Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

ہندوستانی کرکٹ کا سنہریٰ ہیراروہت شرما

نئی دہلی(صالح عبداللہ)ٹیم انڈیا کے یک روزہ ٹیم کے نائب کپتان اپنی جارحانہ بلے بازی کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔دنیا میں وہ پہلے بلے باز ہیں جنھوں نے تین ڈبل سنچریاں یک روزہ کرکٹ میں لگائی ہیں اور اس وقت ایک اننگز میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے کرکٹ میں 264رن بنانے کا خطاب بھی انھیں کے نام پر ہے۔روہت شرما جس طرح سے جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور ہیں اسی لئے ان کا نام ’ہٹ مین‘ ہے۔

انھوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے ایک ٹورنامنٹ میں پانچ سنچریاں بھی لگائی ہیں۔روہت شرما کو 2015میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا اس کے علاوہ 2019میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران سب سے زیادہ رن بنانے کیلئے گولڈن بیٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس کے علاوہ روہت شرما کو کھیل کا سب سے بڑا انعام راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ 2020میں دیا گیا۔مارچ2005میں انھوں نے ویسٹ زون کیلئے دیودھر ٹرافی میں کھیل کی شروعات کرتے ہوئے 123گیندوں میں 142رن بنائے جس کی وجہ سے انھیں انڈیا اے کی ٹیم میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلنے کا موقع ملا۔شرما نے نیوزی لینڈ کیخلاف 2006میں پہلے فرسٹ کلاس میچ کی نمائندگی کی۔اس سے قبل انھوں نے رنجی ٹرافی میں بمبئی کی طرف سے کھیل کی شروعات کی وہ بمبئی رنجی ٹرافی ٹیم کی طرف سے پورے سیز ن نمائندگی کی اجیت اگرکر کے بعد 2013-14میں انھیں بمبئی کی ٹیم کی کپتانی کا موقع ملا۔روہت شرما آئی پی ایل میں سب سے زیادہ کامیاب بلے باز رہے ہیں انھوں نے 2008میں شروع کیا اور سب سے پہلا موقع ڈکن چارجرس کی طرف سے ملا۔اگرچہ بنیادی طور پر رہت شرماکا انتخاب ایک بلے باز کے طور پر ہوالیکن انھوں نے بالنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کے خلاف ہیٹ ٹرک لی۔انھوں نے جن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ان میں ابھیشیک نائر،ہربھجن سنگھ اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔اگلے آئی پی ایل میں شرما ممبئی انڈینس کی طرف سے کھیلے اور اس کے لئے 20لاکھ ڈالر کی رقم ملی اور اسی وقت سے یہ ممبئی انڈینس کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور وراٹ کوہلی اور سریش رینا کے بعد چارہزار سے زائد رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

روہت شرما نے 2013میں آئی سی سی چمپئن ٹرافی میں شکھر دھون کے ساتھ اوپنر کے طور پر شروعات کی اور اس میں ان کو ہر درجہ کامیابی ملی۔کوہلی روہت کی جوڑی نے ایک روزہ میچوں میں 65سے زائد اوسط کے ساتھ میچ کھیلاروہت شرما کا 2014میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ ہے انھوں نے سری لنکا کے خلاف 173بالوں میں 264رن کا پہاڑ جیسا اسکور بنایا۔عا م طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹر نہیں ہیں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں نومبر 2013میں شروعات کی یہ وہی سال ہے جب سچن تندولکر ریٹائرڈ ہوئے تھے۔اپنے پہلے میچ میں روہت نے 177رن بنائے اور یہ شکھر دھون کے اسکور 187کے بعد دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔اب جبکہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ دو روز میں 12مارچ سے ٹی20-سیریزکا آغاز ہونے والا ہے ایسے میں روہت شرما کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ ٹی20-میچوں میں وہ 127چھکے لگا چکے ہیں جبکہ ٹیسٹ میچوں وہ 74چھکے لگا چکے ہیں اس کے علاوہ جہاں تک انٹرنیشنل میچوں کی بات ہے تو وہ ہندوستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز ہیں جنھوں نے 423 چھکے لگائے ہیں۔2019تک ورلڈ کپ میں روہت شرما نے 648رن بنائے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close