Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

کھڑگے کی تاریخ ساز جیت، ملکاارجن کھڑگے بنے کانگریس کے نئے ’باس‘

(پی این این)
نئی دہلی: کانگریس کے صدر کے عہدے کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے کو منتخب قرار دے دیا گیا ہے ، انہوں نے اپنے تنہا حریف ششی تھرور کو بڑے فرق سے شکست دی۔اس درمیان کانگریس لیڈر سرجے والا نےایک بیان میں کہا ہے کہ کہ نومنتخب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے 26 اکتوبر کو اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
کانگریس کے الیکشن شعبہ کے انچارج مدھوسودن مستری نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھڑگے 6825 ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو ہونے والی ووٹنگ میں کل 9385 ووٹ ڈالے گئے ۔ کھڑگے کو 7897 اور تھرور کو 1072 ووٹ ملے ۔ ووٹنگ میں 416 ووٹوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے ۔
کانگریس کے نو منتخب صدر کو پی ایم مودی سے لیکر راہل ،سونیا،پرینکا سمیت کئی لیڈران مبارکباد پیش کی۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ملکارجن کھڑگے کو کانگریس صدر کے طور پر ان کی نئی ذمہ داری پر میری نیک خواہشات ۔ ان کی آئندہ مدت کارآمد ثابت ہو۔ادھرسونیا اور پرینکا گاندھی باقائدہ کھڑگے کے گھر جاکر انھیں مبارکباد پیش کی۔محترمہ سونیا گاندھی نے کھرگے کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا گدستہ پیش کیا۔ اسی طرح پرینکا گاندھی نے بھی کھرگے کو مبارکباد دی۔
راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں مصروف ہیں لیکن انہوں نے بھی ٹویٹ کرکے کھرگے کو صدر بننے پر مبارکباد دی ہے ۔انھوں نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ملکاارجن کھرگے جی کو کانگریس صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ کانگریس صدر ہندوستا ن کے جمہوری وژن کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کے پاس وسیع تجربہ ہے اور وہ اپنی تاریخی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے نظریاتی وابستگی کے ساتھ پارٹی کی خدمت کریں گے ۔اسی طرح ششی تھرور نے ملیکارجن کھڑگے کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انھوںنے ٹویٹ کیاکہ کانگریس پارٹی کا صدر بننا ایک بہت بڑا اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے ۔ میں کھڑگے جی کو اس کام میں کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔ ایک ہزار سے زیادہ ساتھیوں کی حمایت حاصل کرنا اور پورے ہندوستان میں کانگریس کے بہت سے خیر خواہوں کی امیدوں اور خواہشات کو آگے بڑھانا ایک اعزاز تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close