add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); Jalenews – sachkiawaz.com https://sachkiawaz.com Wed, 13 May 2026 12:21:07 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.9 نابالغ اغوا کیس میں فرار ملزم کے گھر اشتہار چسپاں، عدالت میں حاضر ہونے کی وارننگ https://sachkiawaz.com/%d9%86%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d9%84%d8%ba-%d8%a7%d8%ba%d9%88%d8%a7-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%b1%d8%a7%d8%b1-%d9%85%d9%84%d8%b2%d9%85-%da%a9%db%92-%da%af%da%be%d8%b1-%d8%a7%d8%b4%d8%aa/ https://sachkiawaz.com/%d9%86%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d9%84%d8%ba-%d8%a7%d8%ba%d9%88%d8%a7-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%b1%d8%a7%d8%b1-%d9%85%d9%84%d8%b2%d9%85-%da%a9%db%92-%da%af%da%be%d8%b1-%d8%a7%d8%b4%d8%aa/#respond Wed, 13 May 2026 12:21:07 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=6584 جالے :سمری تھانہ کے تحت درج نابالغ لڑکی اغوا معاملے میں پولیس نے فرار ملزم کے خلاف عدالت کے حکم پر بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے اس کے گھر پر اشتہار چسپاں کیا۔ اس دوران پولیس ٹیم ڈھول نگاڑوں اور مائیکنگ کے ساتھ ملزم کے گھر پہنچی اور عدالت کے حکم سے مقامی لوگوں کو آگاہ کیا۔
جانکاری کے مطابق سمری تھانہ مقدمہ نمبر 37/26 میں متاثرہ لڑکی کے والد نے گاؤں کے امت یادو سمیت دیگر افراد پر اپنی 14 سالہ بیٹی کو بہلا پھسلا کر اغوا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ایف آئی آر میں گھر سے نقدی، سونے کے زیورات، آدھار کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات لے جانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔
پولیس مسلسل ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی تھی، تاہم ملزم فرار بتایا جا رہا ہے۔ عدالت سے اشتہار جاری ہونے کے بعد ضابطے کے مطابق اس کے گھر پر اشتہار چسپاں کیا گیا۔ اس موقع پر کیس کی تفتیشی افسر جیوتی کماری، دروغہ منوج کمار شرما اور دیگر پولیس اہلکار موجود تھے۔
پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر عدالت میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں ملزم کے خلاف قرقی ضبطی سمیت مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d9%86%d8%a7%d8%a8%d8%a7%d9%84%d8%ba-%d8%a7%d8%ba%d9%88%d8%a7-%da%a9%db%8c%d8%b3-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%81%d8%b1%d8%a7%d8%b1-%d9%85%d9%84%d8%b2%d9%85-%da%a9%db%92-%da%af%da%be%d8%b1-%d8%a7%d8%b4%d8%aa/feed/ 0
جیویش کمار نے ہائی اسکول کی عمارت کا کیا افتتاح https://sachkiawaz.com/%d8%ac%db%8c%d9%88%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%d9%86%db%92-%db%81%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%88%d9%84-%da%a9%db%8c-%d8%b9%d9%85%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%8c%d8%a7/ https://sachkiawaz.com/%d8%ac%db%8c%d9%88%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%d9%86%db%92-%db%81%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%88%d9%84-%da%a9%db%8c-%d8%b9%d9%85%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%8c%d8%a7/#respond Mon, 30 Mar 2026 13:51:41 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=6166 (پی این این )
جالے: جالے اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو مزید تقویت دیتے ہوئے رکنِ اسمبلی و سابق ریاستی وزیر جیویش کمار نے 2 اہم عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی نمائندے، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام موجود رہے۔
راڑھی جنوبی پنچایت (بہاری) میں نوتعمیر شدہ ہائی اسکول عمارت کا افتتاح عمل میں آیا، جس کی تعمیر تقریباً 213.27 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے۔ اس عمارت کے قیام سے علاقے کے طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔
اسی طرح برہمپور مشرقی پنچایت (کٹائی) میں پنچایت سرکار بھون کا افتتاح کیا گیا، جس پر تقریباً 305.31 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس عمارت کے ذریعے مقامی انتظامی نظام کو مضبوطی ملے گی اور عوام کو مختلف سرکاری خدمات ایک ہی جگہ فراہم کی جا سکیں گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی جیویش کمار نے کہا کہ حلقہ میں تعلیم، دیہی ترقی اور بہتر حکمرانی کو فروغ دینا ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سمت میں کام جاری رہے گا۔تقریب میں شریک افراد نے ان منصوبوں کو علاقہ کی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d8%ac%db%8c%d9%88%db%8c%d8%b4-%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%b1-%d9%86%db%92-%db%81%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d9%88%d9%84-%da%a9%db%8c-%d8%b9%d9%85%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%da%a9%db%8c%d8%a7/feed/ 0
دوسری شادی کی افواہ : دلہا اور باراتی بنائے گئے یرغمال https://sachkiawaz.com/%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%81%d9%88%d8%a7%db%81-%d8%af%d9%84%db%81%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%a8%d9%86/ https://sachkiawaz.com/%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%81%d9%88%d8%a7%db%81-%d8%af%d9%84%db%81%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%a8%d9%86/#respond Fri, 13 Mar 2026 15:58:42 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=6030 (پی این این)
جالے: سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے کلی گاؤں کے مہادلت ٹولہ میں ایک شادی کی تقریب اس وقت سنسنی خیز موڑ اختیار کر گئی جب دلہے کی دوسری شادی کی افواہ پھیل گئی۔ شادی کے گیتوں اور خوشیوں کے ماحول کے درمیان مورَو گاؤں سے آنے والی بارات کا استقبال کیا گیا اور باراتیوں کی خاطر مدارت کے بعد جب جے مالا کی رسم ہونے والی تھی تو اچانک دلہے کی پہلے سے شادی شدہ ہونے کی خبر پھیل گئی، جس کے بعد پنڈال میں افرا تفری مچ گئی۔
اطلاع ملتے ہی لڑکی والوں اور مقامی لوگوں نے دلہا اور اس کے قریبی رشتہ داروں کو روک لیا اور باراتیوں کو یرغمال جیسی حالت میں رکھا۔ بتایا جاتا ہے کہ مورَو گاؤں کے باشندہ شیو منگل رام کے بیٹے سریندر کمار بارات لے کر کلی گاؤں پہنچے تھے۔ شادی کی رسمیں جاری تھیں کہ اسی دوران خبر آئی کہ دلہے کی پہلے راجستھان میں شادی ہو چکی ہے۔ یہ سنتے ہی لڑکی نے شادی سے صاف انکار کر دیا اور معاملہ بگڑ گیا۔
اس دوران کچھ باراتی موقع پا کر نکل گئے، لیکن دلہا، اس کے والد اور چند قریبی رشتہ داروں کو گاؤں والوں نے روک لیا۔ بعد میں دونوں فریقوں کے درمیان پنچایتی سطح پر بات چیت ہوئی اور لڑکی والوں کے اخراجات اور دیے گئے سامان کی واپسی پر غور کیا گیا۔ اگلی صبح دلہے کے والد نے شادی کے موقع پر لڑکی والوں کی طرف سے دی گئی اشیاء واپس کر دیں، جس کے بعد بارات بغیر دلہن کے ہی مورَو گاؤں لوٹ گئی۔
اس واقعہ کی خبر کلی گاؤں سے لے کر مورَو اور آس پاس کے علاقوں میں موضوعِ بحث بن گئی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ لڑکا راجستھان میں ایک کمپنی میں کام کرتا تھا جہاں اس نے ایک لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی، مگر وہ لڑکی ایک ماہ بعد اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً چار سال پرانا تھا۔ شادی کی رات کسی نے یہی بات افواہ کے طور پر لڑکی والوں تک پہنچا دی، جس سے پوری تقریب میں رنگ میں بھنگ پڑ گیا۔
بعد ازاں حقیقت جاننے کے لیے کلی گاؤں کے کچھ لوگ مورَو گاؤں پہنچے اور دلہا اور اس کے والد سے تفصیلی بات چیت کی۔ صورتحال واضح ہونے کے بعد لڑکی والوں نے اسی لڑکے سے شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ اس کے بعد 12 مارچ کی شام دوبارہ عزت و احترام کے ساتھ لڑکے والوں کو بلایا گیا، کھانے پینے کا انتظام کیا گیا اور باقی ماندہ رسمیں مکمل کرائی گئیں۔بالآخر جمعہ کی صبح گاجے باجے کے ساتھ دلہا دلہن کی رخصتی کر دی گئی اور بارات خوشی کے ساتھ واپس روانہ ہوگئی۔ یہ انوکھا واقعہ پورے علاقے میں موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%db%8c-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%81%d9%88%d8%a7%db%81-%d8%af%d9%84%db%81%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a8%d8%a7%d8%b1%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%a8%d9%86/feed/ 0