Sach Ki Awaz

یوپی +بہار،گئی مودی سرکار

لکھنؤ:اب یوپی کی سیاست میں نئی گرمی آرہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر ایک پوسٹر چرچہ میں ہے۔ پوسٹر میں نتیش کمار اور اکھلیش یادو کی تصویر ہے، جس میں لکھا ہوا ، یوپی +بہار ،گئی مودی سرکار۔ سماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگے اس پوسٹر کو سپا لیڈر آئی پی سنگھ نے لگایا ہے۔ وہ کچھ ہی دن پہلے بہار میں اقتدار بدلنے کے بعد نتیش کمار کولیکر پٹنہ میں لگائے گئے پوسٹر کولیکر مشہور ہوئے تھے۔
آئی پی سنگھ کا کہنا ہے کہ بہار اور یوپی ملک کی سمت کو طے کرتے ہیں۔بڑی آبادی والے یہ دونوں ریاست سیاسی لہذا سے سب سے ایکٹیو صوبےہیں۔ آج ملک میں اپوزیشن جماعت نے مودی سرکار کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے یہ مورچہ مودی سرکار کو جڑ سے اکھاڑکر پھینکے گا۔