Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

حکومت کا 52 لاکھ سے زیادہ پودے لگانے کا ہدف

(امیر امروہوی)
نئی دہلی: دہلی کے ماحولیات اور جنگلات کے وزیر گوپال رائے نے آج ‘ون مہوتسو’ کا افتتاح IARI پوسا میں کیا۔ ون مہوتسو پروگرام میں ایک آن لائن پورٹل شروع کیا گیا تھا جہاں سے دہلی والے مفت پودے بک کر سکتے ہیں۔ اس سال تقریباً 6 لاکھ سے زائد مفت پودے تقسیم کیے جائیں گے۔ IARI سے آج شروع ہونے والا یہ ون مہوتسو پروگرام 20 اگست کو چھترسال اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگا۔ سات ہفتوں تک جاری رہنے والا یہ تہوار دہلی کی مختلف لوک سبھا میں منایا جائے گا۔
پروگرام میں موجود تمام لوگوں نے ماحولیات کی اہمیت کے حوالے سے حلف بھی لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پروگرام میں موجود تمام لوگوں کو محکمہ کی طرف سے مفت دوائیوں کے پودے بھی تقسیم کیے گئے۔پروگرام میں نئی دہلی لوک سبھا حلقہ کے ایم ایل اے درگیش پاٹھک، سومناتھ بھارتی، شیو چرن گوئل، وریندر سنگھ کڈیان، جرنیل سنگھ، پرمیلا ٹوکس ، مدن لال آر ڈبلیو اے کے ممبران اور مختلف اسکولوں کے بچوں اور ایکو کلب کے اساتذہ نے اپنی شرکت کا اندراج کیا۔
ون مہوتسو پروگرام کا آغاز دہلی کے ماحولیات اور جنگلات کے وزیر گوپال رائے نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کیجریوال حکومت کے تمام اقدامات کے نتیجے میں دہلی کے اندر ہر سال آلودگی میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جہاں ملک کے باقی شہروں میں آلودگی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف دہلی میں گزشتہ آٹھ سالوں میں آلودگی میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں جہاں سال 2013 میں سبزہ رقبہ 20 فیصد تھا، وہ کیجریوال حکومت کی کوششوں سے سال 2021 میں بڑھ کر 23.06 فیصد ہو گیا ہے۔ اس سمت میں آگے بڑھتے ہوئے، موسم گرما کے ایکشن پلان کے 14 نکات میں شامل شجرکاری مہم کو تقویت دینے کے لیے، آج سے IARI پوسا سے ون مہوتسو کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اور 7 ہفتے طویل یہ پروگرام 20 اگست کو چھتر سال اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گا۔ اس سال ہماری حکومت 9 جولائی سے 20 اگست تک ہر اتوار کو دہلی کے مختلف لوک سبھا حلقوں میں درخت لگا کر اور پودے بانٹ کر پوری دہلی کے ساتھ ون مہوتسو منائے گی۔ اگلا ون مہوتسو پروگرام 16 جولائی کو شمال مشرقی لوک سبھا حلقہ کے گڑھی منڈو میں منایا جائے گا۔
گوپال رائے نے کہاکہ دہلی کی گرین بیلٹ کو بڑھانے اور دہلی کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ہر سال شجر کاری مہم چلائی جاتی ہے۔ کیجریوال حکومت کے دوسرے دور میں یعنی سال 2020 سے، جب سے ہماری حکومت بنی ہے، 2022-23 تک، 1 کروڑ 18 لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں۔ ہر سال مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو درخت لگانے کا ہدف دیتی ہے۔ انتخابات کے وقت دہلی کے لوگوں کو جو اہم ضمانت دی تھی، اس میں ہم نے دہلی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے 5 سال میں دو کروڑ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ اس سال 52 لاکھ پودے لگا کر حکومت چوتھے سال ہی تقریباً 1 کروڑ 70 لاکھ پودے لگانے کا ہدف حاصل کر لے گی۔ اس ہدف کو تمام 21 متعلقہ محکموں کی گرین ایجنسیاں حاصل کریں گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close