Khabar Mantra
اترپردیش

فیس بک پردوستی کے بعد پونم کے قتل کے دو ملزم گرفتار

رام پور:جمعہ کو پنوڑیہ ریلوے کراسنگ کے قریب واقع نالے سے ایک خاتون کی لاش ملی جس کی شناخت پونم بنت سوہن لال کے طور پر ہوئی ہے جو کہ غازی آباد کے سیہانی گیٹ تھانہ علاقہ کے تحت ڈی ایل ایف بھوپورہ کی رہنے والی ہے۔تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا کہ پونم پہلے سے شادی شدہ تھی لیکن فیس بک کے ذریعے پونم نے رام پور کے تاشکہ مجرا کے رہنے والے سوم پال سے رشتہ بنا لیا۔ پونم رام پور آ گئی اور جوالا نگر میں کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔وہ سوم پال سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن سوم پال شادی نہیں کرنا چاہتاتھااور گھر والے بھی شادی کی مخالفت کر رہے تھے۔یہ جھگڑا پولیس تک بھی پہنچ گیا۔سوم پال نے اپنے گھرمیںپونم کاگلادبادیااورلاش نالے میں پھینک دی ۔پونم کے قتل معاملے یںاس کے دوسرے شوہرروی کی جانب سے سوم پال ،اس کی ماں اوم وتی، کزن کشن لال، چچا دال چند کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایاہے اور ہفتہ کو پوسٹ مارٹم کے بعد پونم کادوسراشوہر لاش کو غازی آباد لے گیا۔اتوار کی رات میںتھانہ سول لائن پولیس نے دو ملزمان کشن لال ولد امیدی اور اوم وتی زوجہ دھن سنگھ کو گرفتار کر کے قتل میں استعمال ہونے والی اینٹ برآمد کر کے جیل بھیج دیاہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close