Khabar Mantra
اترپردیشسیاست نامہ

آر ایل ڈی نے دیوبند سے کیا ممبر سازی مہم کا آغاز

دیوبند:راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر رائو قیصر نے ممبر سازی مہم کا آغاز دیوبند اسمبلی حلقہ کے انچارج سلیم خواجہ کی رہائش گاہ پر کیا۔ اس دوران مہم کے تحت نئے ارکان کو پارٹی میں شامل کرکے دیوبند میں اس مہم کی شروعات کی۔
اس موقع پر راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر رائو قیصر نے کہا کہ راشٹریہ لوک دل کی جانب سے پورے اترپردیش میں ممبرسازی مہم شروع کی گئی ہے ، اسی کے تحت آج دیوبند میں سلیم خواجہ کی رہائش گاہ پر اس مہم کا آغاز کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ پارٹی نگر پالیکا کے انتخابات کے لئے بھی تیاری کررہی ہے اور نگرپالیکا کے انتخاب میں پارٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔ ضلع سہارنپور میں پانچ نگر پالیکائوں میں پارٹی مضبوطی کے ساتھ اپنے امیدواروں کو انتخاب لڑائے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ لوک دل ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو سبھی طبقات کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔راشٹریہ لوک دل کے ریاستی جنرل سکریٹری چودھری دھیر سنگھ اور سلیم خواجہ نے مشترکہ طو رپر کہا کہ پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچاکر پارٹی کی ممبرسازی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سبھی پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو متحد ہو کر مضبوطی سے کام کریں اور ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں۔
اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والے افراد گل پوشی کرکے استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر فرمان رائو، ضلع نائب صدر شوقین رانا، ضلع ترجمان ارشاد سلمانی، ڈاکٹر شمشاد، حاجی شمیم احمد، ارشد صدیقی، ڈاکٹر محمد نوشاد، ڈاکٹر نور احمد، شہزاد ملک، محسن ملک، کامل، شکیل انصاری، نوازش ، وسیم خواجہ، ثوبان وغیرہ موجود رہے۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close