Khabar Mantra
دلی نامہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی و مدارس کے خلاف بیان بازی دہشت گردی کے مترادف

امروہہ :مسلم کمیٹی امروہہ کی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد علی جان منزل میں زیر صدارت صدر کمیٹی سرتاج عالم منصوری کے ہوا میٹنگ کے دوران اَورنگباد علیگڑھ میں منعقد ہونے والی شری مد بھگوت مھاپران کتھا کے اختتام پر جونا اکھاڑے کے مھامندلشور سوامی یتی نیسنہا نند مہاراج نے احساسات مجروح کرنے والی زبان کا استعمال کیا اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی و مدرسوں کو بم سے اڑانے کی بات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گیئی ساتھ ہی وزیر اعظم ہند و وزیر اعلی اتر پردیش کو شکایتی مکتوب ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسکے بعد تحصیل امروہہ پر سوامی نرسنہا نند مہاراج کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا وزیر اعظم ہند اور وزیر اعلی کو ارسال مکتوب میں مسلم کمٹی کی جانب سے کہا گیا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی و مدرسوں نے ملک کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
یونیورسٹی و مدارس کے خلاف بیان بازی دہشت گردی سے مترادف ہے سوامی نرسنہا نند مہاراج نے مسلمانوں کے احساسات و جذبات کو مجروح کیا ہے کورٹ ہدایت کے مطابق این ایس اے کے تحت کاروائی کی جائے سوامی کی بیان بازی پر روک لگائی جائے مذھب تبدیلی پر پورے ملک میں قانون بنایا جائے یہ کہ یو پی میں غیر منظور شودہ مدارس کا جاری سروے کو فوری بند کیا جائے کیونکہ سرکار صرف ہونے متہت اداروں کی ہی جانچ کر سکتی ہے اس موقع اور سرتاج عالم منصوری حاجی خورشید انور منصور احمد ایڈوکیٹ یاسر انصاری مرغوب صدیقی صادق نبی پہلوان ظفر شاہ خاں وغیرہ موجود رہے ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close