Khabar Mantra
اترپردیش

اعظم کو پھر جھٹکا!حکومت کوجوہر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت و اراضی کوتحویل میں لینے کاحکم

رام پور:اتر پردیش حکومت کی کابینہ کے فیصلے کے بعد 28 جنوری بروز منگل 31 جنوری کو حکومت نے جوہر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تقریباً 13 ہزار مربع میٹر کی عمارت اور زمین کو فوری طور پر اپنے قبضے میں لینے کا حکم جاری کیاہے۔ ایس پی کے جنرل سکریٹری سابق ،سابق رکن اسمبلی محمد اعظم خان نے سابق کابینہ وزیر کی حیثیت سے مولانا محمد علی ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو 100 روپے سالانہ لیز پر لیا تھا جس کے بعد یہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد علی جوہر ٹرسٹ بن گیا ۔اس کے تاحیات صدر محمد اعظم خان ہیں۔ اس جوہر ٹرسٹ میں اعظم خان، محمد علی جوہر یونیورسٹی، رام پور پبلک اسکول اور اس کی برانچیں بھی آتی ہیں اورمولانا محمد علی ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں رام پور پبلک اسکول کی ایک برانچ اب بھی چل رہی ہے۔جب کہ یہ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیاتھا۔ ایس پی حکومت کے دور میں کہا جاتاتھا کہ عربی اور فارسی کی تعلیم کے ساتھ اس میں تحقیقی کام بھی کیا جائے گا لیکن بعد میں اس میں تبدیلی کی گئی اور اعلیٰ تعلیم کے بجائے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے لئے رام پور پبلک اسکول کھولا گیا۔ سی بی ایس ای بورڈ سے منظوراس ادارہ کویوگی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ میں منسوخ کر دیا گیا ہے۔ریاستی وزیر بلدیو اولکھ کی شکایت پر اس معاملے کی جانچ کے لئے ایک ایس آئی ٹی ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی اور ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر ڈویژنل اقلیتی بہبود افسر آر پی سنگھ کو معطل کر کے لاپرواہی اور بے حسی کا الزام لگایا گیا ہے۔ایس آئی ٹی کی سفارش کی بنیاد پر حکومت نے ڈی ایم سے رپورٹ طلب کی تھی۔ فی الحال مرادآباد کے ڈیویژنل کمشنر آنجنے  کمارسنگھ جو اس وقت رام پور کے ڈی ایم تھے نے بھی اس ادارے کی لیز کو منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔جب کہ یہ لیز28 جنوری 2023 کو منعقدہ یوگی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ میں منسوخ کر دی گئی تھی ۔اس کا حکم اقلیتی بہبود کے ڈائریکٹر لکھنؤ جے ریبھا نے31 جنوری کو ڈویژنل اقلیتی بہبود افسر،ڈپٹی ڈائریکٹر مرادآباد ڈویژن اور ضلع اقلیتی بہبود افسر رام پور کے نام جاری کیا ہے اور عمارت اور زمین پر قبضہ کرکے حکومت کو مطلع کرنے کو فوری طورپرکہا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close