Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کسی کے باپ کی مجال نہیں مجھے گرفتار کرے:رام دیو

دہرادون: پتنجلی کے مالک رام دیو ان دنو پھر سرخیوں میں ہیں۔ان پر انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن(آئی ایم اے)نے ایک ہزار کروڑ کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ رام دیو نے ایلوپیتھک ڈاکٹروں کی جس طرح توہین کی ہے اس سے پوری دنیا میں اس پیشہ کو اختیار کرنے والے ڈاکٹروں کی توہین ہوئی ہے۔ انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن نے وزیر اعظم مودی کو مکتوب بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ رام دیو پر ملک سے غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے۔انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کی توہین سے پورا ملک غمزدہ ہے۔ابھی ہتک عزت کا یہ نوٹس آیا ہی تھا کہ رام دیو کا پارہ چڑھ گیا ہے ان کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔اس ویڈی میں وہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ کسی کے باپ میں دم نہیں جو مجھے گرفتار کرسکے۔رام دیو کہتے ہیں کہ انہیں بدنام کرنے کیلئے کئی طرح کےٹرینڈ سوشل میڈیا پر چلائے جارہے ہیں لیکن ان سب باتوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اس نئے ویڈیو میں رام دیو یہ کہتے دغورطلب ہے کہ ایلو پیتھک ڈاکٹروں کا گزشتہ دنوں رام دیو نے انتہائی مزاق اڑا یا تھا انہیں ٹر ٹر کرکے مخاطب کیا اور ایلوپیتھک طریق کار کا مضحکہ اڑایا تھااور ایلوپیتھک کو بکواس قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب ایلوپیتھی اتنی پر اثر ہے تو پھر ان کے ایک ہزار ڈاکٹر کورونا سے کیسے مر گئے۔اس دوران آئی ایم اے نے پتنجلی کے مالک رام دیو کو نوٹس بھیجا کہ وہ اپنا بیان واپس لیں اور 15 دن کے اندر معافی مانگیںنہیں تو آئی ایم اے ان کے خلاف ایک ہزار کروڑ کا دعویٰ ٹھوکے گا۔ ڈاکٹروں کی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ رام دیو کو تحریری معافی مانگی ہوگی ورنہ قانون کا سامنا کرنا پڑےگا۔کھائی دے رہے ہیں کہ سوشل میڈیا پر لوگ شور مچارہے ہیں کہ اریسٹ کرو اریسٹ ،کبھی وہ کچھ کہتے ہیں کبھی کچھ کہتے ہیں ،سوشل میڈیا پر کبھی ٹھگ رام دیو کہا جارہا ہے کبھی مہا ٹھگ رام دیو کہا جارہا ہے اور اب کچھ لوگ اریسٹ رام دیو کا بھی ویڈی چلا رہے ہیں چلانے دو ان کو لیکن کسی کے باپ میں دم نہیں کہ مجھے گرفتار کرے۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close