Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

بہار میں صرف کہنے کو ہے شراب بندی : ٹرک سے 25لاکھ روپے کی 495کارٹن شراب برآمد

(پی این این)

پٹنہ:بہار میں شراب کی ممانعت کے درمیان دار الحکومت پٹنہ میں ایک بار پھر شراب کی ایک بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے۔ اگمکواںپولیس نے فور لین پر کھڑے ٹرک سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی۔ پولیس تھانہ ابھیجیت کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شراب کی ایک بڑی کھیپ ٹرک پر لاد کر حاجی پور کی طرف جارہی ہے۔ اس بنیاد پر پولیس نے نندل چھپرا کے قریب ناکہ بندی کر کے ٹرک کو چیک کیا تو ٹرک کے اندر شراب کے495کارٹن چھپے ہوئے ملے۔

اس میں کچھ ٹریٹا پیک بھی ہے جسے برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ شراب کی قیمت تقریبا 25 لاکھ روپے ہوگی۔حالانکہ اس کی خبر ٹرک ڈرائیور اور خلاصی کو مل گئی تھی۔ اس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں نکل گئیں اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس تھانہ افسر نے بتایا کہ ٹرک کے نمبر کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نیز اعلٰی عہدیداروں کو بھی معلومات دے دی گئی ہیں۔پولیس مفرور ٹرک ڈرائیور کا سراغ لگا رہی ہے۔ نیز گاڑی کے مالک کی شناخت کی جا رہی ہے۔ جس سے گینگ کا پتہ چل سکے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close