اپنا دیش

کشمیر:ریکارڈ ساز سردیاں جاری، آبی ذخائر منجمد

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ریکارڈ ساز سردیوں نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نہ صرف رواں موسم سرما کی سرد ترین رات درج ہوئی بلکہ اس ٹھنڈ نے آٹھ سالہ ریکارڈ کو برابر کیا جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قبل ازیں سال2012 میں ماہ جنوری کی 14 تاریخ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں جنوری 1995 میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.3 ڈگری تک گر گیا تھا جبکہ جنوری 1991 میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close