Khabar Mantra
اترپردیش

غریب ضروتمندوں کی خدمت عظیم کار خیر

دیوبند:فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل دیوبند خواتین کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا،جس میں ڈاکٹروں نے سیکڑوں خواتین کی جانچ کرکے انہیں مفت دوائیاں فراہم کرائی۔ آج عیدگاہ روڈ پرواقع فیضان میڈی کیئر ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل دیوبند میںخواتین کے لئے لگائے گئے مفت طبی کیمپ کاافتتاح سی او رام کرن سنگھ اور کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

اس دوران انہوں نے اسپتال کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے کیمپوں سے غریب اور ضروتمند مریضوں کور است فائدہ پہنچتاہے ،جس کے لئے اسپتال کے ذمہ داران مستحق مبارکباد ہیں۔ اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کی بانی عطیہ فیضان صدیقی نے اسپتال کی طبی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اسپتال کی جانب سے غریبوں کے مفاد میں مسلسل مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جارہاہے ،جو نہایت نیک عمل ہے۔

 انہوں نے کہاکہ ضروتمندوں کی امداد اور بیماریوں کو علاج فراہم کرناہے عظیم کار خیر ہے،جس میں حسب وسعت ہم سب کو حصہ لینا چاہئے۔ اس دوران ڈاکٹر وندنا آریہ،ڈاکٹر ملکہ راؤ،ڈاکٹر صبیحہ،ڈاکٹر عرشی وغیرہ نے سیکڑوں خواتین مریضوں کی مفت خون کی جانچ اور مفت الٹراساؤنڈ کرکے انہیں دوائیاں فراہم کرائی اور صحت کی حفاظت کے تئیں ضروری صلاح مشورہ دیئے۔ ہاسپٹل کے فاؤنڈر سعد صدیقی اور احمد صدیقی نے کہاکہ اسپتال کی جانب سے مسلسل اس طرح کے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جارہاہے۔

 انہوں نے بتایاکہ اسپتال احاطہ کے علاوہ دیہی علاقوں میں اسپتا ل کی جانب سے طبی کیمپ منعقد کرکے عوام کو فائدہ پہنچایا جارہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ آج کے کیمپ میں تقریباً پانچ سو خواتین مریضوں کی مفت جانچ کی گئی، مفت الٹراساؤنڈ کیا گیا اور فری دوائیاں فراہم کرائی گئی۔اسپتال کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر سلیم الرحمن نے کہاکہ اس طرح کے مفت کیمپوں کے انعقاد کا مقصد غریبوں اور ضروتمند لوگوں کو علاج فراہم کرناہے۔انہوں نے کہاکہ اسپتال کی جانب سے خدمت کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ اس دوران شمائلہ صدیقی،شازیہ خان،سمیر خان،اسامہ خان،دانش خان،سہیل ،گڈو صابری،سچن کمار اورا نصار مسعودی وغیرہ موجودرہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close