add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99);
add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99);
Bihar News – sachkiawaz.com
https://sachkiawaz.com
Wed, 20 May 2026 18:07:25 +0000en-US
hourly
1 https://wordpress.org/?v=6.9.9سیتامڑھی:ضلع سطحی تقریری مقابلہ آج، طلبہ و طالبات کریں گے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ
https://sachkiawaz.com/%d8%b3%db%8c%d8%aa%d8%a7%d9%85%da%91%da%be%db%8c%d8%b6%d9%84%d8%b9-%d8%b3%d8%b7%d8%ad%db%8c-%d8%aa%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%b1%db%8c-%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%81-%d8%a2%d8%ac%d8%8c-%d8%b7%d9%84/
https://sachkiawaz.com/%d8%b3%db%8c%d8%aa%d8%a7%d9%85%da%91%da%be%db%8c%d8%b6%d9%84%d8%b9-%d8%b3%d8%b7%d8%ad%db%8c-%d8%aa%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%b1%db%8c-%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%81-%d8%a2%d8%ac%d8%8c-%d8%b7%d9%84/#respondWed, 20 May 2026 18:07:25 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6876(پی این این)
سیتامڑھی:ضلع اردو زبان سیل سیتامڑھی کے زیرِ اہتمام اردو بولنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاستی منصوبہ 2025-26 کے تحت آج 21 مئی 2026 بروز جمعرات ضلع سطحی تقریر و مباحثہ مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام کلکٹریٹ سیتامڑھی کے پریچرچا بھون میں صبح 10:30 بجے سے شروع ہوگا۔
ضلع اردو زبان سیل کے انچارج شفی احمد نے بتایا کہ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ سیتامڑھی کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر، ایڈیشنل کلکٹر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر، ضلع رابطہ عامہ افسر سمیت کئی اعلیٰ انتظامی اور سماجی شخصیات موجود رہیں گی۔ پروگرام کی صدارت کملا بالیکا ہائر سیکنڈری اسکول سیتامڑھی کے پرنسپل ڈاکٹر محمد قمرالہدیٰ کریں گے۔
پروگرام کا آغاز ابتدائی خطاب اور نظامت سے ہوگا، جس کے بعد مہمانوں کا استقبال، شمع روشن کرنے کی تقریب، استقبالیہ نغمہ، تعارفی خطاب اور غزل پیش کی جائے گی۔ اس کے بعد مختلف زمروں میں طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے منعقد ہوں گے۔ میٹرک اور اس کے مساوی درجے کے طلبہ کیلئے “تعلیم کی اہمیت” اور “کتابیں ہماری بہترین دوست ہیں” جیسے موضوعات مقرر کیے گئے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ سطح کے لیے “خواتین کی تعلیم اور خودمختاری” اور “آزادی کی جدوجہد میں اردو صحافت کا کردار” جبکہ گریجویشن سطح کے لیے “اردو ادب میں خواتین کا حصہ” اور “اردو اور ہندی کا دوستانہ رشتہ” جیسے اہم موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔
مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو میڈل اور تعریفی اسناد دے کر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ پروگرام شام 5 بجے شکریہ کے کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ ضلع اردو زبان سیل نے ضلع بھر کے اردو بولنے والے طلبہ و طالبات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنی ادبی اور لسانی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔ یہ پروگرام نہ صرف طلبہ کی تقریری اور فکری صلاحیتوں کو فروغ دے گا بلکہ اردو زبان و ادب کے تئیں نئی نسل میں دلچسپی اور بیداری پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
]]>
https://sachkiawaz.com/%d8%b3%db%8c%d8%aa%d8%a7%d9%85%da%91%da%be%db%8c%d8%b6%d9%84%d8%b9-%d8%b3%d8%b7%d8%ad%db%8c-%d8%aa%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%b1%db%8c-%d9%85%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84%db%81-%d8%a2%d8%ac%d8%8c-%d8%b7%d9%84/feed/0جے پی یو کے ریسرچ اسکالر منورنجن پاٹھک کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کی تجویز
https://sachkiawaz.com/%d8%ac%db%92-%d9%be%db%8c-%db%8c%d9%88-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%8c%d8%b3%d8%b1%da%86-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b1-%d9%85%d9%86%d9%88%d8%b1%d9%86%d8%ac%d9%86-%d9%be%d8%a7%d9%b9%da%be%da%a9-%da%a9/
https://sachkiawaz.com/%d8%ac%db%92-%d9%be%db%8c-%db%8c%d9%88-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%8c%d8%b3%d8%b1%da%86-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b1-%d9%85%d9%86%d9%88%d8%b1%d9%86%d8%ac%d9%86-%d9%be%d8%a7%d9%b9%da%be%da%a9-%da%a9/#respondWed, 20 May 2026 10:08:14 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6828
چھپرہ:جئے پرکاش یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ کے محقق منورنجن پاٹھک کا وائوا منعقد کیا گیا۔اس میں بیرونی ممتحن کے طور پر جے پور یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر AVS منڈاوت نے آن لائن شرکت کی۔محقق نے اپنے تحقیقی مقالے پر مبنی تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔بیرونی ممتحن نے تحقیق سے متعلق گہرائی سے سوالات کیے۔جن کا منورنجن نے تسلی بخش جواب دیا۔سینیٹ ہال میں موجود شعبہ کے دیگر پروفیسرز نے بھی متعلقہ سوالات کئے۔بیرونی ممتحن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لیے اسکالر کی سفارش کی۔شعبہ کے فیکلٹی اور دیگر محققین نے منورنجن کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ان کے گائیڈ ڈاکٹر دنیش بلبھ نے کہا کہ منورنجن نے پوری لگن کے ساتھ یہ تحقیق کی ہے۔اس موقع پر شعبہ کی سربراہ پروفیسر آشا رانی،سابق شعبہ سربراہ پروفیسر پونم سنگھ،ڈاکٹر وویک تیواری،ڈاکٹر سنتوش کمار،ڈاکٹر نیلم کے ساتھ ڈاکٹر فیروز احمد،محققین لکشمن سنگھ،آکاش کمار،انجلی کماری،پرینکا کماری،فیروز انصاری،پرکاش پانڈے،وجے کمار وغیرہ موجود تھے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d8%ac%db%92-%d9%be%db%8c-%db%8c%d9%88-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%8c%d8%b3%d8%b1%da%86-%d8%a7%d8%b3%da%a9%d8%a7%d9%84%d8%b1-%d9%85%d9%86%d9%88%d8%b1%d9%86%d8%ac%d9%86-%d9%be%d8%a7%d9%b9%da%be%da%a9-%da%a9/feed/0مرکزی حکومت کا بہار کو بڑا تحفہ،ریاست میں قائم ہوگا ملک کا تیسرا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی، 100 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گایہ ادارہ
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%b1%da%a9%d8%b2%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%aa%d8%ad%d9%81%db%81%d8%8c%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa-%d9%85/
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%b1%da%a9%d8%b2%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%aa%d8%ad%d9%81%db%81%d8%8c%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa-%d9%85/#respondSun, 17 May 2026 16:56:16 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6771(پی این این)
پٹنہ:بہار میں ملک کے تیسرے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ (نِفٹیم) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ بہار کو فوڈ پروسیسنگ کا قومی مرکز بنانے کی سمت میں ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ملک کا پہلا نِفٹیم ہریانہ کے سونی پت ضلع کے کنڈلی میں قائم کیا گیا تھا، جبکہ دوسرا ادارہ تمل ناڈو کے تنجاؤر میں موجود ہے۔ اب مرکزی حکومت نے بہار میں تیسرے نِفٹیم کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔سمراٹ چودھری نے کل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ویشالی ضلع کے حاجی پور میں ملک کے تیسرے نِفٹیم کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہ ادارہ 100 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ یہ ادارہ فوڈ پروسیسنگ، ریسرچ، تکنیکی تعلیم اور انٹرپرینیورشپ کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گا اور کسانوں، نوجوانوں اور صنعت کاروں کے لیے ترقی اور روزگار کے نئے مواقع کے دروازے کھولے گا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’نئے مواقع، نئی رفتار اور خوشحال بہار‘ کے لئےاین ڈی اے حکومت کا عزم بالکل واضح ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں منعقدہ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اس ادارے کے لیے زمین الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد یہاں نِفٹیم کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
غورطلب ہے کہ نِفٹیم وزارتِ صنعت کے تحت چلنے والا ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے۔ یہاں چار سالہ بیچلر آف ٹیکنالوجی (بی ٹیک)، دو سالہ ماسٹر آف ٹیکنالوجی (ایم ٹیک) اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ادارے میں فوڈ اور ایگری بزنس مینجمنٹ کے شعبے میں ایم بی اے کورس بھی کرایا جاتا ہے۔بی ٹیک کورس میں داخلہ جے ای ای مینس کے ذریعے ہوتا ہے، جبکہ ایم ٹیک میں داخلہ انجینئرنگ میں گریجویشن اہلیت امتحان (گیٹ) اور ذاتی انٹرویو کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔
ادھر بہار میں اب بال گرہوں میں رہنے والے بچے بھی ہوٹل مینیجر اور صنعت کار بن سکیں گے۔ ریاستی حکومت نے بال گرہ کے بچوں اور نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کی پہل کی ہے۔ سماجی بہبود محکمہ کی ریاستی بال تحفظ کمیٹی نے 14 مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں مفت رہائشی تربیت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی تیار کی ہے۔مشن واتسلیہ کے تحت گھر اور خاندان سے بچھڑ کر بچوں کی نگہداشت کے اداروں (بال گرہ) میں رہنے والے 16 سے 18 سال کے نوجوانوں اور 18 سال کی عمر مکمل کر چکے کیئر لیورز کو ان کی دلچسپی کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%b1%da%a9%d8%b2%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%aa%d8%ad%d9%81%db%81%d8%8c%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa-%d9%85/feed/0وزیر اعلیٰ نے راجگیر کے ریاستی ملماس میلے کاکیا افتتاح
https://sachkiawaz.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%b0-%d9%86%db%92-%d8%b1%d8%a7%d8%ac%da%af%db%8c%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa%db%8c-%d9%85%d9%84%d9%85%d8%a7%d8%b3-%d9%85%db%8c/
https://sachkiawaz.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%b0-%d9%86%db%92-%d8%b1%d8%a7%d8%ac%da%af%db%8c%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa%db%8c-%d9%85%d9%84%d9%85%d8%a7%d8%b3-%d9%85%db%8c/#respondSun, 17 May 2026 16:54:22 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6768(پی این این)
نالندہ: بہار کے وزیر اعلی سمراٹ چودھری نے نالندہ ضلع کے سیاحتی مقام راجگیر میں اتوار کی صبح 9 بجے ویدک منترو چارکے ساتھ ربن کاٹ کر ریاستی ملماس میلے کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ہفتہ کے روز ضلع نالندہ میں منعقد ہونے والے ملماس میلہ 2026 کا افتتاح کیا اور افسران کو ہدایت دی کہ عقیدت مندوں کی سلامتی، سہولیات اور بھیڑ کے مؤثر انتظام پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سناتن دھرم کے 33کروڑ دیوتا ایک ماہ کے لیے راجگیر آتے ہیں۔ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ 15 جون تک جاری رہنے والے میلے کے دوران راجگیر سے باہر کہیں بھی نیک اور پروقار تقریبات کی ممانعت ہوگی۔راجگیر تیرتھ رکشرتھ پانڈا کمیٹی کے سکریٹری وکاس اپادھیائے نے بتایا کہ برہما کنڈ کمپلیکس میں پرچم کشائی تقریب سنت شرومنی پرمہنس چداتمن مہاراج نے انجام دی تھی۔ منتر اور تیرتھ پوجا آج صبح شروع ہوئی۔ آٹھ لاکھ عقیدت مندوں کی ملماس میلے میں شرکت کی امید ہے۔اس بڑے ہجوم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے راجگیر کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہجوم کے انتظام کے لیے 950 مجسٹریٹ، 530 سےزیادہ پولیس افسران اور 1000 ہوم گارڈ اور ماونٹڈ پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
اس سال میلے کو خصوصی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں خیموں اور پناہ گاہوں کے علاوہ عقیدت مندوں کے قیام کے لیے 14 مقامات پر پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ 11 مقامات پر جرمن ہینگر اور تین واٹر پروف پنڈال بنائے گئے ہیں، جو عقیدت مندوں کو مفت رہائش فراہم کرتے ہیں۔
راجگیر میں ہر چوراہے پر توران گیٹ لگائے گئے ہیں۔ پی ایچ ای ڈی نے 30 مقامات پر پینے کے پانی کے 300 اسٹال لگائے ہیں، جن کے ذریعے گنگا سے پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔ پی ایچ ای ڈی نے 20 نئے ہینڈ پمپ لگائے ہیں اور 60 خراب ہینڈ پمپوں کی مرمت کی ہے۔ 125 اسٹینڈ پوسٹ تعمیر کی جائیں گی (بشمول سوک پٹ اور پلیٹ فارم)۔ پینے کے پانی کے 15 ٹینکر کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔
روزانہ تقریباً 03 لاکھ عقیدت مندوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی ایچ ای ڈی کی طرف سے پینے کے پانی کے معیار کی باقاعدگی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ پی ایچ ای ڈی نے 750 مقامات پر بیت الخلاء (350 مردوں کے لیے اور 350 خواتین کے لیے) کی تعمیر بھی مکمل کی ہے۔ اس کے علاوہ 75 پیشاب خانے (30 خواتین اور 45 مردوں کے لیے) لگائے گئے ہیں۔ نگر پریشد، راجگیر کی طرف سے 250 عارضی بیت الخلاء تعمیر کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 13 مستقل بیت الخلاء کی مرمت کی گئی ہے۔ دیدی کے کل 25 کچن 14 مقامات پر چلائے جائیں گے۔ عارضی اسپتال – 8 مقامات (ٹینٹ سٹی، وی آئی پی ٹینٹ سٹی، میلہ تھانہ، برہما کنڈ (2)، ریلوے اسٹیشن، پی ایچ ای ڈی کیمپس، ویترنی) ہیلتھ کیمپس – 18 مقامات پر ایمبولینس – 16 تعینات موبائل میڈیکل ٹیمیں – 4 سنٹرلائزڈ کنٹرول روم میں 24×7 سپروائزر ہوں گے اور پورے علاقے میں 232 سپروائزرز ہوں گے۔ 3 صفائی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور تین شفٹوں میں صفائی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
صفائی کے انتظامات کے لیے تین شفٹوں میں 617 مزدور، 87 سپروائزر، 20-25 گاڑیاں (ٹریکٹر، ٹپر ٹرک) اور 57 ڈرائیور تعینات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 1700 افرادی قوت کو تعینات کیا گیا ہے۔ بھیگے گڑھوں کی صفائی کے لیے 9 سکشن مشینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔میلے میں آنے والے عقیدت مند ریاستی حکومت کی مختلف مہتواکانکشی اسکیموں کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کر سکیں گے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c%d9%b0-%d9%86%db%92-%d8%b1%d8%a7%d8%ac%da%af%db%8c%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%b1%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa%db%8c-%d9%85%d9%84%d9%85%d8%a7%d8%b3-%d9%85%db%8c/feed/0ملک کے اندر کی غریبی اور مسائل پربات کیوں نہیں کرتے ہیں وزیراعظم؟،روہنی اچاریہ نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ہندوستان سے متعلق ہنگر کی رپورٹ پربنایا شدید تنقید کا نشانہ
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%84%da%a9-%da%a9%db%92-%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%ba%d8%b1%db%8c%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%85%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d9%be%d8%b1%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c%d9%88/
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%84%da%a9-%da%a9%db%92-%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%ba%d8%b1%db%8c%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%85%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d9%be%d8%b1%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c%d9%88/#respondSun, 17 May 2026 16:51:00 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6765(پی این این)
پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔ نیدرلینڈس میں دیے گئے ان کے ایک خطاب پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے روہنی آچاریہ نے وزیرِ اعظم کو اپنے ہی ملک کی صورتحال پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی غربت کو نظر انداز کرکے وزیرِ اعظم دنیا کو غریبی کے بحران سے خبردار کر رہے ہیں۔
روہنی آچاریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر تو 26 مئی 2014 سے ہی بحران کے بادل منڈلانے شروع ہوگئے تھے اور آج حالات اس قدر خوفناک اور سنگین ہوچکے ہیں کہ یہ ایک بڑے بحران کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی مہربانی سے ملک میں غربت کا عالم یہ ہے کہ 81.35 کروڑ لوگ ہر ماہ ملنے والے پانچ کلو راشن کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان کی بڑی آبادی خطِ غربت کے نیچے یا اس کے آس پاس زندگی بسر کر رہی ہے۔روہنی آچاریہ نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کی بازیگری کے ذریعے حکومت کچھ اور تصویر پیش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ 26 مئی 2014 کو نریندر مودی نے پہلی بار وزیرِ اعظم کے طور پر حلف لیا تھا۔
روہنی آچاریہ نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر وزیرِ اعظم دنیا کو غربت کے بحران سے خبردار کرنے سے پہلے ورلڈ بینک اور نیتی آیوگ کے اعداد و شمار پر بھی نظر ڈال لیتے، جن کے مطابق ہندوستان میں تقریباً 27 کروڑ لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، یعنی ملک کا ہر پانچواں شخص غریب ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید وزیرِ اعظم کو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ عالمی بھوک اشاریہ میں ہندوستان 127 ممالک میں 105ویں مقام پر ہے، جبکہ گلوبل ہنگر رپورٹ 2024 میں ملک کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
روہنی آچاریہ نے کہا کہ عالمی پلیٹ فارمز پر وزیرِ اعظم کو غربت کی بات کرتے دیکھ کر حیرت بھی ہوتی ہے اور ہنسی بھی آتی ہے، کیونکہ ملک کے اندر وہ کبھی کسی اسٹیج یا فورم پر غربت کا ذکر کرتے نہ دکھائی دیتے ہیں اور نہ ہی اپنی انتخابی ریلیوں میں اس موضوع پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم بیرونِ ملک جاکر غربت اور بھوک پر کھل کر گفتگو کرتے ہیں، لیکن ملک کے اندر ان مسائل پر خاموشی اختیار کیے رکھتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نیدرلینڈس کے دارالحکومت دی ہیگ میں کہا کہ دنیا اس وقت بے مثال چیلنجز کے سلسلے کا سامنا کر رہی ہے۔ پہلے کورونا وبا آئی، پھر جنگوں کا آغاز ہوا اور اب توانائی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہائی دنیا کے لیے آفات کی دہائی بنتی جا رہی ہے۔ اگر جنگیں نہ رکیں تو حالات مزید خراب ہوں گے اور دنیا کی ایک بڑی آبادی غربت کے دلدل میں پھنس جائے گی۔اپنے پانچ ممالک کے دورے کے دوران نیدرلینڈس میں ہندوستانی تارکینِ وطن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی نے خبردار کیا کہ اگر ان حالات کو تیزی سے نہ بدلا گیا تو گزشتہ کئی دہائیوں میں حاصل کی گئی عالمی کامیابیاں ختم ہو جائیں گی۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d9%85%d9%84%da%a9-%da%a9%db%92-%d8%a7%d9%86%d8%af%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d8%ba%d8%b1%db%8c%d8%a8%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%85%d8%b3%d8%a7%d8%a6%d9%84-%d9%be%d8%b1%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%db%8c%d9%88/feed/0را جگیر سے ہاوڑہ جانے والی ٹرین کوہری جھنڈی دکھائیں گے کوشلیندر کمار
https://sachkiawaz.com/%d8%b1%d8%a7-%d8%ac%da%af%db%8c%d8%b1-%d8%b3%db%92-%db%81%d8%a7%d9%88%da%91%db%81-%d8%ac%d8%a7%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88%db%81%d8%b1%db%8c-%d8%ac%da%be/
https://sachkiawaz.com/%d8%b1%d8%a7-%d8%ac%da%af%db%8c%d8%b1-%d8%b3%db%92-%db%81%d8%a7%d9%88%da%91%db%81-%d8%ac%d8%a7%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88%db%81%d8%b1%db%8c-%d8%ac%da%be/#respondSat, 16 May 2026 16:54:28 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6718(پی این این)
بہار شریف:نالندہ کے رکن پارلیمان کی کوشش رنگ لائی، راجگیر سے ہاوڑہ کولکاتا جانے والی ٹرین کو رکن پارلیمان کوشلیندر کمار راجگیر اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
نالندہ کے لوگوں کا بہت پرانا مطالبہ راجگیر-ہاوڑہ ٹرین جو کورونا دور سے بند ہو گئی تھی، رکن پارلیمان کی کوشش سے نالندہ کے لوگوں کے لیے ایک بار پھر یہ ٹرین راجگیر سے کھل کر بہار شریف، استھاواں، شیخ پورہ، کیول، سلطان گنج، بھاگل پور، رام پور ہاٹ ہوتے ہوئے ہاوڑہ تک جائے گی۔
رکن پارلیمان جناب کمار نے بتایا کہ راجگیر بین الاقوامی سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سارے سیاح بنگال سے اس مل ماس میلے میں اور سال بھر راجگیر آتے ہیں۔
یہ ٹرین بند ہو جانے سے ہاوڑہ سے راجگیر کا براہ راست رابطہ ٹوٹ گیا تھا جسے دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔رکن پارلیمان جناب کمار نے بتایا کہ بہار اور بنگال کی تہذیب، ثقافت، تجارت کا تبادلہ اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کا نالندہ راجگیر آمد بآسانی ہوگا۔
رکن پارلیمان جناب کمار نے بتایا کہ ہر 3 سال پر لگنے والے اس مل ماس میلے میں شیخ پورہ، لکھی سرائے، بھاگل پور اور دیگر اضلاع سے آنے والے لوگوں کے لیے یہ ٹرین مفید ثابت ہوگی۔ نالندہ کے رکن پارلیمان نے میلے کے افتتاح سے پہلے راجگیر میلا علاقے کا دورہ کر کے لوگوں کو بتایا کہ میلے کا انتظام کافی اچھا ہے۔ عقیدت مندوں کے رہنے کے لیے ٹینٹ سٹی کی تعمیر کرائی گئی ہے۔
جیویکا دیدی کے سستے روٹی کا اسٹال، بچوں کیلئے تفریح کیلئے جھولے، سرکس، جادوگر کا لطف لے سکتے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے اچھا انتظام کیا گیا ہے جس کا لطف لوگ آرام سے لے سکتے ہیں اور میلے کا دورہ بے خوف ہو کر کر سکتے ہیں۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d8%b1%d8%a7-%d8%ac%da%af%db%8c%d8%b1-%d8%b3%db%92-%db%81%d8%a7%d9%88%da%91%db%81-%d8%ac%d8%a7%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88%db%81%d8%b1%db%8c-%d8%ac%da%be/feed/0مجرموں کی معاون بن چکی ہے بہار حکومت،بلیک آؤٹ کے دوران تاجر کے قتل پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%ac%d8%b1%d9%85%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d9%88%d9%86-%d8%a8%d9%86-%da%86%da%a9%db%8c-%db%81%db%92-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa%d8%8c%d8%a8%d9%84/
https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%ac%d8%b1%d9%85%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d9%88%d9%86-%d8%a8%d9%86-%da%86%da%a9%db%8c-%db%81%db%92-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa%d8%8c%d8%a8%d9%84/#respondSat, 16 May 2026 16:51:42 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6715(پی این این)
پٹنہ:بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے پٹنہ میں بلیک آؤٹ مشق کے دوران ایک تاجر کے قتل کے واقعے پر نتیش کمار حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں حکومت عملی طور پر مجرموں کی معاون بن چکی ہے اور اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہیے۔
تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے بلیک آؤٹ نافذ کیا اور پٹنہ میں مجرموں نے اسی اندھیرے کو سنہری موقع میں تبدیل کرتے ہوئے ایک تاجر کو گولی مار دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ کئی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے اور اس سے ریاست کی امن و قانون کی صورتحال پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔
آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ بلیک آؤٹ شروع ہونے کے صرف پانچ منٹ بعد پیش آنے والا یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ مجرموں نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ واردات انجام دی۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ زخمی تاجر بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔
تیجسوی یادو نے سوال اٹھایا کہ جس حکومت کو جرائم روکنے اور مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا، وہ آخر مجرموں کی ساتھی کیسے بن گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بات کی مکمل جانچ ہونی چاہیے کہ آخر بلیک آؤٹ کو مجرموں نے قتل کی سازش کے لیے کیسے استعمال کیا اور انہیں اس واردات کو انجام دینے میں کس حد تک آسانی ملی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس سنگین چوک کا جائزہ لیا جانا چاہیے اور یہ بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ کہیں مجرموں اور حکومت میں بیٹھے کچھ افراد کے درمیان کوئی سازباز یا خفیہ تعلق تو موجود نہیں۔
واضح رہے کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کے تحت جمعرات کی شام پٹنہ سمیت بہار کے چھ اضلاع میں بلیک آؤٹ سے متعلق مشق کی گئی تھی۔ شام سات بجے سائرن بجنے کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی روک دی گئی تھی، جسے 15 منٹ بعد بحال کر دیا گیا۔اسی دوران پٹنہ کے سلطان گنج تھانہ علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک تاجر کو گولی مار دی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d9%85%d8%ac%d8%b1%d9%85%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d9%88%d9%86-%d8%a8%d9%86-%da%86%da%a9%db%8c-%db%81%db%92-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d8%ad%da%a9%d9%88%d9%85%d8%aa%d8%8c%d8%a8%d9%84/feed/0بہارکوسیلاب سےتحفظ فراہم کرنے کی تیاریاں شروع، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری نے ریاست کے مختلف سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی صورتحال کالیا جائزہ،سیلاب اور خشک سالی سے نمٹنے کے تمام انتظامات وقت سے پہلے اور معیاری طریقے سے مکمل کرنے کی دی ہدایت
https://sachkiawaz.com/%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1%da%a9%d9%88%d8%b3%db%8c%d9%84%d8%a7%d8%a8-%d8%b3%db%92%d8%aa%d8%ad%d9%81%d8%b8-%d9%81%d8%b1%d8%a7%db%81%d9%85-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%aa%db%8c%d8%a7%d8%b1/
https://sachkiawaz.com/%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1%da%a9%d9%88%d8%b3%db%8c%d9%84%d8%a7%d8%a8-%d8%b3%db%92%d8%aa%d8%ad%d9%81%d8%b8-%d9%81%d8%b1%d8%a7%db%81%d9%85-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%aa%db%8c%d8%a7%d8%b1/#respondFri, 15 May 2026 17:03:48 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6683(پی این این)
پٹنہ:بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے آبی وسائل وجے کمار چودھری نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں ممکنہ سیلاب اور خشک سالی (قحط سالی) کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مقررہ وقت سے پہلے اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل کی جائیں۔
سنچائی بھون کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ کام مکمل کرنے کی آخری تاریخ (ڈید لائن) کا انتظار کیے بغیر تمام ضروری حفاظتی اقدامات وقت سے پہلے مکمل کر لیے جائیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر ان کا دوبارہ جائزہ لے کر خامیوں کو دور کیا جا سکے۔
وزیرِ آبی وسائل نے افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا”بہترین اور مخلصانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران ستائش کے مستحق ہوں گے، جبکہ فرائض میں جان بوجھ کر لاپرواہی اور سستی برتنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”
اجلاس کے آغاز میں محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری کا استقبال کیا اور ریاست میں سیلاب کے انتظام اور آبپاشی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے محکمے کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
جائزہ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ندیوں کے کٹاؤ کو روکنے والے کاموں کی پیش رفت، بندوں کی مرمت اور دیکھ بھال، سیلاب سے بچاؤ کے ضروری سامان کی دستیابی اور انتہائی حساس مقامات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1%da%a9%d9%88%d8%b3%db%8c%d9%84%d8%a7%d8%a8-%d8%b3%db%92%d8%aa%d8%ad%d9%81%d8%b8-%d9%81%d8%b1%d8%a7%db%81%d9%85-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%aa%db%8c%d8%a7%d8%b1/feed/0ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں راجگیر میں منعقد ہونے والے مل ماس میلہ کی تیاریوں کالیاگیا جائزہ
https://sachkiawaz.com/%d8%b6%d9%84%d8%b9-%d9%85%d8%ac%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d8%b5%d8%af%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%a7%d8%ac%da%af%db%8c%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%86%d8%b9/
https://sachkiawaz.com/%d8%b6%d9%84%d8%b9-%d9%85%d8%ac%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d8%b5%d8%af%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%a7%d8%ac%da%af%db%8c%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%86%d8%b9/#respondFri, 15 May 2026 17:00:34 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6680(پی این این)
بہار شریف:کندن کمار، ضلع مجسٹریٹ – نالندہ کی صدارت میں راجکیہ ملماس میلہ ۔2026 کے موقع پر تعینات مجسٹریٹس، پولیس افسران اور آپدا متروں کو ان کے فرائض و ذمہ داریوں کی بروقت انجام دہی کے لیے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بنیادی طور پر میلے کے علاقے میں امن و امان، آفات کے انتظام اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ افسران کے ذریعے ماک ڈرل بھی کی گئی۔آئندہ مل ماس میلہ 17 مئی 2026 سے 15 جون 2026 تک راجگیر میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر عقیدت کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگ برہم کنڈ میں غسل کے لیے دور دراز سے یہاں پہنچتے ہیں۔میٹنگ میں راجکیہ مل ماس میلہ 2026 کے دوران عقیدت مندوں کی بھاری بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، ہجوم کے انتظام، پارکنگ کا نظام، طبی سہولت، پینے کا پانی، صفائی، روشنی کا انتظام، فائر فائٹنگ، آفات کے انتظام اور مواصلاتی نظام سمیت مختلف انتظامی نکات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع عہدیدار نے تمام تعینات مجسٹریٹس اور متعلقہ محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دی کہ میلے کے دوران اپنے فرائض و ذمہ داریوں کی انجام دہی مکمل چوکسی اور ذمہ داری کے ساتھ یقینی بنائیں، تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔
تمام پولیس افسران کو حساس مقامات پر خصوصی نگرانی رکھنے، سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور خواتین کی حفاظت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ میلے کے علاقے میں کافی تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کی جائے گی اور سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کا انتظام یقینی بنایا گیا ہے۔میٹنگ کے دوران آپدا متروں اور ریلیف-ریسکیو ٹیموں کو ممکنہ ہنگامی حالات جیسے بھگدڑ، آگ لگنے، آبی حادثات اور دیگر قدرتی یا انسانی آفات سے نمٹنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔ اس کے بعد منعقد ماک ڈرل میں ریلیف اور بچاؤ کے کاموں کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جس میں آپدا متروں، پولیس فورس، محکمہ صحت اور فائر بریگیڈ نے مربوط طریقے سے حصہ لیا۔
ضلع عہدیدار نے کہا کہ راجکیہ مل ماس میلہ نالندہ ضلع کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کا اہم انعقاد ہے۔ انتظامیہ کی ترجیح عقیدت مندوں کی حفاظت، سہولت اور آسان آمدورفت کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے لیے تمام محکموں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرتے ہوئے کام کیے جا رہے ہیں۔میٹنگ میں سب ڈویژنل آفیسر، سب ڈویژنل پولیس آفیسر، مختلف محکموں کے سینئر افسران، مجسٹریٹس، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں آپدا متر وغیرہ موجود تھے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%d8%b6%d9%84%d8%b9-%d9%85%d8%ac%d8%b3%d9%b9%d8%b1%db%8c%d9%b9-%da%a9%db%8c-%d8%b5%d8%af%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b1%d8%a7%d8%ac%da%af%db%8c%d8%b1-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d9%86%d8%b9/feed/0کوسک ریور فرنٹ بہار شریف کے باشندوں کے لیے ثابت ہوگابڑا تحفہ: وزیر شراون کمار
https://sachkiawaz.com/%da%a9%d9%88%d8%b3%da%a9-%d8%b1%db%8c%d9%88%d8%b1-%d9%81%d8%b1%d9%86%d9%b9-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d8%b4%d9%86%d8%af%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%84/
https://sachkiawaz.com/%da%a9%d9%88%d8%b3%da%a9-%d8%b1%db%8c%d9%88%d8%b1-%d9%81%d8%b1%d9%86%d9%b9-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d8%b4%d9%86%d8%af%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%84/#respondFri, 15 May 2026 16:56:40 +0000https://sachkiawaz.com/?p=6677(پی این این)
بہار شریف:بہار شریف نگر نگم علاقے کے وارڈ نمبر 49 میں زیر تعمیر کوسک ریور فرنٹ کا موقع پر جائزہ علاقائی رکن اسمبلی و بہار حکومت کے دیہی ترقی و اطلاعات و عامہ تعلقات کے وزیر شرون کمار اور رکن پارلیمان کوشلیندر کمار کے ذریعے کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر شرون کمار نے کہا کہ کوسک ریور فرنٹ سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ڈریم پروجیکٹ رہا ہے۔ اپنی ثقافتی وراثت کو سنبھالتے ہوئے بہار آج ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچہ اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت ہر شعبے میں ان کی قیادت میں بے مثال کام ہوئے ہیں۔ وہ حقیقی معنوں میں جدید بہار کے معمار ہیں۔ ریور فرنٹ صرف خوبصورتی کا منصوبہ نہیں ہے، بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی ترقی کا اہم قدم ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ وزیر نے کہا کہ ندی کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہاں گھاٹ، واک-وے، لائٹنگ اور ہریالی کا کام ایسا ہو کہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی متوجہ کرے۔
وزیر نے یہ بھی کہا کہ ریور فرنٹ بننے سے آس پاس کے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کو صبح-شام ٹہلنے کے لیے ایک خوبصورت مقام ملے گا۔رکن پارلیمان کوشلیندر کمار نے کہا کہ یہ ریور فرنٹ بہار شریف باشندوں سمیت ضلع باشندوں کے لیے ورادن ثابت ہوگا۔ آس پاس کے شہریوں کو آنے والے وقت میں کافی فائدہ ملے گا اور آس پاس کے کسانوں کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔
اس موقع پر گلریز انصاری، ترجمان ڈاکٹر دھنجے کمار دیو، بلاک صدر سنجے کشواہا، ارون ورما، منا کمار، سچن پٹیل، سنجے پرسادکشواہا، بھولا پرساد ،منا مانجھی، امیت کمار ، روندر کشواہا، سکلدیپ پرساد، منا مانجھی، ورن کیوٹ، ڈیزی دیوی، اندر دیوی، بٹّو کشواہا، جینت شرما، رام ورکش پرساد، منا پاسوان، گلشن کشواہا، امریش کمار سمیت کئی کارکن موجود رہے۔
]]>https://sachkiawaz.com/%da%a9%d9%88%d8%b3%da%a9-%d8%b1%db%8c%d9%88%d8%b1-%d9%81%d8%b1%d9%86%d9%b9-%d8%a8%db%81%d8%a7%d8%b1-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%da%a9%db%92-%d8%a8%d8%a7%d8%b4%d9%86%d8%af%d9%88%da%ba-%da%a9%db%92-%d9%84/feed/0