Sach Ki Awaz

گجرات کے آئی پی ایس کو راحت،برخاستگی پرروک

(پی این این)
نئی دہلی:گجرات کے آئی پی ایس ستیش چندر ورما کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے ۔سپریم کورٹ نے ان کی برخاستگی کے فیصلے پر ایک ہفتے کی روک لگا دی ہے ۔سپریم کورٹ نے ورما سے کہا ہے کہ وہ دہلی ہائیکورٹ میں اپنی برخاستگی کو چیلنج کرسکتے ہیں ۔ہائیکورٹ طے کرے گا کہ اسے روکنا ہے یا آگے بڑھانا ہے ۔ کورٹ کا کہنا ہے کہ اپنی دلائل ہائیکورٹ میں رکھیں ۔