Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںمسلم دنیا

سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی قابل مذمت: جماعت اسلامی ہند

(پی این این )
نئی دہلی: ”سویڈن میں قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کیا جانا انتہائی مذموم عمل ہے۔یہ ایک نسل پرستانہ، اشتعال انگیز اور نفرت کو ہوا دینے والا جرم ہے۔ اس گھناو ¿نے فعل میں ملوث شخص کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے“۔
یہ باتیں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہی۔ قرآن مجید کو نذر آتش کئے جانے کا یہ واقعہ اسٹاک ہوم، سویڈن میں ترک سفارت خانے کے باہر انتہائی دائیں بازو کے کارکن نے انجام دیا ہے۔ پروفیسر سلیم نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہند اس بات کو مانتی ہے کہ تمام مذہبی کتابیں اور شخصیات قابل احترام ہیں۔ ان کی نہ تو کسی بھی طرح سے تذلیل کی جانی چاہئے اور نہ ہی انہیں بہتان وتوہین کا نشانہ بنایا جانا چاہئے۔ مذہبی کتابوں اور شخصیات کا احترام سب پر لازم ہے۔ سویڈن میں جو کچھ بھی ہوا،یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اس طرح کے حرکتوں کی مذمت کرنے میں کسی کو بھی تذبذب نہیں ہونا چاہئے۔ ایسی حرکتیں مختلف مذہبی اکائیوں میں دراڑ پیدا کرتی ہیں جنہیں کوئی بھی مہذب معاشرہ معاف نہیں کرسکتا۔“ انہوں نے مزیدکہا کہ ”جو لوگ قرآن مجید سے بغض رکھتے ہیں، انہیں اس مقدس کتاب کو ایک بار پڑھنا چاہے اور اس کے پیغام کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ قرآن واحد مذہبی کتاب ہے جو اندھی عقیدت اور تعصب سے اوپر اٹھ کر عقل اور فطرت انسانی کو اپیل کرتی ہے۔
یہ مابعد الطبیعاتی دنیا کے بارے میں عقلی و منطقی کلام سے انسان کو قائل کرتی ہے۔ ہمیں متحد ہوکر مقدس کتابوں اور شخصیات کی توہین کرنے کی کوششوں کی مذمت کرنی چاہئے۔ سویڈن میں جو کچھ بھی ہوا، یہ اخلاقی پستی اور دوسرے عقائد کے خلاف جارحیت کی علامت ہے۔ ایسے موقع پر اشتعال انگیزی سے گریز اور احتجاج یا مذمت کرنے میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پ ±ر امن طریقہ اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت ہند اس حرکت کی مذمت کرے اور ہندوستان میں سویڈن سفارت خانے کو اپنی ناراضگی سے آگاہ کرے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close