Sach Ki Awaz

4اگست تک ای ڈی کی حراست میں راوت

(پی این این)

ممبئی:پاترا چال گھوٹالے میں گرفتار میں شیوسینا لیڈر سنجے راوت کو کورٹ نے 4اگست تک کےلئے ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔کورٹ نے حکم نے دیا ہے کہ ایجنسی رات 10بجے کے بعد سنجے راوت سے پوچھ گچھ نہیں کرے گی اور راوت کو ان کے وکیل سے ملنے دیا جائیگا۔ساتھ ہی ساتھ ان کی دوائیں بھی وقت پر دینی ہوگی۔انھیں ہارٹ کی بیماری ہے ۔
غورطلب ہے کہ ای دی نے کورٹ سے 8دنوں کی کسٹڈی مانگی تھی ۔اس نے کہا کہ ہم نے تین بار راوت کو سمن دیا لیکن جان بوجھ کر حاضر نہیں ہوئے ۔اس معاملےمیں کئی ثبوتوں کےساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔ادھر اودھوٹھاکرے نے سنجے راوت کی گرفتاری کو غلط بتایا ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ مجھے سنجے راوت پر فخر ہے ۔سرکار کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیل بھیجا جارہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مجھے مرنا منظور ہے لیکن جھکنا نہیں ۔آئین کو توڑا مروڑا جا رہا ہے ۔وہیں راوت کی گرفتاری کو لیکر مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں مظاہرے ہورہے ہیں ۔ راوت کی گرفتاری کےخلاف کے مہاراشٹر کے پنے ،پمپری چچواڑ،ناگپور ،جلگاؤں وغیرہ میں شیوسینا کے کارکنان نے مظاہرہ کیا۔