Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

بہار کے9اضلاع میں این آئی اے کا چھاپہ

پٹنہ، دربھنگہ، مدھوبنی، نالندہ، جہان آباد ، اورنگ آباد میں کارروائی ،موبائل، میموری کارڈ سمیت کئی مشتبہ سامان ضبط

جالے ۔: پٹنہ کے پھلواری شریف ٹیرر ماڈیول معاملے میں جمعرات کے روز این آئی اے کی ٹیم نے بہار کے 9 ، اضلاع میں 13 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے ۔ اس میں پٹنہ کے پھلواری شریف کے علاوہ ویشالی، مدھوبنی، چھپرہ، ارریہ، اورنگ آباد، کشن گنج، نالندہ اور جہان آباد شامل ہیں۔

 ارریہ کے جوکی ہاٹ میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری احسان پرویز کے گھر پر بھی این آئی اے پہنچی ہے ۔ چھپرہ کے جلال پور کے مادھو پور پنچایت کے رودل پور گائوں کے باشندے اور سرکاری معلم پرویز عالم کے گھر پر پر چھاپہ ماری کی گئی ہے ساتھ میں بڑی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیاگیا ہے وہاں گزشتہ ایک گھنٹے سے پوچھ تاچھ جاری ہے ، پھلواری تھانہ میں درج ایف آئی آر میں پرویز کا نام سامنے آیا تھا، اس وقت این آئی نے بتایا تھا کہ ملزم اپی ایف آئی کا فعال ممبر ہے ،پرویز عالم کو جلال پور تھانہ لے جایاگیا ہے ۔ ویشالی میں پی ایف آئی کے صلع صدر ریاض احمد کے گھر پر چھاپہ ماری ہوئی ہے ، چہرا کلا پرکھنڈ چھوٹکی چھپرہ میں ریاض احمد کے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ نالندہ کے سوہسرائے تھانہ کے خاص گنج محلے میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر شمیم اختر کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی ہے ، شمیم اختر کے چھوٹے بھائی محمد دانش کو ٹیم اپنے ساتھ لے گئی ہے ۔ مدھوبنی ضلع کے لندیا پرکھنڈ کے مرزا پور کاشی ٹولہ میں محمد جسیم کے گھر چھاپہ ماری کی گئی ہے ، کٹیہار کے حسن گنج میں مولانا محبوب ندوی کے گھر پر بھی چھاپہ ماری ہوئی ہے ، محبوب ندوی کے بارے میں بھی بتایاجاتا ہے کہ وہ پی ایف آئی کا ممبر ہے ۔

 رام پور پنچایت کے مظفر ٹولہ گائوں کے اس کے گھر کی تلاشی لی گئی گھر کے باہر بڑی تعداد میں فورس تعینات تھی۔دربھنگہ کے لہریا سرائے تھانہ علاقے کے راجتولی سوختی میں واقع دانش لاج میں چھاپے ماری کی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں لکھنؤ سے مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں این آئی اے کی ٹیم نے پی ایف آئی کے رکن نور الدین جنگی کو گرفتار کیا تھا۔ نورالدین جنگی کا دانش لاج میں اکثر آنا جانا اور لوگوں سے ملنا جلنا لگا رہتا تھا۔ اسی حوالے سے این آئی اے کی ٹیم نے دانش لاج پر چھاپے ماری کی ہے ۔ لاج میں رہنے والے عبداللہ نام کے ایک نوجوان نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم کو لاج سے کچھ نہیں ملا بلکہ ایک کمرے سے ایک کتاب اور دیگر لوگوں کا موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

وہیں قومی تحقیقاتی ایجنسیاین آئی اے کی 4 رکنی ٹیم نے سنگھواڑہ تھانہ کے شکر پور گاؤں میں پی ایف آئی کے رکن محمد مستقیم کے گھر پر چھاپہ ماری کرکے لگ بھگ 6 گھنٹے تک سرچ مہم چلائی۔ کارروائی کے دوران سنگھواڑہ تھانہ کے کارگزار انچارج اوپندر سنگھ اور اسسٹنٹ داروغہ شیوکمار رام بھی پولیس عملوں کے ساتھ موجود رہے ۔

اس دوران این آئی اے کی جانچ ٹیم نے محمد مستقیم کے گھر سے ایک سیمسنگ موبائل، 16جی بی کا میموری کارڈ،ایک ایئرٹیل کا سم سمیت دیگر کاغذات ضبط کئے اور محمد مستقیم کی ماں فاطمہ خاتون والد محمد ذاکر سے گھنٹوں پوچھ گچھ کی۔

این آئی اے کی ٹیم قبل میں جنگی کے اہل خانہ اور شکرپور گاؤں کے ثنا اللہ عرف عاقب کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے ۔واضح رہے کہ ۱۱جولائی کو پٹنہ کے پھلواری شریف سے این آئی اے نے دو مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا اس کے علاوہ دربھنگہ کے تین مشتبہ افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا تھا جن میں نورالدین جنگی کا بھی نام شامل تھا۔ جو دربھنگہ کے اردو بازار شیر محمد گلی کے رہائشی ہیں۔ جنہیں پٹنہ پولس کے اِن پٹ پر اے ٹی ایس نے لکھنؤ سے گرفتار کیا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close