Khabar Mantra
آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

24فائٹر جیٹ کی سیکورٹی میں تائیوان پہنچیں نینسی

تائی پے:تائیوان کو لیکر چین اور امریکہ ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں ۔چین کی دھمکی کے باوجود امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کے دورے پر پہنچ گئی ہیں ۔اس دورے پر چین نے شدید اعتراض کیا ہے ۔حالانکہ پہلے سے ہی چین نے پیلوسی کو تائیوان نہ جانے کی ہدایت دی تھی لیکن تمام اعتراض کے باوجود نینسی تائیوان پہنچ چکی ہیں ۔چین کا کہنا ہے کہ اگر امریکی اسپیکر تائیوان جائیں گی تو اس کا سخت جواب دیا جائیگا۔
غورطلب ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی سنگاپور ،ملیشیا،جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے پرہیں ۔حالانکہ ان کا تائیوان دورے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،لیکن اب وہائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ تائیوان کا دورہ کرنا پیلوسی کا حق ہے چنانچہ پیلوسی تائیوان پہنچ چکی ہیں ۔یہ 25سال کے بعد پہلا موقع ہے جب امریکی حکومت کا کوئی نمائندہ تائیوان آیا ہے ۔گزشتہ ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر بائیڈن سے فون پر گفتگو کی تھی ۔جس میں جن پنگ نے بائیڈن سے کہا تھا کہ امریکہ کو ون چائنا پرنسپل کا خیال رکھنا چاہئے ۔اس نے ایک طرح سے وارننگ دیتے ہوئےکہا تھا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ خود جل جاتے ہیں جس کے جواب میں بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ نے تائیوان پر اپنی پالیسی تبدیل نہیں کی ہے اور وہ تائیوان میں امن و شانتی استحکام کی یکطرفہ کوششوں کی مخالفت کرتا ہے ۔
غورطلب ہے کہ امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کو تائیوان بحفاظت پہنچانے کے24فائٹر جیٹ نے سیکورٹی دی ہے ۔کیوں کہ چین نے پلین کو اڑا دینے کی دھمکی دی تھی۔چین نے کہا تھا اگر پیلوسی کا ایئر کرافٹ تائیوان کی طرف گیا تو چینی ایئر فورس کے جیٹس انھیں گھیر لیں گے ۔بہر حال پیلوسی کے تائیوان پہنچے سے عالمی سیاست گرم ہوگئی ہے ۔چین کی ہزار کوشش تھی پیلوسی تائیوان نہ پہنچے لیکن تمام پلین اڑادینے کی دھمکیوں کے باوجود پیلوسی تائیوان پہنچ چکی ہیں یہ ایک طرح سے چین کی ہار ہے ۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close