Khabar Mantra
اترپردیش

دو بہنوں کی فحش ویڈیو بنا کر عصمت دری

غازی آباد:غازی آباد کے صاحب آباد تھانہ علاقے میں دو حقیقی بہنوں کو بلیک میل کرکے زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے ملزم سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ سی او صاحب آباد سواتنتر کمار سنگھ کے مطابق صاحب آباد تھانہ علاقہ میں مقیم متاثرہ خاندان کے پڑوسی پرائیویٹ بینک ملازم نے لڑکی کوبہلا پھسلا کر دو تین سال قبل ایک ہوٹل میں لے جا کرعصمت دری کی تھی۔
ملزم نے متاثرہ کی فحش ویڈیو بھی بنائی۔ اس کے بعد لڑکی کو بلیک میل کیا اور کئی بار عصمت دری  کی۔اس دوران ملزم نے نوجوان کی چھوٹی بہن کو بھی بڑی بہن کی ویڈیو کی اطلاع دے کر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ حال ہی میں بڑی بہن  نے اپنی ماں کو پورے معاملے سے آگاہ کیا۔ بڑی بہن کے ساتھ ہونے والے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد چھوٹی بہن نے بھی اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس سے شکایت کی ہے ۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم کی بیوی اور والدہ کا کردار مشکوک تھا۔ پولیس نے ملزم، بیوی اور پین ڈرائیو رکھنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close