add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); Rabri Devi – sachkiawaz.com https://sachkiawaz.com Wed, 17 Jun 2026 15:03:06 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.9 نتیش کمار کے اشارے پر ہورہا ہے سب کچھ، سیکورٹی واپس لینے اور رابڑی دیوی کے بنگلہ تنازعہ پر آرجے ڈی سپریمو کا سخت ردعمل https://sachkiawaz.com/%d9%86%d8%aa%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b4%d8%a7%d8%b1%db%92-%d9%be%d8%b1-%db%81%d9%88%d8%b1%db%81%d8%a7-%db%81%db%92-%d8%b3%d8%a8-%da%a9%da%86%da%be%d8%8c-%d8%b3/ https://sachkiawaz.com/%d9%86%d8%aa%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b4%d8%a7%d8%b1%db%92-%d9%be%d8%b1-%db%81%d9%88%d8%b1%db%81%d8%a7-%db%81%db%92-%d8%b3%d8%a8-%da%a9%da%86%da%be%d8%8c-%d8%b3/#respond Wed, 17 Jun 2026 15:03:06 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=7812 پٹنہ:تقریباً ایک ماہ سے بہار میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی 10 سرکلر روڈ، پٹنہ میں واقع رہائش گاہ کو خالی کرنے پر سیاست چل رہی ہے۔ یہ مسئلہ ابھی جاری ہی تھا،کہ اسی دوران ریاستی حکومت نے لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کو فراہم کردہ زیڈ پلس سیکورٹی واپس لے لی۔ بنگلہ تنازعہ اور سیکورٹی واپس لینے کا معاملہ اتنا گرم ہوا کہ لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو سمیت آر جے ڈی کے کئی لیڈروں نے اپنی سیکورٹی بھی واپس کردی۔ اب لالو پرساد یادو نے رابڑی کی رہائش گاہ خالی کرنے اور سیکورٹی واپس کرنے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔
اپنے بیان میں لالو پرساد یادو نے براہ راست سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر الزام لگایا۔ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اپنی اور اپنے اہل خانہ کے لیے سیکورٹی واپس لینے اور رہائش گاہ خالی کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ نتیش کمار یہ سب کچھ کرا رہے ہیں۔ جب پٹنہ میں نامہ نگاروں نے لالو پرساد یادو سے پوچھا کہ کیا ان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے، تو انہوں نے جواب دیا، “ہاں، سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ اورنتیش کمار نے ہی یہ سب کروایا ہے۔
لالو یادو کے اس بیان نے اس معاملے پر ایک نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔ جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے لالو پرساد یادو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رابڑی دیوی نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں اپنی رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔ تاہم لالو پرساد یادو بیمار نہیں ہیں، جیسا کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں۔ نتیش کمار ایسا کیوں کریں گے؟ نتیش کمار وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔ اگر آپ نتیش کمار کے کہنے پر بول رہے ہیں تو آپ نتیش کمار کی مثال پر کیوں نہیں چلتے؟ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کر دی ہے، آپ کیوں نہیں کرتے؟ نتیش کمار آپ جو الزامات لگا رہے ہیں وہ سیاسی طور پر اہم ہیں کیونکہ ان کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔ اس لیے وہ یہ بیان دے رہے ہیں، اور کوئی اور وجہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بہار میں سمراٹ چودھری حکومت نے راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کو دی گئی زیڈ پلس کیٹیگری کی سیکورٹی واپس لے لی تھی۔ ریاستی حکومت نے دلیل دی کہ سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ ریاستی سیکورٹی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی ہے، جس کا اجلاس 4 جون کو ہوا تھا۔ حکومت نے کہا کہ یہ کمیٹی وقتاً فوقتاً سیکورٹی کیٹیگریز کا جائزہ لیتی ہے اور اپنی سفارشات پیش کرتی ہے۔
تاہم سیکورٹی ہٹانے سے ناراض لالو اور رابڑی نے اپنی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں کو وہاں سے جانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد کئی آر جے ڈی لیڈران اور کارکنان کو رابڑی کی رہائش گاہ کے باہر دن اور رات شدید گرمی میں پہرہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ آر جے ڈی لیڈروں نے بھی حکومت پر بدنیتی سے کام لینے کا الزام لگایا۔ اس تنازعہ کے درمیان حکومت نے رابڑی کی رہائش گاہ کے باہر تقریباً 42 سیکورٹی اہلکاروں کو دوبارہ تعینات کر دیا۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d9%86%d8%aa%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b4%d8%a7%d8%b1%db%92-%d9%be%d8%b1-%db%81%d9%88%d8%b1%db%81%d8%a7-%db%81%db%92-%d8%b3%d8%a8-%da%a9%da%86%da%be%d8%8c-%d8%b3/feed/ 0
تیجسوی یادو نے تیسری بار راگھوپور اسمبلی حلقہ سے داخل کیاپرچہ نامزدگی https://sachkiawaz.com/%d8%aa%db%8c%d8%ac%d8%b3%d9%88%db%8c-%db%8c%d8%a7%d8%af%d9%88-%d9%86%db%92-%d8%aa%db%8c%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d8%a8%d8%a7%d8%b1-%d8%b1%d8%a7%da%af%da%be%d9%88%d9%be%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8/ https://sachkiawaz.com/%d8%aa%db%8c%d8%ac%d8%b3%d9%88%db%8c-%db%8c%d8%a7%d8%af%d9%88-%d9%86%db%92-%d8%aa%db%8c%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d8%a8%d8%a7%d8%b1-%d8%b1%d8%a7%da%af%da%be%d9%88%d9%be%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8/#respond Wed, 15 Oct 2025 12:47:08 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=5168 (پی این این)
راگھوپور:صوبے کے دو سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے فرزند اور ملک بھر میں نوجوان لیڈر کے طور پر مشہور و سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ 128 راگھوپور اسمبلی حلقہ سے تیسری بار اپنا نامزدگی پرچہ داخل کرنے حاجی پور شہر واقع کلکٹریٹ پہونچے۔جہاں انہوں نے راگھوپور اسمبلی حلقہ کے انتخابی افسر رام بابو بیٹھا سب ڈویژنل دفتر حاجی پور کے سامنے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا۔
اس موقع پر تیجسوی یادو کے والد و راجد پارٹی کے سپریمو لالو پرساد یادو،والدہ و سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی اور بہن و ایم پی ڈاکٹر میسا بھارتی کے ہمراہ حاجی پور کلکٹریٹ تک پہونچے تھے۔جہاں تک پہونچنے میں تیجسوی یادو کو گھنٹوں لگ گئے۔پٹنہ سے حاجی پور آنے کے دوران مہاتما گاندھی سیتو سے لیکر حاجی پور شہر واقع کلکٹریٹ تک لوگوں ہجوم نظر آیا۔آمد و رفت بھی متاثر رہا۔مگر تیجسوی کے حامیوں نے راجد کے جھنڈا کے ساتھ زندہ باد کے نعرے لگا کر یہ بتا دیا کہ بہار میں راجد کی لہر دوڑ گئی ہے۔پانچ کیلو میٹر تک تیجسوی کا قافلہ گزرا اور لوگ پھول برساتے رہے۔ت
یجسوی یادو کے نامزدگی کے موقع پر لالو پرساد یادو وہیل چیئر پر چلتے نظر آئے جبکہ تیجسوی اور انکی والدہ رابڑی دیوی و بہن میسا بھارتی پیدل چلے۔اس دوران سابق وزیرشیو چندر رام،سنجئے یادو،بھولا رائے،سابق وزیر رام چندر پوروے،حاجی پور سے راجد پارٹی کے امیدوار دیو کمار چورسیا و دیگر راجد پارٹی کے لیڈر اور کارکنان موجود تھے۔جبکہ تیجسوی کے قافلے میں موجود جم غفیر کو دیکھ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بہار میں بدلاؤ کی لہر ہے۔
وہیں تیجسوی یادو کی بہن و چھپرا سے ایم پی کی سابق امیدوار روہنی آچاریہ نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں لکھا
رخ ہوا نے بدل لیا
بہار نے فیصلہ کر لیا
بدلاؤ کرکے دکھائیں گے
تیجسوی کی اغوائ میں نیا بہار بنائیں گے
جبکہ بہن میسا بھارتی نے کہا کہ عوام کے ساتھ،عوام کے اعتماد سے بہار کے حقیقی مسائل کو جڑ سے مٹانے کے لیے تیجسوی یادو مکمل طور پر پابند عہد ہیں۔اس دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے چاک چوبند انتظامات کئے گئے تھے۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d8%aa%db%8c%d8%ac%d8%b3%d9%88%db%8c-%db%8c%d8%a7%d8%af%d9%88-%d9%86%db%92-%d8%aa%db%8c%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d8%a8%d8%a7%d8%b1-%d8%b1%d8%a7%da%af%da%be%d9%88%d9%be%d9%88%d8%b1-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d8%a8/feed/ 0
RJDکی نئی قومی عاملہ کمیٹی تشکیل، رابڑی، جگدانند، چودھری بنے نائب صدر https://sachkiawaz.com/rjd%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d8%b9%d8%a7%d9%85%d9%84%db%81-%da%a9%d9%85%db%8c%d9%b9%db%8c-%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%d9%84%d8%8c-%d8%b1%d8%a7%d8%a8%da%91%db%8c%d8%8c/ https://sachkiawaz.com/rjd%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d8%b9%d8%a7%d9%85%d9%84%db%81-%da%a9%d9%85%db%8c%d9%b9%db%8c-%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%d9%84%d8%8c-%d8%b1%d8%a7%d8%a8%da%91%db%8c%d8%8c/#respond Sun, 27 Jul 2025 07:10:00 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=4538 سیدفیصل علی دوبارہ پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری نامزد، جے پرکاش نارائن، بھولا یادو، انو چاکو سمیت 12قومی جنرل سیکریٹری مقرر
(پی این این)
پٹنہ :راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے اپنی نئی قومی عاملہ کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس نئی تنظیمی تشکیل کو پارٹی کے قومی صدر لالو پرساد یادو کی قیادت میں پارٹی کے مستقبل کی حکمت عملی کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل لالو پرساد یادو کو تیرھویں مرتبہ پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا تھا، اور تب سے ہی اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ وہ جلد ہی اپنی نئی ٹیم کا اعلان کریں گے۔اب جب کہ نئی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، اس میں تجربہ کار اور نوجوان قیادت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔
چار نائب صدور کا اعلان:لالو پرساد یادو کی نئی ٹیم میں چار افراد کو پارٹی کا قومی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں نام سابق وزیر اعلیٰ بہار و لالو کی اہلیہ رابڑی دیوی کا ہے۔ دیگر نائب صدور میں جگدانند سنگھ، محبوب علی قیصر اور ادے نارائن چودھری شامل ہیں۔
12 قومی جنرل سیکریٹری مقرر:پارٹی نے 12 افراد کو قومی جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیا ہے، جن میں سے کئی کو دوبارہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ان میں سید فیصل علی کا نام سر فہرست ہے جنہیں ایک بار پھر یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ جن رہنماؤں کو جنرل سیکریٹری بنایا گیا ہے ان میں عبدالباری صدیقی،جے پرکاش نارائن یادو،ڈاکٹر نیل لوہت داس (سابق ایم ایل اے)،بھولا یادو،للت کمار یادو (ایم ایل اے)،کمار سرو جیت (ایم ایل اے)،ابھئے سنگھ (جھارکھنڈ)،شری سکھ دیو پاسوان،سشیلا مورالے،انو چاکو (کیرالہ)،الکھ نرنجن عرف بِنّو یادو،رینو کوشواہا،یدوونشی کمار یادواورڈاکٹر لال رتناکرشامل ہیں۔
قومی سیکریٹریز اور خزانچی کی تقرری:پارٹی نے کئی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو قومی سیکریٹری کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔ جن میں درج ذیل نام شامل ہیں:بھرت بھوشن منڈل (ایم ایل اے)،کارتکیے کمار سنگھ (ایم ایل سی)،وجے ورما (مدھے پورہ)،سنتوش کمار جیسوال (دہلی)،سنجے ٹھاکر (مظفرپور)،راجندر رام (سابق ایم ایل اے)،سویٹی سیما ہیمبرم (سابق ایم ایل اے)،سرندر رام (ایم ایل اے)جبکہ پارٹی کے خزانچی کے طور پر سنیل کمار سنگھ کو مقرر کیا گیا ہے۔
مختلف سیلوں کے صدور کا بھی اعلان:اس کے ساتھ ہی آر جے ڈی نے مختلف قومی شعبہ جاتی سیل کے صدور کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں نمایاں نام یہ ہیں:خواتین سیل:(ڈاکٹر) کنیز سنگھ (سابق وزیر)،اقلیتی سیل:علی اشرف فاطمی (سابق مرکزی وزیر)،یوتھ سیل:ابھئے کوشواہا (رکن پارلیمان)،ایس سی/ایس ٹی سیل:شیو چندر رام (سابق وزیر)،کسان سیل:سودھاکر سنگھ (ایم پی)،طلبہ سیل:پروفیسر نول کشور۔
پارٹی کا پیغام:تنظیمی مضبوطی اور سماجی تنوع:پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نئی تشکیل میں مختلف ریاستوں، طبقوں اور پس منظر کے افراد کو شامل کر کے تنظیمی ہم آہنگی، سماجی تنوع اور نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ یہ تمام تقرریاں قومی صدر لالو پرساد یادو کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہیں۔یہ قدم آر جے ڈی کی تنظیمی مضبوطی، زمینی سطح پر گرفت اور آئندہ سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

]]>
https://sachkiawaz.com/rjd%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a6%db%8c-%d9%82%d9%88%d9%85%db%8c-%d8%b9%d8%a7%d9%85%d9%84%db%81-%da%a9%d9%85%db%8c%d9%b9%db%8c-%d8%aa%d8%b4%da%a9%db%8c%d9%84%d8%8c-%d8%b1%d8%a7%d8%a8%da%91%db%8c%d8%8c/feed/ 0