add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); Patna news – sachkiawaz.com https://sachkiawaz.com Wed, 17 Jun 2026 15:03:06 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.9 نتیش کمار کے اشارے پر ہورہا ہے سب کچھ، سیکورٹی واپس لینے اور رابڑی دیوی کے بنگلہ تنازعہ پر آرجے ڈی سپریمو کا سخت ردعمل https://sachkiawaz.com/%d9%86%d8%aa%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b4%d8%a7%d8%b1%db%92-%d9%be%d8%b1-%db%81%d9%88%d8%b1%db%81%d8%a7-%db%81%db%92-%d8%b3%d8%a8-%da%a9%da%86%da%be%d8%8c-%d8%b3/ https://sachkiawaz.com/%d9%86%d8%aa%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b4%d8%a7%d8%b1%db%92-%d9%be%d8%b1-%db%81%d9%88%d8%b1%db%81%d8%a7-%db%81%db%92-%d8%b3%d8%a8-%da%a9%da%86%da%be%d8%8c-%d8%b3/#respond Wed, 17 Jun 2026 15:03:06 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=7812 پٹنہ:تقریباً ایک ماہ سے بہار میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی 10 سرکلر روڈ، پٹنہ میں واقع رہائش گاہ کو خالی کرنے پر سیاست چل رہی ہے۔ یہ مسئلہ ابھی جاری ہی تھا،کہ اسی دوران ریاستی حکومت نے لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کو فراہم کردہ زیڈ پلس سیکورٹی واپس لے لی۔ بنگلہ تنازعہ اور سیکورٹی واپس لینے کا معاملہ اتنا گرم ہوا کہ لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو سمیت آر جے ڈی کے کئی لیڈروں نے اپنی سیکورٹی بھی واپس کردی۔ اب لالو پرساد یادو نے رابڑی کی رہائش گاہ خالی کرنے اور سیکورٹی واپس کرنے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔
اپنے بیان میں لالو پرساد یادو نے براہ راست سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر الزام لگایا۔ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اپنی اور اپنے اہل خانہ کے لیے سیکورٹی واپس لینے اور رہائش گاہ خالی کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ نتیش کمار یہ سب کچھ کرا رہے ہیں۔ جب پٹنہ میں نامہ نگاروں نے لالو پرساد یادو سے پوچھا کہ کیا ان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے، تو انہوں نے جواب دیا، “ہاں، سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ اورنتیش کمار نے ہی یہ سب کروایا ہے۔
لالو یادو کے اس بیان نے اس معاملے پر ایک نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔ جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے لالو پرساد یادو کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رابڑی دیوی نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں اپنی رہائش گاہ خالی کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔ تاہم لالو پرساد یادو بیمار نہیں ہیں، جیسا کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں۔ نتیش کمار ایسا کیوں کریں گے؟ نتیش کمار وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔ اگر آپ نتیش کمار کے کہنے پر بول رہے ہیں تو آپ نتیش کمار کی مثال پر کیوں نہیں چلتے؟ نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ خالی کر دی ہے، آپ کیوں نہیں کرتے؟ نتیش کمار آپ جو الزامات لگا رہے ہیں وہ سیاسی طور پر اہم ہیں کیونکہ ان کا ووٹ بینک ختم ہو رہا ہے۔ اس لیے وہ یہ بیان دے رہے ہیں، اور کوئی اور وجہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بہار میں سمراٹ چودھری حکومت نے راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کو دی گئی زیڈ پلس کیٹیگری کی سیکورٹی واپس لے لی تھی۔ ریاستی حکومت نے دلیل دی کہ سیکورٹی کم کرنے کا فیصلہ ریاستی سیکورٹی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی ہے، جس کا اجلاس 4 جون کو ہوا تھا۔ حکومت نے کہا کہ یہ کمیٹی وقتاً فوقتاً سیکورٹی کیٹیگریز کا جائزہ لیتی ہے اور اپنی سفارشات پیش کرتی ہے۔
تاہم سیکورٹی ہٹانے سے ناراض لالو اور رابڑی نے اپنی رہائش گاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں کو وہاں سے جانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد کئی آر جے ڈی لیڈران اور کارکنان کو رابڑی کی رہائش گاہ کے باہر دن اور رات شدید گرمی میں پہرہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ آر جے ڈی لیڈروں نے بھی حکومت پر بدنیتی سے کام لینے کا الزام لگایا۔ اس تنازعہ کے درمیان حکومت نے رابڑی کی رہائش گاہ کے باہر تقریباً 42 سیکورٹی اہلکاروں کو دوبارہ تعینات کر دیا۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d9%86%d8%aa%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%a7%d8%b4%d8%a7%d8%b1%db%92-%d9%be%d8%b1-%db%81%d9%88%d8%b1%db%81%d8%a7-%db%81%db%92-%d8%b3%d8%a8-%da%a9%da%86%da%be%d8%8c-%d8%b3/feed/ 0
ملی وسماجی رہنما تھے سابق ایم ایل سی انور احمد ،ان کے سانحہ ارتحال پر امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی نےگہرے دکھ اور صدمے کاکیا اظہار https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%84%db%8c-%d9%88%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%ac%db%8c-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d8%aa%da%be%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%a8%d9%82-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%84-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d9%86%d9%88/ https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%84%db%8c-%d9%88%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%ac%db%8c-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d8%aa%da%be%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%a8%d9%82-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%84-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d9%86%d9%88/#respond Mon, 15 Jun 2026 16:31:58 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=7725 (پی این این)
پھلواری شریف:بہار کے قدر آور ممتاز ملی وسیاسی شخصیت جناب انور احمد صاحب سابق ایم ایل سی کے سانحہ ارتحال پر امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی صاحب سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر نےگہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک دل ،خوش اخلاق اور خد مت خلق کا جذبہ رکھنے والے ہمدرد انسان تھے ، اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے صاحبزادگان اسفر احمد و ارشد احمد وغیرھم کو صبر جمیل کی توفیق مرحمت فرمائے۔
ان کے انتقال پر ناظم امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ،ہر ایک کے خوشی وغم میں شریک ہوتے تھے ،وہ اپنی شرافت کے باعث ہر مکتب فکر میں عزت واحترام کی نگاہوں سے دیکھے جاتے تھے ،ان کی ہر دل عزیز ی کا منظر ان کی نمازجنازہ میں شرکت کے موقع پر دیکھاکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کےلئے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی۔
ناظم صاحب نے کہاکہ مرحوم 1978ء سے 1990 تک وارڈ کونسل کی حیثیت سے بڑی عوامی خدمت انجام دی اس کے بعد 1993ء سے 1995ء تک 15 نکاتی پروگرام کے نائب چیرمین اور1995 سے 2004 ء تک قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بڑے بڑے فلاحی ورفاہی کاموں کو انجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کا امارت شرعیہ اور یہاں کے بزرگان دین سے بڑا گہرا اور عقیدت مندانہ تعلق تھاان کے صاحبزادے جناب ارشد احمدڈائریکٹر مدرس انٹر نیشنل اسکول اور اسفر احمد وارڈ کونسلروالد محترم کے مشن کو آگے بڑھارہے ہیں اور امارت شرعیہ کی ملی تحریکات کو قوت بخش رہے ہیں دعاء ہے کہ اللہ تعالی ان کے تما م پسمندگان کو صبر وثبات کی توفیق بخشے اور مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔
حضرت امیرشریعت صاحب مدظلہ العالی کی ہدایت پر ناظم امارت شرعیہ مفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی صاحب کی قیادت میں مولانامنہاج عالم ندوی اور مولانا محمد صابر حسین قاسمی نے نماز جنازہ میں شرکت کی،ارکان وفد نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور تعزیتی کلمات کے ساتھ مرحوم کےلئے دعاء مغفرت کی ،قارئین سے بھی دعاء مغفرت کی درخواست ہے ۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%84%db%8c-%d9%88%d8%b3%d9%85%d8%a7%d8%ac%db%8c-%d8%b1%db%81%d9%86%d9%85%d8%a7-%d8%aa%da%be%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%a8%d9%82-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%84-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%d9%86%d9%88/feed/ 0
ملی قیادتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس ،’’وقف بچاؤ ، دستور بچاؤ‘‘کانفرنس کو کامیاب بنانے کا عزم https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%84%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b4%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%81-%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b3-%da%a9%d8%a7%d9%86%d9%81%d8%b1%d9%86%d8%b3-%d8%8c/ https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%84%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b4%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%81-%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b3-%da%a9%d8%a7%d9%86%d9%81%d8%b1%d9%86%d8%b3-%d8%8c/#respond Tue, 17 Jun 2025 10:54:11 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=4090 (پی این این)
پٹنہ : 29 جون کو گاندھی میدان پٹنہ میں منعقد ہونے والی “وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس” کی تیاریاں بڑی تیزی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے زیر اہتمام ہونے والی اس تاریخی کانفرنس کی مجلس استقبالیہ کی جانب سے پٹنہ میں امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کی صدارت میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی ،جس میں ملی تنظیموں کے ذمہ داران خانقاہوں کے سجادگان، ائمہ کرام، استقبالیہ کمیٹی کے اہم ذمہ داران اور متعدد مسالک و مکاتب فکر کے قائدین نے شرکت کی اور متفقہ طور پر “وقف بچاؤ دستور بچاؤ” کانفرنس کوہرطرح کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس اجلاس کی کامیابی کے لیے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ساتھ ہی پٹنہ سمیت مختلف شہروں اور قصبوں میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں ائمہ کمیٹی، خواص کمیٹی، مجلس استقبالیہ کمیٹی، میڈیا کمیٹی، نشر و اشاعت کمیٹی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ان تمام کمیٹیوں نے یک زبان ہو کر یہ پیغام دیا ہے کہ “پٹنہ کی سرزمین وقف بچاؤ تحریک کی امین بنے گی”۔ ماضی میں دین بچاؤ دیش بچاؤ تحریک کے دوران جس طرح پٹنہ نے خدمت، ضیافت اور نظم و ضبط اور اہتمام کی مثال پیش کی تھی، اس بار بھی وہی نقش دہرانے کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ وقف ترمیمی قانون نہ صرف آئینی خلاف ورزی ہے بلکہ وقف املاک پر منظم قبضے اور لوٹ کھسوٹ کی راہ ہموار کرتا ہے۔اس قانون کے نفاذ کے بعد وقف کا بنیادی اسلامی تصورِ اور اس کی اصل اسلامی تعریفات ختم کر دی جائیں گی۔ وقف بورڈ کو ایک حکومتی ایجنسی میں تبدیل کرنے، لوگوں کے وقف کرنے کے اختیارات کو محدود تر کر دیا جائےگا۔ ہمارے خیر کی 1400 سالہ تاریخ کو مٹا دیا جائے گا اور ہمارے مدارس، مساجد، مقابر و قبرستان سب کو برباد کر دیا جائے گا۔
یہ تمام تبدیلیاں دراصل ایک منصوبہ بند سازش ہیں جس کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی، سماجی و تاریخی ورثے کو مٹانے کی راہ بنائی جا رہی ہے۔ کانفرنس کا مقصد ان تمام سازشوں کو ناکام بنانا اور ایک متحد آواز میں حکومت ہند کو یہ پیغام دینا ہے کہ “ہم دستور کے ساتھ ہیں، اور اپنے وقفی اداروں پر کسی قسم کی سیاسی یا قانونی شب خون کو برداشت نہیں کریں گے۔”پریس کانفرنس کے اختتام پر تمام جماعتوں کے قائدین اور امارت شرعیہ کے نمائندگان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 29 جون کو اپنے گھروں سے نکلیں، اور گاندھی میدان کو تاریخ کے سب سے بڑے پرامن، باوقار اور دستور پرست اجتماع میں بدل دیں۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%84%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b4%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%81-%d9%be%d8%b1%db%8c%d8%b3-%da%a9%d8%a7%d9%86%d9%81%d8%b1%d9%86%d8%b3-%d8%8c/feed/ 0