگر کسی کو سنگین چوٹ آتی ہے تو ملزمین کو دس سال کی سزا اور تین سے پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ خاص بات تو یہ ہے کہ مغربی بنگال میں یہ قانون پہلے سے نافذ ہے اب جھارکھنڈ میں بھی اس قانون کو نافذ کیا جائے گا۔

 مآب لنچنگ کے واقعات کو روکنے کیلئے جھارکھنڈ سرکار نے ’دی جھارکھنڈ پروینش آف لنچنگ بل2021‘ کا مسودہ تیار کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جھارکھنڈ حکومت لوگوں کےآئینی تحفظ کیلئے یہ بل لارہی ہے جس میں قصورواروں کے خلاف تین طرح کی سزا کا التزام ہے۔

 مسودہ سے مطابق اگر کوئی سازش رچتا ہے یا کسی کو لنچنگ کیلئے اکساتا ہے یا کسی بھی طرح کی مدد کرتا ہے تواس کے ساتھ وہی کارروائی ہوگی جو لنچنگ کرنے والے ملزم کیلئے ہے۔ اگر کوئی ملزم کو گرفتار کرنے میں یا سزا کے دوران رخنہ اندازی کرتا ہے تو اسے تین سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ علاوہ لنچنگ سے جڑے کسی بھی ثبوت کو بربا د کرنے والے کو بھی ملزم مان کر ایک سال کی سزا اور 50 ہزار روپے کا جرمانہ لگےگا۔

جھارکھنڈ اسمبلی میں اس بل کو لیکر بحث کے دوران بی جے پی نے جم کر ہنگامہ کیا وہ اسپیکر تک پہنچ گئے اور اس قانون کے ذریعہ سرکار پر منھ بھرائی کا الزام لگایا ۔بی جے پی کے تین ممبران نے ترمیم کی تجویز رکھی لیکن اسے اسپیکر نے خارج کردیا ۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ ریاستی حکومت کی کارکردگی کا کالا باب ہے ۔ بی جے پی نے افسران کی منشا پر بھی سوال اٹھایا ۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ فرقہ پرستی کو روکنے کیلئے یہ قدم اٹھانا ضروری تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close