add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); Vande Mataram – sachkiawaz.com https://sachkiawaz.com Tue, 11 Aug 2026 13:32:29 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.8 آج ارریہ میں نکلے گی ضلع سطح کی ترنگا یاترا ، ہر گھر ترنگا مہم کی تیاریاں مکمل https://sachkiawaz.com/%d8%a2%d8%ac-%d8%a7%d8%b1%d8%b1%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%da%a9%d9%84%db%92-%da%af%db%8c-%d8%b6%d9%84%d8%b9-%d8%b3%d8%b7%d8%ad-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%86%da%af%d8%a7-%db%8c%d8%a7/ https://sachkiawaz.com/%d8%a2%d8%ac-%d8%a7%d8%b1%d8%b1%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%da%a9%d9%84%db%92-%da%af%db%8c-%d8%b6%d9%84%d8%b9-%d8%b3%d8%b7%d8%ad-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%86%da%af%d8%a7-%db%8c%d8%a7/#respond Tue, 11 Aug 2026 13:32:29 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=9642 ارریہ:یوم آزادی 2026 اور وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ہر گھر ترنگا ابھیان کے حصہ کے طور پر آج 12 اگست کو ضلعی سطح کی ترنگا یاترا کا انعقاد کیا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ نے ترنگا یاترا کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ضلعی سطح کی ترنگا یاترا آج، 12 اگست، صبح 10.00 بجے ڈسٹرکٹ گیسٹ ہاؤس کھریا بستی ارریہ سے شروع ہوگی۔ یہ یاترا ڈسٹرکٹ گیسٹ ہاؤس سے کالی مندر چوک سے ہوتی ہوئی نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے تک جائے گی۔ مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباء، جیویکا دیدی، سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان، پنچایت کے نمائندے، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز، این سی سی، این ایس ایس، مائی بھارت رضاکار، اسپورٹس کلب اور نوجوان تنظیموں کے ارکان، دیگر متعلقہ تنظیموں کے نمائندے، نیز عوام، اور ضلع سطح کے عہدیدار اور عملہ اس ترنگا یاترا میں حصہ لیں گے۔
یہ یاترا یوم آزادی کی اہمیت، قومی پرچم کے احترام اور ہر گھر ترنگا مہم کے بارے میں بیداری پیدا کرے گی۔ لوگوں کو اپنے گھروں اور اداروں پر احترام کے ساتھ ترنگا جھنڈا لہرانے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔ ضلع انتظامیہ نے ترنگا یاترا میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ تال میل کیا ہے۔ اس کے علاوہ یاترا کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف محکموں کے عہدیداروں کو ضروری ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ترنگا یاترا کے دوران سیکورٹی، لاء اینڈ آرڈر، ٹریفک اور پارکنگ کے انتظامات کے حوالے سے ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ متعلقہ عہدیداروں کو ترنگا یاترا کے دوران ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہر گھر ترنگا ابھیان کے تحت منعقد کی گئی یہ ضلع سطح کی ترنگا یاترا حب الوطنی، قومی اتحاد اور ترنگے کے احترام کو ایک ایک فرد تک پہنچانے کے لئے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرے گی۔
ضلع انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترنگا یاترا میں اپنی فعال شرکت کو یقینی بنائیں!۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d8%a2%d8%ac-%d8%a7%d8%b1%d8%b1%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%da%a9%d9%84%db%92-%da%af%db%8c-%d8%b6%d9%84%d8%b9-%d8%b3%d8%b7%d8%ad-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%b1%d9%86%da%af%d8%a7-%db%8c%d8%a7/feed/ 0
وندے ماترم کی لازمیت مذہبی اور شخصی آزادی کے خلاف :امیر شریعت https://sachkiawaz.com/%d9%88%d9%86%d8%af%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%aa%d8%b1%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d8%aa-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b4%d8%ae%d8%b5%db%8c-%d8%a2%d8%b2%d8%a7/ https://sachkiawaz.com/%d9%88%d9%86%d8%af%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%aa%d8%b1%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d8%aa-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b4%d8%ae%d8%b5%db%8c-%d8%a2%d8%b2%d8%a7/#respond Fri, 13 Feb 2026 12:49:54 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=5855 (پی این این)
پھلواری شریف:امیر شریعت بہار، اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی نےکہاکہ نظم وندے ماترم کی اصل روح دیوی ،درگاہ کی حمد وثناء پر مبنی ہے ، اس کو لازمی قرار دینا مذھبی اور شخصی آزدی کے قطعی خلاف ہے۔انہوں نےمزید فرما یاکہ ملک آئین ودستور سے چلے گا کیونکہ دستور کے معماروں نے ملک کے دستور کو سیکولر ڈھانچہ میں تشکیل دیا ہے ، جس میں تمام مذاہب وادیان کو مذہبی آزادی حاصل ہے ، یہاں کے تمام باشندے اپنے مذہب وعقیدے پر آزادانہ طریقہ پر عمل کرتے ہیں جو ان کے بنیادی حقوق کا حصہ ہے اور وندے ماترم گیت میں دیوی دیوتا ؤں کو ماں تصور کرنے کا نظریہ پیش کیا گیا ہے ، ماضی میں بھی یہ قضیہ کھڑا ہواتھا ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے واضح کردیا تھا کہ یہ ترانہ اپنے مخصوص تہذیب میں روایت سے وابستہ ہے ، اس کو ملکی وحدت قرار دینے سے مشکلات پیداہوں گی ، تحریک آزادی کے قائد اور ملک کےپہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزادؒ نے کہا کہ اس طرح کے ترانوں سے قومی یکجہتی میں شگاف پیدا ہوسکتا ہے ، بالآخر یہ مسلمانوں کے ایمان وعقیدے کے منافی ہے جس کو ہم کسی طرح تسلیم نہیں کریں گے ، کیوں کہ مذہبی آزادی ہمارا بنیادی حق ہے ۔
ناظم امارت شرعیہ مولانا مفتی محمد سعیدا لرحمن قاسمی نےکہاکہ ملکی عدالتوں نے اس ترانے کو سیکولر اقدار کے منافی قرارد یا ہے، اس کے باجود مرکزی حکومت کا وندے ماترم گانے پر اصرارکرنا دستور وآئین اورعدالتی فیصلوں کے قطعی خلاف ہے، اس سے ملک میں یکجہتی قائم نہیں رہ سکتی ہے ، لہٰذا ملکی وحدت وسالمیت کے پیش نظر حکومت اپنے نوٹیفیکیشن کو واپس لے تاکہ ملک میں جمہوری اقدار قائم رہیں ، انہوں نے مزید فرمایاکہ اس ملک کو بنانے وسنوارنےاورانگریزوں کے تسلط سے آزاد کرانے میں مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، ہزاروں کی تعدا د میں مسلمان شہید ہوئے ، قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، ان کی سرفروشانہ کوششوں کے نتیجہ میں ملک آزاد ہوا،اور یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ قرار پایا اور تمام مذاہب وادیان کا خیال رکھتے ہوئے دستور بنایا گیا،لہذا ان پر کوئی ایسے نامناسب کلمات وگیت کو قومی ترانہ کا نام دے کر پڑھنے پر مجبور کرنا کسی طرح بھی قبول نہیں ہے ۔ اس لیے ہمار امرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فورا ًاس نوٹیفیکیشن کو واپس لے تاکہ ملک میں امن وامان قائم رہے اور محبت وبھائی چارگی کی فضا ہموار ہو۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d9%88%d9%86%d8%af%db%92-%d9%85%d8%a7%d8%aa%d8%b1%d9%85-%da%a9%db%8c-%d9%84%d8%a7%d8%b2%d9%85%db%8c%d8%aa-%d9%85%d8%b0%db%81%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b4%d8%ae%d8%b5%db%8c-%d8%a2%d8%b2%d8%a7/feed/ 0