Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

حکومت کے ذریعے اعظم خاںکوپریشان کرنے پرخون سے خط لکھنے والے شانو بھاجپاکے رنگ میں رنگے

رام پور:سماج وادی پارٹی اوراس کے لیڈر خصوصاََ سابق رکن اسمبلی محمداعظم خاںکو زبردست جھٹکالگاہے اورجھٹکا لگنابھی چاہئے۔۔۔ کیوںکہ ان کے میڈیا انچارج اور راز دار فصاحت علی خاںشانوان کوسیاست میں داغِ مفارقت دے گئے ہیںاس کااعظم خاںکو افسوس ضرورہواہوگا۔
یہی وہی فصاحت علی شانونہیں جنہوںنے اعظم پر گزشتہ سالوںمیں لگاتار حکومت کے ذریعے ظلم کے خلاف اپنے خون سے خط لکھا تھا اور ایک نئی مہم چھیڑدی تھی۔اور جب اعظم خاںجیل میں تھے تب انہوںنے ہی اکھلیش یادو کے خلاف بغاوت کابگل پھونک دیاتھاکہ اکھلیش اعظم پر ظلم ہوتادیکھ کر بھی خاموش ہیں۔وہ سماج وادی امیدوار عاصم راجہ کے بھی انتہائی قریبی تھے۔ اس بابت ہم نے سماج وادی پارٹی سے ضمنی اسمبلی چنائوکے امیدوار محمدعاصم راجہ سے پوچھاتوان کا کہنا تھاکہ وہ ہم سے پوچھ کر نہیںگئے ہیں۔ یہ بھی کہاہے کہ وہ ایک ووٹ کے آدمی نہیں ہیں۔ سیاست میںکب کیاہوجائے۔ پرانے ٹوٹے رشتے کب مستحکم ہوجائیں کچھ نہیںکہاجاسکتا۔
فصاحت شانو بھی سماج وادی پارٹی سے قبل کانگریس پارٹی میںتھے جوکانگریس بھاجپاکی بی ٹیم کے طورپر اس وقت رام پورمیںکام کررہی ہے۔ حیرت اس بات پرہے کہ جس رات میں محمد عاصم راجہ کے ٹکٹ کا اعلان ہواتھا اس میں اعظم پر عالیہ گنج کے کسانوںکے ذریعے تابڑتوڑ مقدمات قائم کرانے والے سابق ضلع پنچایت چیرمین حافظ عبدالسلام نے بھی سماج وادی پارٹی کے دفترپہنچ کرسپاکے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے عاصم راجہ کی حمایت کااعلان کیاتھا۔فصاحت علی شانونے اپنے ساتھی ارشادمحمود، شاہد خاں، فراست علی، امرپال یادو، نوین شرما،گڈو، فیضان،قائم مہندی،نوین شرما،شاہ ویز خاںسمیت دیگرکے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کی تقریب میںپہنچے جہاںصوبائی صدر اوران کے عملے نے ان کو بھاجپاجوائن کرائی۔

شام تک اور بھی کئی کے پارٹی جوائن کرنے کی خبریں آرہی ہیں۔سوشل میڈیاپر شانوکے بھاجپاجوائن کرنے پر آسانی سے لوگ یقین نہیںمان رہے تھے۔ کیوںکہ وہ 6ماہ سے ضلع بدر تھے۔ اعظم خاںکے رفیق کارہونے کے سبب وہ کافی وقت جیل کی سلاخوںکے پیچھے بھی رہے۔ 20دن قبل ہم نے فصاحت شانو سے بھاجپامیں جانے والی بات کی تصدیق کی تھی تب انہوںنے دوٹوک کہاتھا وہ سپاچھوڑنے والے نہیںہیں اور اگر وہ پارٹی چھوڑیںگے بھی توشان وشوکت سے دوسری پارٹی جوائن کریںگے۔پارٹی جوائن کرنے کے بعد میڈیاسے روبرو ہوئے شانونے پہلے وزیراعظم نریندری،وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورپھرصوبائی صدراپیندرچودھری کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوںنے بھاجپامیں شمولیت اختیارکی ہے ان کو کسی کا خوف وڈرنہیںہے۔شانو نے کہا کہ اب ہر ہندوستانی اور مجھ جیسا کمزور ہندوستانی قوم کی تعمیر کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ آئے گا۔ بی جے پی کی پالیسیاں اور کام ہر طبقے کے لئے ہیںیہ طبقہ دوست ہے ۔میں بھی قوم کی تعمیر میں اپنا چھوٹا سا حصہ ڈالنا چاہتا ہوںاور میں رام پور کے تمام لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ قوم کی تعمیر میں تعاون کریں۔ ہمارا نام لئے بغیر جو سیاسی فاصلہ دوسری سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں ایس پی کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ہمارے درمیان جو فاصلہ رکھا گیا ہے وہ کم ہونا چاہئے۔اب عبدل قالین نہیں بچھائے گا۔ عبدل وہیں جائے گا جہاں عبدل کو عزت ملے گی اور سیکورٹی کی ضمانت ہوگی۔جہاں عبدل کو بریانی میں تیج پات کی طرح استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اب عبدل بھارتیہ جنتا پارٹی میں جائے گا۔میں عبدل سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں بھارتیہ جنتا پارٹی سے شکایت ہے لیکن ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ہم نے خود کیا کیا ہوگا۔محبت دینے سے ہمیں پیار ملتا ہے، ہم انہیں پیار دیں گے وہ ہمیں پیار دیں گے۔ تالی کبھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ہمیشہ دو ہاتھوں سے بجتی ہے۔ محبت کا رشتہ محبت سے دل تک اور پیار محبت سے آتا ہے۔ عبدل قالین بچھائے گا۔ عبدل جیل جائے گا۔ عبدل لاٹھی کھائے گا اور قومی صدر عبدل کا نام تک نہیں لیں گے۔ عبدل سے فاصلہ رکھیں گے کیونکہ عبدل کے کپڑوں سے بدبو آتی ہے تو اب عبدل کے کپڑوں سے بھی بدبو آنے لگی ہے۔ہائے عبد وہیں جائے گا جہاں عبد کو عزت ملے گی۔اب عبد کو فیصلہ کرنا ہے کہ اب ہم اسے عزت دیں گے وہ ہمیں عزت دیں گے۔محبت محبت سے ملتی ہے۔اس نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہاں عبدل کو عزت ملے گی۔ ایسی کوئی اسکیم نہیں جس میں عبد کو اس کا حق ملے نہ ملے کسی اسکیم میں ایسا نہیں کیا کہ نوین کو حق ملے، عبد کو حق نہ ملے۔ آج عبدل آئے گا اور اب عبدل آتا رہے گا۔ یہ بھی واضح کردیںکہ رات اعظم خاںکے اور ایک قریبی سیّد مشکورمیاںنے آکاش کمارسکسینہ ہنی کے ہاتھوںبھاجپاپارٹی جوائن کی توسماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر چیرمینی میںاپنی قسمت آزماچکے طاہربس والوںنے بھی بھاجپامیںشمولیت اختیارکرلی ہے۔
  دوسری طرف بھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری ریاستی صدر بننے کے بعد پہلی بار رام پور پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔بی جے پی کے دفتر میں ریاستی صدر بھوپیندر چودھری کی موجودگی میں سماج وادی پارٹی کے کئی عہدداروںنے بھی شرکت۔ صوبائی صدربھوپیندرچودھری نے کہاہے کہ بڑی تعدادمیںلوگ بھاجپاکی نیتایوںسے متاثرہوکر پارٹی میںشمولیت اختیارکررہے ہےں۔پریوارکی طرح سب ہمارے ساتھ ہیںجوکام ہماری سرکارکرتی ہے وہ پورا ہوتا ہے۔ مین پوری، کھتولی اوررام پورتینوںسیٹیںکامیاب ہوںگی۔ اب قلعہ بھاجپاکاہے اب اورکسی کاگڑھ نہیںہے۔ دیش کے وزیراعظم کی قیادت میںسب کاساتھ سب کاوکاس ہورہاہے اس لئے اب سب کا قلعہ بھاجپاہے یہ ضمنی چنائوہم لڑیںگے۔ سب کے لئے دروازے بھاجپامیںکھلے ہوئے ہیںجوچاہئے وہ پارٹی میں آسکتا ہے۔صوبائی وزرائ میں سریش
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close