Khabar Mantra
اترپردیش

ایل این ایس کلب آف رام پور گریٹر نے منایاہریالی تیج

 

(پی این این)

رام پور:ایل این ایس کلب آف رام پور گریٹر ہریالی تیج بڑی شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی ۔پروگرام کا آغاز رجنی سنگھل کے قومی ترانے اور پرچم وندنا سے کیا۔ویرا مانگلک، راگنی گپتا، رجنی سنگھل، مونیکا اگروال اور راشی اگروال نے آیا ساون بڑا منابھاون گانے پر گروپ ڈانس کیا۔ موہنی پاہوا کا اب کے نہ ساون بارسے بارسے گی اکھیاں اور ساون گانا بھی ونیتا اگروال نے پیش کیا۔

ببیتا چوہان، سنجو جین، رینو سکسینہ اور انیتا ویش نے اپنے خوبصورت سولو ڈانس سے سب کو مسحور کیا۔ ممبران نے پروگرام میں مزے مزے کے کھیل ہوجی وغیرہ کے ساتھ خوب لطف دیا۔آخر میں تیج کوئین کا انتخاب کیا گیا جس کا تاج پریرنا اگروال کے سر پر سجا۔انیتا گپتا دوسرے نمبر پر رہیں۔

 اس پروگرام کو صدر گیتا اگروال اور سکریٹری ویبھا مانگلک نے کامیابی سے چلایا۔ویرا مانگلک، آشا بھانڈا، ستنام چاولہ، راما اگروال، رینو سکسینہ، انجنا اگروال، مدھو گپتا پروگرام کے انتظامات میں بنیادی طور پر شامل تھے۔ان کے علاوہ بویتا گپتا، ویشالی گپتا، پارول اگروال، مدھو نندا، انجو جین، سشمااگروال، ویر والا، سواتی، مدھو شرما، مردول شرما، سشما اروڑہ، الکا جونیجا، رینا اروڑہ، ونیتا سنگھ، انجو اگروال، سنیتا جین، نندیتا گوئل، گیتا گپتا، سنیتا بھسین، منجو اگروال، انیتا بشنوئی موجودرہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close