add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); Member of the Bihar Legislative Assembly – sachkiawaz.com https://sachkiawaz.com Sat, 06 Jun 2026 15:44:32 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.9 وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیزی سے اقتصادی ترقی کررہا ہے ملک https://sachkiawaz.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%86%d8%b1%db%8c%d9%86%d8%af%d8%b1-%d9%85%d9%88%d8%af%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%db%8c%d8%b2%db%8c/ https://sachkiawaz.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%86%d8%b1%db%8c%d9%86%d8%af%d8%b1-%d9%85%d9%88%d8%af%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%db%8c%d8%b2%db%8c/#respond Sat, 06 Jun 2026 15:44:32 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=7395 (پی این این)
پٹنہ: بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر مسٹر سنجے سراوگی نے ہفتہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے اقتصادی طاقت بن رہا ہے۔ مسٹر سراوگی نے آج ملک کی اقتصادی صورتحال پر کہا کہ آج جب دنیا کے کئی بڑے ممالک اقتصادی چیلنجوں اور کساد بازاری کے خدشات کا سامنا کر رہے ہیں، تب ہندوستان کی معیشت مسلسل مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے اقتصادی شعبے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر ہندوستان کا وقار مسلسل بڑھ رہا ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ سال 2025-26 کے لیے ہندوستان کی سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 7.7 فیصد درج کی گئی ہے، جو دنیا کی اہم معیشتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی شرح نمو 4.9 فیصد، امریکہ کی 2.3 فیصد اور جی-7 ممالک کی اوسط شرح نمو 1.6 فیصد ہے، جبکہ ہندوستان 7.7 فیصد کی مضبوط ترقی کی شرح کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان کی اقتصادی پالیسیاں صحیح سمت میں کام کر رہی ہیں اور ملک ترقی کے نئی جہت قائم کر رہا ہے۔
مسٹر سراوگی نے کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی صرف اعداد و شمار تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس کے پیچھے مضبوط صنعتی ترقی، بڑھتی ہوئی گھریلو مانگ، بنیادی ڈھانچے میں بڑی سرمایہ کاری اور اصلاحاتی پالیسیوں کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے صنعت، زراعت، اسٹارٹ اپ، ڈیجیٹل معیشت اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے کی گئی کوششوں کے مثبت نتائج ملک کی شرح نمو میں واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d9%86%d8%b1%db%8c%d9%86%d8%af%d8%b1-%d9%85%d9%88%d8%af%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%db%8c%d8%b2%db%8c/feed/ 0
ذات دیکھ کر انکاؤنٹر کرا رہے ہیں سمراٹ چودھری، تیجسوی یادو کا بہار حکومت پرالزام،عصمت دری کے مجرموں کا کب ہوگاانکاؤنٹر؟وزیراعلیٰ سے آرجے ڈی لیڈر کا سوال https://sachkiawaz.com/%d8%b0%d8%a7%d8%aa-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be-%da%a9%d8%b1-%d8%a7%d9%86%da%a9%d8%a7%d8%a4%d9%86%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%a7-%d8%b1%db%81%db%92-%db%81%db%8c%da%ba-%d8%b3%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%b9-%da%86/ https://sachkiawaz.com/%d8%b0%d8%a7%d8%aa-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be-%da%a9%d8%b1-%d8%a7%d9%86%da%a9%d8%a7%d8%a4%d9%86%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%a7-%d8%b1%db%81%db%92-%db%81%db%8c%da%ba-%d8%b3%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%b9-%da%86/#respond Wed, 20 May 2026 18:12:29 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=6882 (پی این این)
پٹنہ:بہار اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے لیڈر اور آر جے ڈی کے سربراہ تیجسوی یادو نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ذات پات کی بنیاد پر انکاؤنٹر کرا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ خواتین کے ساتھ عصمت دری کرنے والے درندہ صفت مجرموں کا انکاؤنٹر آخر کب ہوگا؟راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارگزار صدر تیجسوی یادو نے کہا کہ سمراٹ چودھری کی قیادت میں این ڈی اے کی نئی حکومت بننے کے بعد بہار میں جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ خواتین اور بچیوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیش آنے والے متعدد واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
تیجسوی یادو نے منگل کو پٹنہ واقع آر جے ڈی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہار میں خواتین کی سلامتی پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ سمراٹ چودھری کی حکومت بنے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور محکمۂ داخلہ خود وزیر اعلیٰ کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے بڑے دعوے کرتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سمراٹ حکومت کے دور میں خواتین کے خلاف جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مجرم خواتین پر قہر بن کر ٹوٹ رہے ہیں اور سمراٹ حکومت پوری طرح ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے اعداد و شمار انتہائی تشویشناک ہیں اور شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب ماؤں، بہنوں اور بچیوں کے خلاف جرم کا کوئی واقعہ سامنے نہ آتا ہو۔تیجسوی یادو نے کہا کہ اجتماعی عصمت دری اور ریپ کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حکومت میں شامل کئی وزراء ایسے ہیں جن کے خلاف فوجداری مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
تیجسوی یادو نے سمراٹ چودھری کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد ایک ماہ کے دوران، یعنی 15 اپریل سے 15 مئی کے درمیان، بہار کے مختلف اضلاع میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ پیش آئے عصمت دری، اغوا اور قتل کے واقعات کا ذکر کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں قانون و انتظام کی صورتحال پوری طرح تباہ ہو چکی ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ انہوں نے صرف خواتین کے خلاف پیش آنے والے جرائم کا ہی تذکرہ کیا ہے، جبکہ اس کے علاوہ بھی قتل، لوٹ مار اور اغوا کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں۔
قائدِ حزبِ اختلاف نے الزام عائد کیا کہ بہار میں ذات پات دیکھ کر انکاؤنٹر کیے جا رہے ہیں۔ تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ سے سوال کرتے ہوئے کہا،“کیا سمراٹ چودھری مخصوص ذات کو دیکھ کر انکاؤنٹر کرا رہے ہیں؟ جن واقعات کا ہم نے ذکر کیا ہے، ان کے مجرموں کا انکاؤنٹر کب ہوگا؟ بالیکا گرہ کانڈ کے ملزم جنہیں یہ لوگ اپنا رہنما بنائے ہوئے ہیں، ان کا انکاؤنٹر کب کیا جائے گا؟ آپ دُشکرم کرنے والوں کی ذات بھی دیکھیے اور جن کے ساتھ ظلم ہوا اُن کی ذات بھی دیکھیے۔ آخر خواتین کو انصاف کب ملے گا؟”
تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کی 65 فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ’’جیویکا دیدی‘‘ کو رسوئی گیس سلنڈر ملنا بند ہو گیا ہے اور خواتین کو مناسب غذائیت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل دو کروڑ خواتین کو 10-10 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ تیجسوی نے سوال اٹھایا کہ آخر اس اسکیم کی دوسری قسط کب جاری کی جائے گی؟
آر جے ڈی لیڈر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ بہار میں این ڈی اے حکومت بنے چھ ماہ گزر چکے ہیں، لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو کوئی خاطر خواہ تعاون نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ بہار حکومت 71 ہزار کروڑ روپے کا قرض لینے کی تیاری کر رہی ہے۔تیجسوی یادو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ موجودہ حکومت صرف ریل بنانے اور فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہے۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d8%b0%d8%a7%d8%aa-%d8%af%db%8c%da%a9%da%be-%da%a9%d8%b1-%d8%a7%d9%86%da%a9%d8%a7%d8%a4%d9%86%d9%b9%d8%b1-%da%a9%d8%b1%d8%a7-%d8%b1%db%81%db%92-%db%81%db%8c%da%ba-%d8%b3%d9%85%d8%b1%d8%a7%d9%b9-%da%86/feed/ 0
مجرموں کی معاون بن چکی ہے بہار حکومت،بلیک آؤٹ کے دوران تاجر کے قتل پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%ac%d8%b1%d9%85%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d9%88%d9%86-%d8%a8%d9%86-%da%86%da%a9%db%8c-%db%81%db%92-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa%d8%8c%d8%a8%d9%84/ https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%ac%d8%b1%d9%85%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d9%88%d9%86-%d8%a8%d9%86-%da%86%da%a9%db%8c-%db%81%db%92-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa%d8%8c%d8%a8%d9%84/#respond Sat, 16 May 2026 16:51:42 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=6715 (پی این این)
پٹنہ:بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے پٹنہ میں بلیک آؤٹ مشق کے دوران ایک تاجر کے قتل کے واقعے پر نتیش کمار حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں حکومت عملی طور پر مجرموں کی معاون بن چکی ہے اور اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے۔
تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے بلیک آؤٹ نافذ کیا اور پٹنہ میں مجرموں نے اسی اندھیرے کو سنہری موقع میں تبدیل کرتے ہوئے ایک تاجر کو گولی مار دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ کئی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے اور اس سے ریاست کی امن و قانون کی صورتحال پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔
آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ بلیک آؤٹ شروع ہونے کے صرف پانچ منٹ بعد پیش آنے والا یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ مجرموں نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ واردات انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ زخمی تاجر بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔
تیجسوی یادو نے سوال اٹھایا کہ جس حکومت کو جرائم روکنے اور مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، وہ آخر مجرموں کی ساتھی کیسے بن گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بات کی مکمل جانچ ہونی چاہیے کہ آخر بلیک آؤٹ کو مجرموں نے قتل کی سازش کے لیے کیسے استعمال کیا اور انہیں اس واردات کو انجام دینے میں کس حد تک آسانی ملی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس سنگین چوک کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور یہ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ کہیں مجرموں اور حکومت میں بیٹھے کچھ افراد کے درمیان کوئی سازباز یا خفیہ تعلق تو موجود نہیں۔
واضح رہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کے تحت جمعرات کی شام پٹنہ سمیت بہار کے چھ اضلاع میں بلیک آؤٹ سے متعلق مشق کی گئی تھی۔ شام سات بجے سائرن بجنے کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی روک دی گئی تھی، جسے 15 منٹ بعد بحال کر دیا گیا۔اسی دوران پٹنہ کے سلطان گنج تھانہ علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک تاجر کو گولی مار دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%ac%d8%b1%d9%85%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d9%88%d9%86-%d8%a8%d9%86-%da%86%da%a9%db%8c-%db%81%db%92-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa%d8%8c%d8%a8%d9%84/feed/ 0