Khabar Mantra
جرم نامہدلی این سی آر

کشتی کوچ نے میدان روہتک میں کھیلا خونیں کھیل

فائرنگ سے 5 لوگوں کی موت ، 3 کی حالت تشویشناک

)پی این این(

روہتک: ہریانہ کے روہتک میں نجی کالج کے قریب کشتی اکھاڑے میں ہوئی فائرنگ میں اب تک پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تینوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ روہتک کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل شرما نے پہلے کہا تھا کہ اس واقعے میں تین افراد کی موت ہوئی ہے اور کچھ افراد زیر علاج ہیں۔ تاہم ، بعد میں روہتک پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ راہل شرما نے کہا کہ ہم نے واقعات سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔روہتک رینج کے آئی جی سندیپ کھروار نے بتایا کہ فرانزک ماہر اور پولیس تفتیش کار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ مرنے والوں میں کشتی کوچ بھی شامل تھا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔پولیس افسر نے کہا کہ شروعاتی جانچ کے مطابق کشتی کے ایک کوچ نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، لیکن اصل وجہ کا ابھی پتہ لگایا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ اکھاڑے میں کشتی سکھانے والے کچھ لوگوں(کوچ) کے درمیان دشمنی اس واقعہ کی وجہ ہوسکتی ہے۔پولیس نے تمام جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ پولیس نے میدان کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔دونوں ملزمان کے خلاف پی جی آئی ایم ایس روہتک میں آرمس ایکٹ اور آئی پی سی سیکشن کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خاتون پہلوان کے لواحقین کے ذریعہ دائر شکایت کے مطابق ، مقتول نے ایک ملزم کشتی کوچ سے میدان میں داخل نہ ہونے کو کہا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close