Khabar Mantra
اترپردیش

صدراسپتال کے کانفرنس ہال میںبتائے گئے یوگاکے فوائد

رام پور:صدراسپتال رام پورکے کانفرنس ہال میں کشش فٹ نس اکیڈمی کی جانب سے ایک پروگرام کااہتمام کیاگیا۔ اس پروگرام میںکشش فٹ نس اکیڈمی کی ڈائریکٹرسیدہ کشش نے صدراسپتال کے ڈاکٹرس،اسٹاف نرس، فارمیسسٹ، ملازمین اوردیگراسٹاف کو یوگا کیسے کریں؟اس کاطریقہ سمجھایانیزاس کے فائدے بھی بتائے ۔ انہوں نے بتایاکہ صحت مندزندگی کے لئے یوگا بے حدضروری ہے۔ ہمارے جسم میںبڑھ رہی چربی کوپلگھانے ، ہڈیوںکومضبوط کرنے،جسم کی نسیںکھلنے اوربلڈپریشرکی شکایات کو دورکرنے کابہترین ذریعہ یوگاہے۔ انہوںنے تمام اسٹاف کو بتایاکہ وہ خود بھی یوگاکریںاورآنے والے مریضوںکوبھی یوگاکرنے کی تلقین کریں۔کہاکہ رادھاروڈپررام پورکاپہلاخواتین کے لئے ایک یوگاسینٹربنایاگیاہے اس سے فائدہ حاصل کریں۔گلوبل سوشل ویلفیئرسوسائٹی کے صدر محمد زبیر شمسی نے یوگاکے فوائدبیان کرتے ہوئے بتایاکہ ہماراجسم ایک مشین ہے اس کا صحیح استعمال تب ہی ہوسکتاہے جب ہمارے جسم کے تمام اعضائ چاق وچوبندہوں اور سبھی کام کررہے ہوں۔ دن بھرمیںآدھاگھنٹہ اپنی صحت کوبنانے کے لئے یوگاضرورکریں۔بلڈبینک انچارج ڈاکٹرشمیم احمدنے بتایاانسانی زندگی کے لئے یوگابہت ضروری ہے۔اس دوران میٹرن انیتاسنگھ، ریکھارانی، رنکو سنگھ، راحت علی ، ڈاکٹرایس کے خان، شبنم سیفی سمیت دیگراسٹاف موجودرہا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close