add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); add_action('wp_footer', function () { echo ''; }, 99); Agranews – sachkiawaz.com https://sachkiawaz.com Fri, 19 Jun 2026 13:48:51 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.9.9 اپنی خوشیوں اور تقریبات کو اللہ کی رضا کا ذریعہ بنائیں: خطیب محمد اقبال https://sachkiawaz.com/%d8%a7%d9%be%d9%86%db%8c-%d8%ae%d9%88%d8%b4%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%aa%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%da%a9%db%8c-%d8%b1%d8%b6%d8%a7-%da%a9/ https://sachkiawaz.com/%d8%a7%d9%be%d9%86%db%8c-%d8%ae%d9%88%d8%b4%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%aa%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%da%a9%db%8c-%d8%b1%d8%b6%d8%a7-%da%a9/#respond Fri, 19 Jun 2026 13:48:51 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=7864 آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب مولانا محمد اقبال نے جمعہ کے خطبہ میں مسلمانوں کو اپنی خوشیوں اور تقریبات کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور شکر گزاری کا ذریعہ بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرے میں بہت سی ایسی رسمیں رائج ہو چکی ہیں جنہیں لوگ بغیر سوچے سمجھے اختیار کر رہے ہیں، حالانکہ ایک مومن کی زندگی کا ہر عمل اللہ کی خوشنودی کے تابع ہونا چاہیے۔
انہوں نے خصوصی طور پر سالگرہ (برتھ ڈے) کی تقریبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سالگرہ بڑے اہتمام اور خوشی سے مناتے ہیں، لیکن اس موقع پر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے بجائے محض رسموں اور ظاہری مظاہروں پر اکتفا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیک پر موم بتیاں روشن کرکے پھر خود ہی انہیں بجھا دینا ایک ایسی روایت بن چکی ہے جس پر لوگ غور و فکر کرنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتے۔مولانا محمد اقبال نے قرآن کریم کی سورۂ الدہر (الانسان) کی پہلی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسان کو اس کی حقیقت یاد دلاتے ہوئے فرماتا ہے: “کیا انسان پر زمانے میں ایک ایسا وقت بھی نہیں گزرا جب وہ کوئی قابلِ ذکر چیز نہ تھا؟” انہوں نے کہا کہ یہ آیت انسان کو اپنی حقیقت، عاجزی اور اپنے رب کی نعمتوں کا احساس دلاتی ہے۔ انسان اس دنیا میں اپنے اختیار سے نہیں آیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے عدم سے وجود بخشا اور بے شمار نعمتوں سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ جس بچے کی سالگرہ منائی جا رہی ہوتی ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت اور امانت ہے۔ یہ بھی ممکن تھا کہ وہ کسی جسمانی یا ذہنی معذوری کے ساتھ پیدا ہوتا، لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے صحت، قوت، سماعت، بصارت اور محبت کرنے والا خاندان عطا فرمایا۔ ایسی بے شمار نعمتوں کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا شکر گزار بنے اور اپنی اولاد کو بھی شکر گزاری کا سبق سکھائے۔
خطیب مسجد نہر والی نے والدین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ اور دیگر خوشی کے مواقع کو محض تفریح اور نمود و نمائش تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان مواقع پر بچوں کو دعاؤں، اچھے اخلاق، دینی تعلیمات اور زندگی کے مثبت پیغامات سے آراستہ کیا جائے تاکہ نئی نسل اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور بندگی کے مطابق گزارنے کی کوشش کرے۔انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں والدین کے پاس اپنی اولاد کی صحیح رہنمائی کے بے شمار ذرائع موجود ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کا جائزہ لیں اور یہ سوچیں کہ ان کی تقریبات اور خوشیاں اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ بن رہی ہیں یا محض رسم و رواج کی پیروی کا۔

آخر میں مولانا محمد اقبال نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو دین کی صحیح سمجھ، اپنی نعمتوں کی قدر اور ہر حال میں شکر گزار بننے کی توفیق عطا فرمائے، تاکہ ہماری زندگی کا ہر لمحہ اور ہر خوشی اس کی رضا کے حصول کا ذریعہ بن سکے۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d8%a7%d9%be%d9%86%db%8c-%d8%ae%d9%88%d8%b4%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%aa%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d9%88-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%da%a9%db%8c-%d8%b1%d8%b6%d8%a7-%da%a9/feed/ 0
قیامت کے دن دکھائی جائے گی ہماری زندگی کی ویڈیو ریکارڈنگ: خطیب محمد اقبال https://sachkiawaz.com/%d9%82%db%8c%d8%a7%d9%85%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%86-%d8%af%da%a9%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%92-%da%af%db%8c-%db%81%d9%85%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%b2%d9%86%d8%af%da%af%db%8c-%da%a9/ https://sachkiawaz.com/%d9%82%db%8c%d8%a7%d9%85%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%86-%d8%af%da%a9%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%92-%da%af%db%8c-%db%81%d9%85%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%b2%d9%86%d8%af%da%af%db%8c-%da%a9/#respond Fri, 12 Jun 2026 15:54:16 +0000 https://sachkiawaz.com/?p=7636 آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے جمعہ کے خطبہ میں حاضرین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو اپنی زندگی کے اعمال پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نظام کے تحت اس کی پوری زندگی کی نگرانی اور ریکارڈنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی لمحہ ایسا نہیں جب انسان اللہ کی نگاہ اور فرشتوں کی نگرانی سے باہر ہو، اور قیامت کے دن اس کی پوری زندگی کا ریکارڈ اس کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ اپنے کسی عمل سے انکار نہیں کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ کراماً کاتبین ہمارے اعمال لکھتے ہیں، لیکن ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ فرشتوں کے کام اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کو دنیاوی پیمانوں سے نہیں ناپا جا سکتا۔ قرآن کریم کی سورۂ ق کی آیت 18 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وہ کوئی لفظ منہ سے نہیں نکالتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار ہوتا ہے۔
محمد اقبال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انسان دنیاوی مصروفیات میں اس قدر کھو گیا ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والی کامیابی اور ہدایت کی آواز سنائی نہیں دیتی۔ انہوں نے حاضرین کو قیامت کی ہولناکیوں یاد دلاتے ہوئے سورۂ الحج کی آیات 1 اور 2 کا حوالہ دیا، جن میں قیامت کے زلزلے اور اس دن کی شدت کا ذکر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن ہر انسان کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا، اس لیے ضروری ہے کہ آج ہی سے اپنی زندگی کو نیک اعمال، عبادات اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے مطابق ڈھالا جائے تاکہ روزِ محشر کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خطیب محمد اقبال نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اپنی اصلاح کرنے، نیک اعمال اختیار کرنے اور آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

]]>
https://sachkiawaz.com/%d9%82%db%8c%d8%a7%d9%85%d8%aa-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%86-%d8%af%da%a9%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%ac%d8%a7%d8%a6%db%92-%da%af%db%8c-%db%81%d9%85%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%b2%d9%86%d8%af%da%af%db%8c-%da%a9/feed/ 0