Sach Ki Awaz

روہت نے پنت کی تعریف کی

احمدآباد:ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی تعریف کی ہے۔انگلینڈ کیخلاف پانچ ٹی 20-کی سیریز سے پہلے روہت نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ اور ساتھی کھلاڑیوں کو پنت پر پورا بھروسہ ہے۔انھوں نے کہا کہ پنت کی کارکردگی ہر دن بہترہوتی جارہی ہے۔اب وہ فارم میں آگئے ہیں انھیں اکیلا چھوڑ دیں تاکہ وہ اپنا فطری کھیل کھیل سکیں۔روہت نے کہا کہ پنت پر دباؤنہ بنایا جایا۔ آسٹریلیا دورے پر انھوں نے کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،گھریلو سیریز میں انگلینڈ کیخلاف بھی ان کا فارم شاندار رہا ہے۔وکٹ کیپنگ اور بلے بازی میں ان کا اپروچ اچھا دکھائی دے رہا ہے۔ہمارا کام ہے کہ ان کو کھل کر کھیلنے دینا۔ہم سب دیکھتے ہیں کہ وہ گراؤنڈ پر کھیل کو انجوائے کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ پنت اور صورتحال کو سمجھنے لگے ہیں اور اسی کے مطابق وکٹ پر جم کر کھیل رہے ہیں۔