Sach Ki Awaz

پٹرول ڈیزل کی قیمت آسمان پر

(پی این این)

نئی دہلی پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں سوشل میڈیا پر بھی یہ غصہ نظر آرہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں بھی سڑکوں پر اتر رہی ہیں۔ اسی دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اپنی ہی سرکار کو نشانے پر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے معاملے میں جو عوام کی رائے ہے وہ میری ہے۔ تیل کی بڑھتی قیمت عوامی کا استحصال کرنے کیلئے ہے۔ سرکار کو پٹرول ڈیزل سے لیوی ہٹانا چاہئے۔ سوامی ٹوئیٹ کیا کہ عوام کبھی کبھی ہی واضح طور پر آواز بلند کرت ہیں اور آج تو یہ واضح ہوچکا ہے کہ پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو لیکر عام لوگوں کی رائے ایک ہے۔ بلا شبہ یہ بڑھتی قیمت استحصال کرنے والی ہے اس لئے سرکار کو فوری طور پر لیوی کو ہٹانا چاہئے۔

غورطلب ہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔کئی شہروں میں پٹرول 100پار چکا ہے ۔ملک بھر میں 11ون پٹرول ڈیزل کے دام بڑھائے گئے ہیں۔ آج پٹرول 31پیسے اور ڈیزل 33پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ بھوٹان میں تیل بھارت سے بھیجا جاتا ہے مگر وہاں قیمتیں آدھی ہیں۔یوتھ کانگریس لیڈر سریوتس کہتے ہیں کہ ہندوستان سے بھوٹان جانے والے تیل کی قیمت 50روپے ہے اور ہندوستان میں قیمت100روپے ہے۔