Khabar Mantra
دلی نامہ

ستیندر جین کو ملی راحت ،عدالت نے کارروائی روکی

(پی این این )

نئی دہلی :دہلی کی راوز ایونیو کورٹ نے پیر کے روز ای ڈی کے ذریعہ جانچ کیے جا رہے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار آپ حکومت میں وزیر ستیندر جین اور دیگر کی ضمانت پر ذیلی عدالت میں سماعت اور کارروائی پر روک لگا دی۔ راوز ایونیو کورٹ کے ضلع جج نے جین کی ضمانت عرضی کو موجودہ عدالت سے منتقل کرنے کے لیے ای ڈی کی طرف سے داخل 15 ستمبر کی عرضی پر سماعت کی اور اس معاملے میں نوٹس جاری کیا۔

اس سے قبل ای ڈی کی نمائندگی کر رہے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ ان کے پاس جین کی ضمانت کی منتقلی کے لیے ایک درخواست پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اور انھوں نے اس کے لیے کچھ وقت کے لیے التوا کی گزارش کی ہے۔ موجودہ وقت میں ستیندر جین تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ 30 مئی کو پی ایم ایل اے معاملے میں گرفتاری کے بعد سے ان کی کئی ضمانت عرضیاں خارج ہو چکی ہیں۔ای ڈی کے مطابق جین کا منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کی جانے والی شیل کمپنیوں پر اصل کنٹرول تھا۔ شریک ملزم انکش جین اور ویبھو جین ان کی کٹھ پتلی تھے۔ دوسری طرف جین کے وکیل نے دلیل دی کہ ان کا کردار پی ایم ایل اے کی دفعہ 45 کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔ اس سے قبل سی بی آئی نے جین، ان کی بیوی اور دیگر پر انسداد بدعنوانی قانون کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔

 31 مارچ کو ای ڈی نے عارضی طور سے وزیر کی ملکیت والی اور کنٹرول والی کمپنیوں سے متعلق 4.81 کروڑ روپے کی غیر منقولہ ملکیتوں کو قرق کیا6 جون کو ای ڈی نے جین، ان کی بیوی اور ان کے ساتھیوں سے متعلق کئی مقامات پر چھاپے مارے، جنھوں نے یا تو بلاواسطہ یا بالواسطہ طور سے ان کی مدد کی تھی۔ چھاپہ ماری کے دوران 2.85 کروڑ روپے نقد اور 1.80 کلوگرام وزن کے 133 سونے کے سکے برآمد کیے گئے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close