Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

–پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کی طرف سے سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر شجرکاری پروگرام کا انعقاد

(پی این این )
نئی دہلی: قوم کو وقف کرنے والی سماجی و فلاحی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے ہیڈ کوارٹر میں تنظیم کے چیف محمد عرفان احمد کی ہدایت پر قومی صدر احسن عباسی کی سرپرستی اور سرفراز علی کی قیادت میں میزائل مین سابق صدر آنجہانی بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر تنظیم کی جانب سے 27 جولائی سے 17 ستمبر 2023 تک مقبول وزیر اعظم ہند نریندر دامودر داس مودی جی کی سالگرہ تک پورے ہندوستان میں شجر کاری کا پروگرام منایاجائیگا، جسمیں قومی اور ریاستی اور ضلعی سطح تک تنظیم کے تمام عہدیدار 51 دنوں تک اپنے اپنے ریاستی شہروں میں شجرکاری پروگرام کریں گے، جسمیں ایک لاکھ درخت لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر محمد عرفان احمد نے بھارت رتن اے پی جے عبد الکلام صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم سبھی ہندوستانیوں کو انکی محنت، مشقت اور لگن اور مضبوط ارادے اور عزم سے بھرپور زندگی سے سبق سیکھنا چاہیے، تاکہ ہمارے ملک کے نوجوان ہندوستان کے ہر میدان میں اپنے ریکارڈ قائم کر سکیں، کیو نکہ انتہائی غربت میں سخت محنت سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک کے صدر تک انکا سفر ہم سب کیلئے متاثر کن ہے۔ بھا جپا میں مختلف اعلی عہدوں پرفائز مسٹر عرفان نے یہ بھی کہاکہ وہ نوجوانوں کیلئے ایک اچھے رہنما رہے ساتھ ہی انکی باتیں ہمارے حوصلوں کو مہمیز کرتی ہے اور یہ سبق ملتا ہے کہ اگر انسان چاہے تو وہ ناممکنات کو ممکنات میں تبدیل کرسکتاہے، لہذا مسلمانوں کیلئے پیغام ہے جو مختلف مواقع پر تعصب کا بہا نہ بنا کر نکل جا تے ہیں کہ ہم مسلمان ہو نے کیوجہ سے محروم رہ گئے، آخر عبد الکلام بھی مسلمان تھے۔
جنکی صلاحیتوں کے سامنے ہر ایک نے گھٹنے ٹیک دئے۔ محمد عرفان احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ عبد الکلام جی بہت سادگی حوصلہ افزائی اور شائستہ مزاج انسان تھے، صدر جیسے عہدہ جلیلہ پر فائز رہتے ہوئے بھی ایک عام شہری کی طرح رہے، مذہب ومسلک کی تفریق کے ہر دلعزیز شخص تھے، بالخصوص ڈاکٹر کلام نے اپنے قول وفعل سے ہمیشہ یہ ظاہر کیا کہ سب سے اونچے عہدے پر ہو نے کا آئینی ہی نہیں اخلاق بھی معنی ہوتا ہے، حقیقت یہ کہ بھارت ڈاکٹر کلام تاریخ رقم کر نے آئے تھے قائم کر کے چلے گئے، انکی پوری زندگی ہندوستانی عوام کیلئے مشعل راہ ہے اور عبدالکلام کی کاوشوں سے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک اہم مقام دلا کر انھوں نے قابل فخر کام انجام دیا جسکو نہ صرف ہندوستانی عوام بلکہ پوری دنیا اسکو کبھی نہیں بھلا سکتی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close