Khabar Mantra
اترپردیشسیاست نامہ

زرعی قوانین کی واپسی کےلئے بلاری میں ہوگی کسان مہاپنچایت

سنبھل بھارتیہ کسان یونین کی میٹنگ میں راجپال یادو کا اظہار خیال

(سعدنعمانی/پی این این) 

سنبھل:حکومت کوزرعی قوانین کی واپسی کےلئے مجبور کرنے اور کسانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کےلئے کسان یونین نے بلاری کے علاقہ مین مہا پنچایت کا اعلان کیا17فروری بروز منگل کو یہ مہا پنچایت ہونی ہے جس کےلئے آج گاؤں گاؤں کسان لیڈر اس کی مہم چلاتے دیکھے گئے کسان یونین(اصلی کے صدر راجظال یادو، جے ویر یادو، سلیمان ، برہما چاری نے آج میٹنگ کی جس میں مہا پنچایت کےلئے حکت عملی پر غور کیا گیا۔ انھوں نے کھرنی، سہوالی، رائے پور وغیرہ میںبھی میٹنگ کی اور کسانوں سے بلاری پہونچنے کی اپیل کی ، راج پال یادو نے بتایا کہ جب تک حکومت زرعی قوانین واپس نہیں لیتی ہم احتجاج جاری رکھیں گے انھوں نے حکومت کے فیصلہ کو ضدی بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا طریقہ جمہوریت کے منافی ہے کوئی بھی منتخب حکومت اس طرح کا رویہ نہیں اپناتی یہ سراسر آمرانہ روش ہے جس کو کوئی بھی شہری برداشت نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ کسان دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے کھلے میدان میں جمہوری طرقہ سے آندولن کر رہے ہیں مگر حکومت اپنی ضد پر ہے تاکہ سرمایہ داروں وک فیض پہونچایا جاسکے، کسانوں کے بل بوتے آنے والی سرکار ہی آج کسان مخالف ہوچکی ہے، اس لئے کسانوں کو متحد ہونا ضروری ہے ، راجپال یادو نے کسانون سے اپیل کی کہ وہ مہاپنچایت کو کامیاب بنانے کےلئے بلاری پہونچیں۔ اس موقع پر دیگر عہدیدران بھی موجود رہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close