آئینۂ عالماپنا دیشتازہ ترین خبریں
ہندوستان نژاد مصنف وی ایس نائپال کا انتقال

ہندوستانی نژاد نوبل انعام یافتہ برطانوی مصنف وی ایس نائپال کا ہفتہ کا انتقال ہو گیا۔وہ 85 سال کے تھے ۔ مسٹر نائپال نے لندن میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ان کی اہلیہ نادرہ نائپال نے ایک بیان جاری کرکے ان کے انتقال کی اطلاع دی۔ مسز نائپال نے اپنے بیان میں بتایا کہ حیرت انگیز تخلیقی کوششوں سے بھرئی ہوئی زندگی بسر کرنے والے مشہور مصنف نے اپنے قریبی لوگوں کے درمیان آخری سانس لی۔مسٹر نائپال کی پیدائش 1932 میں کیریبین جزائر ٹرینیڈاڈ میں ایک ہندوستانی خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کا پورا نام ودیادھر سورج پرساد نائپال تھا۔ مسٹر نائپال نے اپنی تحریری کریئر کی 1950 کی دہائی میں کی۔