Sach Ki Awaz

وزارت داخلہ نے آئی پی ایس کو کیا برخاست ،عدالت نے کیا بحال

(پی این این)
نئی دہلی:وزارت داخلہ نے گجرات کیڈر کے ایک پولیس افسر کی برخاستگی کا حکم دے دیاہے لیکن عدالت نے اس حکم پر پابندی لگادی ہے ۔اطلاع کے مطابق عشرت جہاں فرضی مڈبھیڑ معاملے میں جانچ کرنے والی سی بی آئی کی مدد کرنے والے سینئر آئی پی ایس ستیش چندر ورما کو گزشتہ 30 اگست کو ہٹا دیا گیا تھا ۔ان کا ریٹائرمنٹ 30 ستمبر تھاجس کو آئی پی ایس نے دلی ہائیکورٹ نے چیلنج کیا اور ہائیکورٹ نے اس حکم نامے پر پابندی لگا دی ۔ اطلاع کے مطابق اگر ورما کے برخاستگی کا حکم نافذ ہوگا تو انھیں پنشن وغیرہ نہیں ملے گی ۔ورما ان دنوں تمل ناڈو میں سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ہیں ۔