add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99);
add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99);
ceremony – sachkiawaz.com
https://sachkiawaz.com
Wed, 16 Sep 2026 15:06:27 +0000en-US
hourly
1 https://wordpress.org/?v=6.9.8ہندی دیوس پر رضا لائبریری میں نمائش
https://sachkiawaz.com/%db%81%d9%86%d8%af%db%8c-%d8%af%db%8c%d9%88%d8%b3-%d9%be%d8%b1-%d8%b1%d8%b6%d8%a7-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1%db%8c%d8%b1%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%a6%d8%b4/
https://sachkiawaz.com/%db%81%d9%86%d8%af%db%8c-%d8%af%db%8c%d9%88%d8%b3-%d9%be%d8%b1-%d8%b1%d8%b6%d8%a7-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1%db%8c%d8%b1%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%a6%d8%b4/#respondWed, 16 Sep 2026 15:06:27 +0000https://sachkiawaz.com/?p=11104رام پور: رضا لائبریری اور میوزیم میں ہندی فورٹائٹ اور صفائی فورنائٹ کے حصہ کے طور پر خصوصی نمائش کا اہتمامہندی فورٹائٹ اور صفائی کے پندرہویں دن کے موقع پر رام پور رضا لائبریری اور میوزیم میں خیال میں ہندی، عمل میں صفائی کے موضوع پر ایک خصوصی نمائش اورافتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ہندی زبان کے تئیں بیداری اور احترام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملازمین اور عوام کو صفائی کو روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانے کی ترغیب دینا تھا۔پروگرام کا افتتاح مہمان خصوصی ڈاکٹر انوپ کمار سنگھ، ایگزیکٹیو صدر، ضلع یوگاسنا اسپورٹس ایسوسی ایشن نے کیا۔
اس موقع پر موجود خصوصی مہمانوں میں ڈاکٹر کشور سلطانہ، سابق سربراہ شعبہ ہندی، گورنمنٹ ویمنس پوسٹ گریجویٹ کالج، رام پور اور بلقیس فاروقی، سینئر کلرک اور ہندی انچارج رام پور رضا لائبریری اینڈ میوزیم شامل تھیں۔پروگرام کا آغاز وندے ماترم کے شاندار گانے سے ہوا۔ اس موقع پر ثقافت کی وزارت کے سکریٹری وویک اگروال اور ہندوستان کے کیبنٹ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن کے خصوصی پیغامات کو اجتماع سے شیئر کیا گیا اور وہاں موجود تمام افسران اور ملازمین نے بھی پوری عقیدت کے ساتھ سوچھتا کا عہد لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر انوپ کمار سنگھ نے کہا کہ ہندی نہ صرف اظہار کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ہمارے ثقافتی شعور، سماجی اتحاد اور قومی جذبات کو جوڑنے والی ایک اہم کڑی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیال میں ہندی، رویے میں صفائی ایک بہت ہی معنی خیز پیغام ہے، کیونکہ صفائی صرف ہمارے ارد گرد کے ماحول تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ہمارے خیالات، کام کے انداز اور طرز عمل کا بھی ایک حصہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ رام پور رضا لائبریری بذات خود صفائی کی ایک بہترین اور زندہ مثال ہے۔
اور ادارے کے کیمپس کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کی تعریف کی۔ انہوں نے ہندی کا احترام کرنے اور صفائی کی ذمہ داری کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے رام پور رضا لائبریری اور میوزیم کے زیر اہتمام خصوصی نمائش کو سراہتے ہوئے اسے عوامی بیداری کے لیے ایک موثر اقدام قرار دیا۔مہمان خصوصی ڈاکٹر کشور سلطانہ نے کہا کہ ہندی ہندوستانی لسانی اور ثقافتی ورثے کی بھرپور روایت کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہندی کے لیے محبت اور احترام تب ہی معنی خیز ہوگا جب اس کا استعمال ہمارے رویے اور روزمرہ کے کاموں میں ظاہر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صفائی بھی ایک ثقافت ہے جسے خاندان، معاشرے اور اداروں کے ذریعے مسلسل فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے اس نمائش کو ایک ساتھ ہندی زبان اور صفائی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے کے لیے ایک مفید اقدام قرار دیا۔ انہوں نے لائبریری کے ذخیرے میں محفوظ پدماوت جیسے تاریخی مخطوطات کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں محفوظ یہ انمول تحریریں ہماری بھرپور لسانی جڑوں کا زندہ ثبوت ہیں
]]>
https://sachkiawaz.com/%db%81%d9%86%d8%af%db%8c-%d8%af%db%8c%d9%88%d8%b3-%d9%be%d8%b1-%d8%b1%d8%b6%d8%a7-%d9%84%d8%a7%d8%a6%d8%a8%d8%b1%db%8c%d8%b1%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%86%d9%85%d8%a7%d8%a6%d8%b4/feed/0جامعہ ام سلمیٰ للبنات ترکیلی ارریہ میں انعامی کوئز مقابلہ کا انعقاد
https://sachkiawaz.com/%d8%ac%d8%a7%d9%85%d8%b9%db%81-%d8%a7%d9%85-%d8%b3%d9%84%d9%85%db%8c%d9%b0-%d9%84%d9%84%d8%a8%d9%86%d8%a7%d8%aa-%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c-%d8%a7%d8%b1%d8%b1%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba/
https://sachkiawaz.com/%d8%ac%d8%a7%d9%85%d8%b9%db%81-%d8%a7%d9%85-%d8%b3%d9%84%d9%85%db%8c%d9%b0-%d9%84%d9%84%d8%a8%d9%86%d8%a7%d8%aa-%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c-%d8%a7%d8%b1%d8%b1%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba/#respondTue, 11 Aug 2026 13:34:39 +0000https://sachkiawaz.com/?p=9645ارریہ : گزشتہ کل جوکی بلاک کی پنچایت بھگوان پور میں واقع”جامعہ ام سلمیٰ للبنات ترکیلی کے کیمپس میں”وکلانگ و اپیکچھت سیواسدن” سمستی پور کے زیرِ انتظام ایک پروقار انعامی کوئز مقابلہ اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد ادارہ کے بانی اور سکریٹری مولانا اختر مظاہری کی نگرانی میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا اشتیاق مظاہری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کو ماسٹر محمد مظفر عالم نے بحسن و خوبی انجام دیا۔
اس پر وقار پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے “وکلانگ واپیکچھت سیواسدن” سمستی پور کے محمد اشفاق اور مہمان اعزازی کے طور پر مولانا مسعود اختر مظاہری شریک پروگرام ہوئے۔ اس انعامی کوئز مقابلہ اور ثقافتی پروگرام کا بابرکت آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جبکہ یہاں کی چند طالبات نے حمد اور نعتوں کا گلدستہ پیش کرکے خوب خوب داد تحسین حاصل کیں پھر افتتاحی کلمات کے تحت”جامعہ ام سلمیٰ للبنات” ترکیلی، ضلع ارریہ کے بانی اور سکریٹری مولانا اختر مظاہری نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور طالبات کو معیاری مطالعہ کے لئے مواد فراہم کرنا ہے۔
آپ نے تعلیم کو معاشرے کی مجموعی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوششیں طلبہ اور طالبات کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آپ نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درسگاہ کی پڑھائی کے علاوہ مطالعہ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں!، کیوں کہ مطالعہ انسان کی عقل و شعور کو جلا بخشنے، معلومات میں وسعت پیدا کرنے اور فکری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ یہ انسان کا بہترین دوست ہے جو ماضی، حال اور مستقبل کے تجربات سے روشناس کرا کے زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ علم انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور مطالعہ اس کے حصول کا سب سے بڑا دروازہ ہے۔ کتابیں پڑھنے سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور نکتہ فہمی بڑھتی ہے۔ اچھی کتابیں انسان کو اخلاقیات، صبر اور سچائی کا درس دے کر بہتر انسان بناتی ہیں۔مطالعہ دنیا بھر کے حالات، تاریخ اور سائنسی حقائق سے باخبر رکھتا ہے۔ مطالعہ اور اسٹیڈی سے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوتا ہے اور بولنے اور لکھنے کا ڈھنگ بہتر ہوتا ہے۔اچھے موضوعات کا مطالعہ ذہنی سکون فراہم کرتا ہےاور پریشانیاں دور کرتا ہے۔
افتتاحی کلمات کے بعد کوئز مقابلہ کا انعقاد ہوا اور سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبات کے ناموں کا اعلان کیا، جن طالبات نے فرسٹ پوزیشن حاصل کیں، ان میں ماہ نور بنت عبداللہ، خوشبو بنت شاہد، اسما بنت افروز، منتشی بنت مرشد، ادیبہ بنت پرویز، سابق النہار بنت اسرائیل کے نام شامل ہیں، جن طالبات نے سکنڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔
ان میں فوزیہ بنت مفتی جمال الدین نگار بنت مجاہد، فخرالنساء بنت عمران، سعدیہ بنت حافظ رئیس، رونق بنت ابونصر، عالیہ بنت حافظ قیصر اور جن طالبات نے تھرڈپوزیشن حاصل کیں ان میں آفرین بنت اشتیاق، منتشی بنت اقبال، فائزہ بنت مجاہد،
یاسمین بنت مجاہد، عالیہ بنت محفوظ اوررقیہ بنت عبد الرقیب کے نام قابلِ ذکر ہیں پھر ان تمام طالبات سمیت ادارہ کے تقریباً 250 طالبات کے مابین اسٹیڈی ٹیبل، میڈل اور معلومات عامہ کتب “وکلانگ و اپیکچھت سیواسدن” سمستی پور کے نمائندے اور پروگرام کے مہمانِ خصوصی محمد اشفاق عالم، مہمان اعزازی مولانا مسعود اختر مظاہری، یہاں کے اساتذہ اور مدرسہ کی انتظامیہ کمیٹی کے افراد کے ہاتھوں کوئز مقابلہ میں کامیاب ہونے والی طالبات سمیت ادارہ کے تقریباً 250 طالبات کے مابین اسٹیڈی ٹیبل، میڈل اور معلومات عامہ کتب تقسیم کئے گئے، انعامات کی حصولیابی کے بعد تمام پچیوں کے چہرے خوشی ومسرت سے جھوم اٹھے۔ اس موقع پر مدرسہ کی انتظامیہ کمیٹی اور اساتذہ نے”وکلانگ و اپیکچھت سیوا سدن” سمستی پور کے تعاؤن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تعلیمی اور سماجی ترقی کے لئے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کراتے تے رہیں گے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر محمد اشفاق، مولانا اختر حسین، آفتاب عالم، شوکت عالم، اور اشتیاق احمد سمیت یہاں کے اساتذہ اور طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d8%ac%d8%a7%d9%85%d8%b9%db%81-%d8%a7%d9%85-%d8%b3%d9%84%d9%85%db%8c%d9%b0-%d9%84%d9%84%d8%a8%d9%86%d8%a7%d8%aa-%d8%aa%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%84%db%8c-%d8%a7%d8%b1%d8%b1%db%8c%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba/feed/0